• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

قطع رحمی کا انجام

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,401
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
وعن جبير بن مطعم رضي الله عنه قال :قال رسول الله ﷺ :((لا يدخل الجنة قاطع ))يعني قاطع رحم .متفق عليه .
’’حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا’’جنت میں قطع رحمی کرنے والا داخل نہیں ہو گا۔‘‘ (بخاری ومسلم)
اس حدیث میں قطع رحمی کے انجام سے خبردار کیا گیا ہے کہ ایسا آدمی جنت میں داخل نہیں ہو گا۔قطع رحمی کبیرہ گناہ ہے اور جنت میں داخل نہ ہونے کا مفہوم یہ ہے کہ اس جرم کا مرتکب فی الفور جنت میں نہیں جائے گا بلکہ اپنے اس گناہ کی سزا کے بعد ہی جنت میں جائے گا۔
ہمارے معاشرے میں اس پر کوئی توجہ نہیں دیتا حالانکہ اس کی سزا کتنی بڑی ہے اور ہمیں پتہ تک نہیں ۔اللہ ہمیں اس سے بچنے کی توفیق دے ـآمین
 
Top