• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لگتا ہے مرض ضعیف لگ گیا ہے.

احمدشریف

مبتدی
شمولیت
اپریل 21، 2022
پیغامات
34
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
12
یہ بڑے ماہر ڈاکٹر ہیں۔ مریض کا کامل علاج کرتے ہیں لیکن یہ چیزیں رکھ کو بھول جاتے ہیں۔حالانکہ انکا حافظہ بہت مظبوط ہے۔معاف کرناہم انسے علاج نہیں کرائینگے کیونکہ یہ ضعیف ہیں۔
یہ اعلیٰ درجہ کے ماہر سرجن ہیں، انکا مسئلہ یہ تھا کہ امتحان میں پرچہ لکھتے وقت، کتاب میں جو لکھا ہے وہی لفظ بہ لفظ نہیں لکھتے تھے بلکہ اپنی طرف سے دو چار الفاظ کم و بیش کردیتے تھے۔ مفہوم نہیں بدلتا تھا۔ معاف کرناہم ان سے سرجری نہیں کرائینگے کیونکہ یہ ضعیف ہیں۔
یہ نیوکلیر ٹیکنالوجی کے اونچے درجہ کہ ریسرچ سائینٹسٹ ہیں، ان کا کوئی ثانی نہیں ہے، آج بھی دنیا بھر کے سائینٹیسٹ ان سے مشورہ کرتے ہیں، لیکن ان کا حافظہ ذرا کمزور ہو گیا ہے۔ معاف کرنا ہم ان کو نہیں مانتے، یہ ضعیف ہیں۔


یہ مولانا کا علم بہت وسیع ہے، تفسیر، وعظ و اصلاح کی مہارت بھی ہے لیکن کمزوری یہ ہے کہ بڑے بلنداخلاق والے ہیں، ہر مسلمان سے اچھا گمان رکھتے ہیں، کہ مسلمان جھوٹ بول نہیں سکتا۔
یہ ضعیف ہیں، ہمیں ضعیف مولوی کی ضروت نہیں!!

لگتا ہے تمہیں مرض ضعیف لگ گیا ہے.
نوٹ: حدیث کی روایت کے لئے تو راوی پر سخت جرح ضروری ہے۔ لیکن دوسرے علوم میں اتنی شدت کی ضرورت نہیں ہے۔ وہاں سامنے تحریر موجود ہوتی ہے جس پر فیصلہ کرنا ہوتا ہے۔
 
Top