• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

لیہ میں باپ نے 5 بچوں کو زہر دے کر خود کشی کر لی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,090
ری ایکشن اسکور
6,754
پوائنٹ
1,069
لیہ میں باپ نے 5 بچوں کو زہر دے کر خود کشی کر لی

جمعرات 27 اپريل 2017

طارق کی بیوی خلا لے کر اپنے میکے چلی گئی تھی جس کے بعد سے وہ بہت پریشان رہتا تھا۔ فوٹو: فائل

لیہ: چک نمبر 341 میں گھریلو حالات سے تنگ باپ نے 5 بچوں کو زہر دے کر خود بھی خود کشی کر لی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیہ کی چک نمبر 341 کے رہائشی 35 سالہ طارق نے گھریلو ناچاکی پر اپنے 5 بچوں کو زہر دے کر خود بھی زہر پی لیا، زہر پینے کے باعث طارق کا ایک بیٹا اور 4 لڑکیاں جاں بحق ہو گئیں جب کہ طارق کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال لیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ دوراج علاج دم توڑ گیا۔ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 15 سال کے درمیان ہیں اور ان کی شناخت طیبہ، طیب، صبا، تنزیلہ اور شہناز کے ناموں سے ہوئی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: چنیوٹ میں سنگدل باپ نے 5 بچوں کوقتل کرکے خودکشی کرلی

ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق کی بیوی صائمہ ایک سال قبل خلع لے کر اپنے میکے چلی گئی تھی اور اس نے دوسری شادی کر لی تھی، طارق خود اپنے بچوں کی کفالت کرتا تھا اور بچوں کی وجہ سے فکر مند رہتا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لیہ میں 5 بچوں کو زہر دے کر جان سے مارنے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے غمزدہ خاندان سے ہمدردی اور اظہار تعزیت کی ہے۔ وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں حکام سے رپورٹ بھی طلب کرلی ہے۔
 
Top