• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران شدید گرمی سے 51 لوگ جاں بحق !!! جہالت کی انتہاہ

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران شدید گرمی سے 51 لوگ جاں بحق !!!
ویب ڈیسک جمعرات 19 جون 2014
تبصرے صفحہ شیئر کریں صفحہ پرنٹ کریں دوستوں کو بھیجئے

آج جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد قاسم، محمد اشرف، صفدر حسین، محمد حنیف، محمد اسلم اور محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے. فوٹو؛اے پی پی

سہون: حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران شدید گرمی اور حبس کے باعث آج مزید 8 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد گزشتہ 3 روز کے دوران مرنے والوں کی تعداد 51 ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سہون شریف میں صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 3 روزہ عرس کے پہلے 2 میں شدید گرمی اور حبس کے باعث 43 افراد جاں بحق ہوگئے تھے تاہم شدید گرمی کو برداشت نہ کرتے ہوئے آج مزید 8 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 51 ہوگئی ہے۔ آج جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت محمد قاسم، محمد اشرف، صفدر حسین، محمد حنیف، محمد اسلم اور محمد عرفان کے نام سے ہوئی ہے تاہم 2 لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی۔

سندھ کے مختلف اضلاع میں شدید گرمی کے باعث ضلعی انتظامیہ کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھاکہ حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے دوران سے زائرین کو گرمی سے بچانے کے لئے خصوصی انتظامات کرتے ہوئے ٹھنڈے پانی سمیت رہائش کے لئے ٹینٹ بھی فراہم کئے جائیں گے تاہم عرس کے دوران ایسا کوئی انتظام نہیں کیا گیا اور ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔

http://www.express.pk/story/264037/


جہالت کی انتہاہ
 
Top