• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہنامہ رشد قراءات نمبر1 (فہرست)

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
بسم الله الرحمن الرحيم​
ماہنامہ ’رشد‘ لاہور

اشاعت خاص​
(قراءت نمبرحصہ اول)



تبصرہ

ہمارا عمومی مشاہدہ یہ ہے کہ کالجوں،یونیورسٹیوں کے وہ جرائد جنہیں طلبہ اپنے اَساتذہ کی رہنمائی میں مرتب کرتے ہیں عموماً معیاری اور تحقیقی نہیں ہوتے بلکہ ان کا اجراء اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ طلبہ کو تحریر وتدوین کی مشق کا موقع ملے جائے اور عملی کام کر کے اس شعبے میں ان کی صلاحیتیں نکھر جائیں۔ دینی جامعات کے ترجمان جرائد کا حال خاصہ پتلا ہے چہ جائیکہ کسی دینی جامعہ کے ایسے جریدے کی وقیع علمی حیثیت مشاہدے میں آئے جو اصلاً طلبہ مجلہ ہو۔
اس لحاظ سے ماہنامہ رشد کازیر نظر شمارہ ایک استثنائی مثال ہے جو دقیع علمی وتحقیقی حیثیت کا حامل ہے ۔ اس میں علم قراء ات جیسے ادق موضوع پر خصوصی علمی و تحقیقی مضامین شائع کئے گئے ہیں۔ماہنامہ’ رشد‘ کے اس شمارے کے مطالعے سے اس کے مضامین کے تنوع کا اندازہ ہوتا ہے۔ اس میں ایک طرف منکرین قراء ات اورمستشرقین کے اعتراضات کا مسکت جواب دیا گیا ہے تو دوسر ی طرف قراءات کے اثبات اوران کے شرعی دلائل اورعقلی استدلالات وفوائد کابھی تفصیلی ذکر کیا گیا ہے اور وہ بھی عمدہ اسلوب میں مترددین ومتشکّکین کی عقلی گرہیں کھولتا ہے۔
مزید یہ کہ مرتبین نے اس مجلہ میں علم تجوید وقراءات کے متعلق رسائل وجرائد میں شائع ہونے والے مضامین کا اشاریہ شائع کر کے گویا دریا کو کوزے میں بند کر دیا ہے۔ یاد رہے کہ اس شمارہ میں 1933ء سے لے کر اب تک 400 سے زائد مضامین کا اشاریہ مرتب کیا گیا ہے اور اسے علم قراءات ، حجیت و انکار قراءات، تدوین آداب تلاوت، قرآنی معلومات، فتاویٰ، قراء کا تعارف اور انٹرویو ز جیسے عنوانات کے تحت مصنف وار اور الف بائی ترتیب سے جمع کیا گیاہے، جس نے طالبان علم کے لئے اس ذخیرہٴ علم سے استفادے کو آسان بنا دیا ہے۔

نوٹ

ماہنامہ ’رشد‘ قراءت نمبر حصہ اول کو پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کرنے کےلیے یہاں کلک کریں۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
فہرست مضامین

