• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مآل گستاخِ رسول اور ہمارا کردار

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
مآل گستاخِ رسول اور ہمارا کردار

مفتی عبدالرحمن رحمانی​
سورۂ احزاب کی آیات نمبر ۵۳ ۔ ۵۷، سورہ توبہ کی آیت ۶۱ اور سورہ حجرات کی آیات ۱۔۵ کے مطابق اللہ تعالیٰ کے رسولﷺ پرایمان لانا آپ کی فرمانبرداری کرنا، آپﷺکی ذات سے محبت رکھنا، آپ کی عزت و توقیر کرنا اور آپ کی نصرت وحمایت کرنا فرض اور واجب ہے اور آپ کو کسی طرح سے اِیذا پہنچانا بے توقیری کرنا اور توہین کرنا قطعی حرام اور موجب ِلعنت ہے۔انبیاء کی بے حرمتی کرنا قومِ یہود کا وطیرہ رہا ہے جس کی وجہ سے ان پر اللہ تعالیٰ نے لعنت فرمائی ہے۔جیسا کہ سورۃ النساء آیت نمبر ۱۵۵ اور ۱۵۶ ، سورہ مائدۃ کی آیت نمبر ۱۳، ۴۱ اور ۴۲ میں واضح طور پر مذکور ہے۔ ابن عباس﷜ اور حضرت علی﷜ سے صحیح مسلم ،ابوداؤد اور نسائی میں مروی صحیح احادیث کے مطابق ’شاتم رسول‘ واجب القتل ہے اور اس کے لئے مرتد کے احکامات ہیں۔ عہد نبوت میں ایک نابینا صحابی نے اپنی اُم ولد لونڈی کو جو نبیﷺ پر سب و شتم کرتی تھی، قتل کردیا تو رسول اللہﷺنے اس کا خون رائیگاں قرار دیا۔(سنن أبي داؤد:۴۳۶۱، سنن النسائي: ۳۷۹۴)
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
اور عہد نبوت میں ہی ایک یہودیہ نبیﷺ کو سب و شتم کرتی تھی ایک شخص نے اس کا گلہ گھونٹ کر اسے قتل کردیا۔ تو نبیﷺنے اس کے قتل کو رائیگاں قرار دیا۔(سنن أبي داؤد:۴۳۶۲)
پھر تمام علماء اُمت کا اس پر اجماع ہے کہ شاتم رسول واجب القتل ہے۔ امام ملک نے موطا میں اس کو زندیق قرار دیا ہے اور زندیق کی توبہ قبول نہیں ہوتی۔ (الأشراف ، جلد ۲)
اور امام ابن منذر نے الاجماعمیں اُمت کا اس پر اجماع نقل کیا ہے کہ توہین رسالت کا مرتکب زندیق اور واجب القتل ہے۔
قرآن مجید سے اس کی دلیل ﴿إِنَّ شَانِئَکَ هُوَ الاَبْتَرُ﴾ (الکوثر:۳)
اور
﴿تَبَّتْ يَدَآ اَبِیْ لَهَبٍ وَّتَبَّ مَآ اَغْنٰی عَنْهُ مَالُه وَمَا کَسَبَ سَيَصْلٰی نَارًا ذَاتَ لَهَبٍ وَّامْرَاَتُه حَمَّالَةَ الْحَطَبِ فِیْ جِيْدِهَا حَبْلٌ مِّنْ مَّسَدٍ ﴾ (سورة اللهب)
’’ابولہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹیں وہ خود ہلاک ہوگیا نہ تواس کا مال اس کے کام آیا اور نہ اس کی کمائی ، بھڑکنے والی آگ میں وہ جائے گا اور ا س کی بیوی بھی جو لکڑیاں ڈھونے والی ہے۔ ا س کی گردن میں پوست کھجور کی بٹی ہوئی رسی ہوگی۔‘‘
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
صحیح بخاری میں امام بخاری﷫ نے بھی اس پر استدلال کرتے ہوئے کعب بن اشرف یہودی کے قتل اور ابو رافع کے قتل کو دلیل کے طور پر کتاب المغازي میں ذکر کیا ہے اور یہ دونوں یہودی نبیﷺ کو شعروں میں ایذا پہنچاتے تھے اور سب و شتم کرتے تھے اسی طرح خلفاے راشدین کے دور میں بھی بہت سی مثالیں ایسی موجود ہیں کہ شاتم رسولﷺ کو اسی جرم کی پاداش میں قتل کیا گیا۔ چاہے وہ ذمی ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ کعب بن اشرف اور ابو رافع مدینہ میں غیر مسلم اقلیت اور ذمی تھے، لیکن شتم رسولﷺکے بعد ان کے عہد کو باطل قرا ردے دیا۔
اُمت کے اسلاف سے لے کر اخلاف تک تمام قابل ذکر علما اس بات پر متفق ہیں کہ شاتم رسول مرتد اور واجب القتل ہے۔جن ممالک کے افراد نے اس جرم کا ارتکاب کیاہے،مسلمان ان کے خلاف اعلان جہاد کریں اور ان سے مکمل معاشی بائیکاٹ کریں اور براء ت کا اعلان کریں۔
 

ساجد

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
6,602
ری ایکشن اسکور
9,378
پوائنٹ
635
جیسا کہ نبیﷺنے بدر کے موقع پر قریش مکہ کے ساتھ اقتصادی مقاطعہ کے لئے قافلہ پرحملہ کیا تھا اسی طرح یہود و نصاریٰ کے جتنے خاص دن ہیں ان کی مخالفت کی جائے اور مسلمان ’جشن نوروز‘، ’نیوایئر نائٹ‘، ’ویلن ٹائن ڈے‘، ’بسنت‘ اور’ اپریل فول‘ جیسے یہود و نصاریٰ کے تمام تشخصات کو ختم کرکے اسلامی عقائد کی ترویج و اشاعت کریں اور دنیا کے کفار کے خلاف مسلمان ایک مسلم متحد قومیت بنائیں مسلمانوں کی الگ اسلامی فوج ہو اور مسلمانوں کی علیحدہ عدالت ہو تاکہ ایسے مواقع پر تمام مسلمان اپنی اجتماعی قوت کو بروئے کار لائیں۔

٭…٭…٭
 
Top