• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لو جی الو بھی نوحہ وماتم کرتا ہے اور روزہ رکھتا ہے

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ.

ابن قولویہ القمی اپنی کتاب کامل الزیارات میں باب نمبر: ٣١ نوح البوم ومصيبتها علي الحسين عليه السلام کے تحت لکھتا ہے:
امام علی الرضا فرماتے ہیں:
ترى هذه البومة كانت على عهد جدي رسول الله صلى الله عليه وآله تأوي المنازل والقصور والدور، وكانت إذا أكل الناس الطعام تطير فتقع أمامهم، فيرمى إليها بالطعام و تسقى ثم ترجع إلى مكانها، و لما قتل الحسين بن علي خرجت من العمران إلى الخراب والجبال والبراري، وقالت: بئس الامة أنتم قتلتم ابن نبيكم ولا آمنكم على نفسي
یہ اُلو میرے دادا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں گھروں اور محلوں میں رہتا تھا اور جب لوگ کچھ کھا رہے ہوتے تو یہ اڑ کر اُن کے سامنے آکر بیٹھ جاتا پس لوگ اس کی طرف کچھ نہ کچھ کھانے کو ڈال دیتے تھے وہ کھا پی کر پھر اپنی جگہ پر واپس لوٹ آتا تھا لیکن جب امام حسین شہید ہوئے تو اس نے آبادیوں کو چھوڑ دیا اور ویرانے، پہاڑوں اور صحراؤں کی طرف نکل گیا اور کہنے لگا تم بدترین قوم ہو کیونکہ تم نے اپنے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے فرزند کو شہید کر دیا میں اپنے نفس پر تم سے مامون نہیں ہوں (یعنی مجھے تم پر بھروسہ نہیں ہے).
{کامل الزیارات، صفحہ نمبر: ١۹۹}
اسکین:

Screenshot_20160817-083535.png
Screenshot_20160817-083549.png
IMG_20160817_083908.jpg


آگے لکھتا ہے:
عن أبي عبدالله عليه السلام قال: إن البومة لتصوم النهار فإذا أفطرت تدلهت على الحسين عليه السلام حتى تصبح .
ابو عبد اللہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں: اُلو دن میں روزہ رکھتا ہے پس جب وہ افطار کر لیتا ہے تو صبح تک حسین رضی اللہ عنہ پر پریشان وسرگشتہ ہوتا ہے (یعنی نوحہ اور ماتم کرتا ہے)۔
{کامل الزیارات، صفحہ نمبر: ۲۰۰}
اسکین:

IMG_20160817_092452.jpg


واللہ اعلم بالصواب
 
Top