  1. مدارسِ دینیہ میں قراء ات کی ضرورت
  2. قرآن کریم کی روشنی میں ثبوت قراءت
  3. احادیث ِمبارکہ میں وارد شدہ قراء ات
  4. قرآن کریم کے متنوع لہجات اور انکی حجیت
  5. احادیث ِرسول کی روشنی میں ثبوتِ قراء ات
  6. برصغیر پاک وہند میں تجوید وقراء ات کا آغاز
  7. متعدد قراء ات کو ثابت کرنیوالی جملہ احادیث
  8. ’سبعہ احرف‘ سے مراد اور قراء ات عشرہ کی حجیت
  9. قرآن کے سات حروف
  10. قرا ء ات عشرہ کی اَسانید اور ان کا تواتر
  11. مروّجہ قراء ات قرآنیہ اور مطبوع مصاحف کا جائزہ
  12. تعارف علم قراء ات…اہم سوالات وجوابات
  13. اختلاف ِقراء ات قرآنیہ اور مستشرقین
  14. قراء ات ِقرآنیہ کا مقام اور مستشرقین کے شبہات
  15. منکر ِقراء ات علامہ تمنا عمادی کے نظریات کا جائزہ
  16. قرآن اور قراء ات ِقرآنیہ کے ثابت ہونے کا ذریعہ
  17. قراء ات کے بارے اصلاحی اورغامدی موقف
  18. مصحف مدینہ کی ا ہمیت اور تعارف
  19. اشاریہ برمو ضوع علم تجوید وقراء ات
  20. ’’فَاقْرَءُ وْا مَا تَیَسَّرَ مِنَ الْقُرْآنِ‘‘
  21. قراء ات کا ثبوت…اجماع ِ اُمت کی روشنی میں
  22. برصغیر پاک وہند کے قراء کرام کی سندات
  23. علم قراء ات اور قراء اتِ شاذہ
  24. قراء ت شاذہ…تعارف اور شرعی حیثیت
  25. ’قراء ات قرآنیہ‘ میں اختلاف کی حکمتیں اورفوائد
  26. مسائل عقیدہ پر قراء ات کے اثرات
  27. تفسیرقرآن میں قراء ات کے اثرات
  28. قواعد نحومیں قراء اتِ قرآنیہ کے اَثرات
  29. مسئلہ خلط قراء ات اور علم ِتحریرات کا فنی مقام
  30. قرآن کریم کو قواعد ِموسیقی پرپڑھنے کی شرعی حیثیت
  31. اِختلاف قراء ات قرآنیہ اور مستشرقین
  32. قراء ات ِقرآنیہ اور مسلم تجدِّدین
  33. قراء اتِ قرآنیہ کا مقام اور مستشرقین کے شبہات کا جائزہ
  34. قراء ات متواترہ اورادارہ طلوع اسلام
  35. منکر قراء ات علامہ تمناعمادی کے نظریات کاجائزہ
  36. قرآن اور قراء اتِ قرآنیہ کے ثابت و حجت ہونے کا بنیادی ذریعہ خبریاتواتر عملی؟
  37. قراء ات متواترہ…غامدی موقف کا تجزیہ
  38. قرا ء اتِ متواترہ کے بارے میں مولانا اصلاحی اور غامدی صاحب کے موقف کا علمی جائزہ
  39. رسمِ عثمانی کی شرعی حیثیت اور تبدیلی سے متعلق فتاوی جات
  40. نص ِقرآنی کے متعلق چندعلوم کا تعارف
  41. مصحف المدینۃ النبویۃکی اہمیت اور اس پر تحقیقی کام کا تعارف
  42. شیخ القراء قاری محمد یحییٰ رسولنگری حفظہ اللہ سے ملاقات
  43. ڈاکٹرقاری اَحمد میاں تھانوی حفظہ اللہ سے ملاقات
  44. قراء عشرہ اور اُن کے رواۃ کا مختصر تعارف
  45. شیخ القراء والمحدثین محمد بن جزری رحمہ اللہ
  46. اَخبار الجامعۃ
  47. ’جمعیۃ تحفظ القرآن والحدیث‘کا تیسرااجلاس
  48. حفاظتِ قرآنِ کریم کے قدیم وجدید ذرائع اور اس ضمن میں جامعہ لاہور اور دیگر اداروں کی خدمات کا جائزہ
  49. اِدارہ کلیۃ القرآن الکریم …ایک تعارف
  50. علم تجوید وقراء ات کے متعلق رسائل وجرائد میں شائع ہونے والے مضامین کا اِشاریہ
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
معزز قارئین اللہ کے فضل و کرم سے ماہنامہ ’رشد‘ علم قراءت نمبرحصہ اول کو یونیکوڈ صورت میں فورم پہ اپلوڈنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔الحمدللہ
اور ہمارا ارادہ ہے کہ رشد کے تینوں قراءت نمبرز کو قارئین کےلیے یونیکوڈ صورت میں پیش کردیا جائے۔اس صدقہ جاریہ میں جو بھی بھائی ہمارے ساتھ تعاون کرنا چاہے اس کو موقع دیا جائے گا۔ان شاءاللہ
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
معزز قارئین۔۔۔!!!

الحمدللہ ثم الحمدللہ ادارہ محدث نے آپ کے لیے ایک قیمتی تحفہ ’’رشد علم القراءت‘‘ کاحصہ اول مکمل صورت میں محدث فورم پر پیش کردیا ہے۔اللہ تعالی ہمارے بھائی عبدالوحید ساجد کو جزائے خیر دے کہ جنہوں نے محنت شاقہ سے ہمیں ایک قیمتی چیز بہم پہنچائی ہے۔پی ڈی ایف میں کسی کتاب کا دستیاب ہوجانا اتنا فائدہ مند نہیں ہوتا جتنا یونیکوڈ میں دستیاب ہونے کا فائدہ ہوتا ہے۔
اب ہم پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ اتنے قیمتی ذخیرے کو جتنا ہوسکے نیٹ کی دنیا میں پھیلا دیا جائے تاکہ منکرین قراءت کا منہ بند ہوجائے۔اب دیکھتے ہیں کہ کون بھائی علم قراءت کی تشہیر میں سبقت لے جاتا ہے۔
 
Top