• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہانہ پینشن کی تقسیم

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
السلام علیکم
@muslimengineer123
میرا سوال ماہانہ پینشن سے متعلق ہے اگر ایک شخص جو سرکاری ملازم ہے فوت ہو جاتا ہے تو گورنمنٹ اس کی بیوہ کو ماہانہ پینشن دیتی ہے اگر اس فوت ہونے والے کے بیوہ کے علاوہ اور حقدار وارثان ہوں تو کیا وہ ماہانہ پینشن بھی تقسیم ہو گی

نیا دوسرا سوال مشترکہ جائداد سے متعلق ہے اگر میاں اور بیوی کی کوئی مشترکہ جائداد ہے اور شوہر فوت ہو جاتا ہے تو مشترکہ جائداد کی تقسیم کیونکر ہوگی


کچھ دن پہلے سوال سیکشن پر پینشن کی تقسیم پر سوال آیا جس پر ابھی تک کوئی جواب سامنے نہیں آیا، جس پر محدث فتوی ھے جو جس میں بیوی سرکاری ملازم ھے اور پینشن ۔۔۔۔۔ ؟

میت کی پنشن کی تقسیم کا طریقہ کار۔؟
السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
اگرکسی کی بیوی گورنمنٹ کی ملازم ہو اور اس کا انتقال ہوجائے تو اس کی پنشن کا کون وارث ہوگا جبکہ گورنمنٹ قانون کے مطابق اس کا وارث شوہر ہے۔؟

الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال
وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته! الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!
صورت مسئولہ میں اس کی پنشن وراثت کے حصوں کے مطابق تقسیم ہوگی ۔اور ہر ماہ حاصل ہونے والی پنشن کو ورثاء میں شرعی حصص کے حساب سے تقسیم کیا جاتا رہے گا۔اور ورثاء کے حصص ورثاء کی تفصیل بھیج کر معلوم کی جاسکتی ہے۔

ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
فتوی کمیٹی، محدث فتوی


سائل شریعت کے مطابق جواب پر وہیں انتظار فرما سکتے ہیں، میں یہاں اپنی رائے کا اظہار کرتا ہوں۔ اگر کوئی چاہے تو مزید اپنی رائے کا اظہار یہں کر سکتا ھے۔

ایک سرکاری ملازم ریٹائرڈ ہونے کے بعد پینشن کا مستحق ہوتا ھے، جو اسے زندگی میں اس کی خدمت کے عوض ملتی رہتی ھے، اس شخص کے انتقال ہونے پر یہ پینش اس کی اہلیہ کے نام پر ٹرانسفر کروانی پڑتی ھے، جس پر اسی کا حق ھے اور اسی کی ضروریات زندگی مشکل سے پوری کی جا سکتی ہیں، جیسے ادویات، ملنا برتنا ۔۔۔ وغیرہ ، یہ پینشن اتنی نہیں ہوتی کہ ورثہ میں تقسیم کی جا سکے، ہاں ایسا ضرور دیکھا گیا ھے کہ کچھ لوگ بیوہ کے بھی انتقال کے بعد اسے ان کی وفات رجسٹرڈ نہیں کرواتے اور ایک غلط طریقہ سے پینشن حاصل کرتے رہتے ہیں اس پر بھی وراثت نہیں بلکہ جو بھی بیٹا اس پر ناجائیز طریقہ پر کچھ خرچ کرتا ھے وہی خود کو اس کا وارث سمجھتا ھے۔

میری رائے یہی ھے کہ بیوہ اگر ماں ہے یا دادی اس کی زندگی میں اگر ان کی خدمت کرنے کی طاقت نہیں تو ان کو ملنے والی پینشن ان کی ضروریات زندگی پر خرچ کرنی چاہئے اسی میں بہت فائدے ہیں۔

باقی پاکستان میں پینشن پر نالج کے لیے "
پاکسان میں سوشل سیکیورٹی اور پینشن سسٹم" یہاں سے مطالعہ کر سکتے ہیں۔

والسلام




 
Top