• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماں اور ہمارا رب

شمولیت
جنوری 27، 2015
پیغامات
381
ری ایکشن اسکور
136
پوائنٹ
94
ہمیں اپنی ماں سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگنے اور اس سے کچھ مانگنے کیلئے کسی وسیلے کی ضرورت نہیں پڑتی کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ وہ ہم سے بہت محبت کرتی ہے وہ ضرور ہمیں معاف کر دے گی یا کچھ مانگیں تو اگر اس کے پاس ہوگا تو وہ ضرور ہمیں دے دے گی۔

لیکن! وہ رب جس نے ہمیں پیدا کیا، بغیر مانگے ماں کے پیٹ میں ہمیں خوراک پہنچاتا رہا، ہمیں دل، کان اور آنکھیں عطا کیں اور جب ہم کھانا نہیں کھا سکتے تھے ہمارے لئے دودھ کا بندوبست کیا اور ہمیں بولنے اور چلنے کے قابل بنایا جو ہماری شہہ رگ سے زیادہ ہمارے قریب ہے جو ہماری ماؤں سے ستر گناہ زیادہ محبت کرنے والا ہے اس سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگنے یا اس سے کچھ مانگنے کیلئے ہمیں وسیلے ہی کی ضرورت کیوں پڑتی ہے؟
آخر رب کے بارے میں ہمارا ایسا برا گمان کیوں ہے؟
 
Top