• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہنامہ رشد لاہور کا از سر نو اجرا

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ماہنامہ رشد لاہور کا از سر نو اجرا


السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

مجلس التحقیق الاسلامی کے ادارہ جامعہ لاہور الاسلامیہ نے 2007 میں طلباء کےلیے ایک تربیتی رسالہ ’ماہنامہ رشد لاہور ‘ کے نام سے شائع کرنا شروع کیا تھا۔ کچھ عرصہ تسلسل سے شائع تو ہوا لیکن استقامت برقرار نہ رکھ سکا۔ اور پھر ایک بار علوم قرآنیہ میں اپنے تین خاص نمبرز (قراءت نمبر حصہ اول، حصہ دوئم، حصہ سوئم) شائع کرکے علمی رسائل میں نام تو پیدا کر گیا۔ پر کچھ وجوہات کی بناء پہ مستقل توجہ نہیں دی گئی۔

قارئین: جب اس رسالہ کا اجراء کیا گیا تو پیش نظر یہ اغراض ومقاصد تھے۔

  • طلبائے مدارس میں اردو زبان وادب کا ذوق سلیم پیدا کرنا تاکہ صحت مندانہ اسلامی صحافت کو فروغ دیا جاسکے۔
  • تفہیم قرآن وحدیث کےعناوین کو مستقل تحریکی شکل دینا تاکہ ہر مسلمان کو معرفت الہی کی دولت لازوال نصیب ہو سکے۔
  • ملت اسلامیہ کے ہر فرد کوتکمیل ذات اور اصلاح غیر کا پیکر بنانا تاکہ امت فریضۂ دعوت وتبلیغ سے عہدہ برآ ہوسکے۔
  • کسی خاص فقہی مکتبۂ خیال کےبجائے دین اسلام کی ترجمانی کرنا تاکہ وحدت امت مرحومہ کو قائم رکھاجاسکے۔
  • قراءات قرآنیہ اور رسولﷺ کےفرامین وسنن کی حجیت کو ثابت کرنا تاکہ فتنہ انکار قراءات متواترہ اور فتنہ انکار حدیث کی بیخ کنی کی جاسکے۔
  • فتن جدیدہ پر مثبت انداز میں تنقید وتردید کرناتاکہ فہیم عناصر میں فکر صحیح کو پروان چڑھایا جاسکے۔
  • پیش آمدہ مسائل پر فہم اسلاف کی روشنی میں آزادانہ اجتہادی رائے دینا تاکہ جمود وتجدد کےمہلک مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔
  • اسلام کی آفاقی تعلیمات کی معتدل اسلوب میں تعبیر کرناتاکہ مسلک اعتزال پر سدباب کیاجاسکے۔
  • ارتقائے شعور ملی اور احیائے ملت اسلامیہ کےلیے جدوجہد کرنا تاکہ اسلامیان کی نشاۃ ثانیہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوسکے۔



چونکہمجلس التحقیق الاسلامی کا مجلہ ' ماہنامہ محدث لاہور ' عرصہ چالیس سال سے کامیاب ترین حالت میں شائع ہوتا چلا آرہا ہے۔ سو اس لیے ’ماہنامہ رشد لاہور‘ اداریاتی طور پر خاص توجہ نہ پا سکا۔ اب ہم لوگ آپ سبھی بھائیوں اور بہنوں کے تعاون سے اس کوشش میں ہیں کہ ایک بار پھر اس شمارہ کو پہلے آن لائن عملی شکل میں لانے کی جدوجہد کی جائے۔ (یعنی ہر ماہ آن لائن شمارہ شائع ہوا کرے گا۔) کامیابی کے بعد پھر ان شاءاللہ کتابی شکل میں شائع کرانے کے مراحل پر بھی غور کیا جائے گا۔ یہ شمارہ طلباء کےلیے ہے، اور ہم یہاں سب طالب علم کی ہی حیثیت رکھتے ہیں۔ سو آپ تمام قارئین میں سے کوئی بھی شمارہ کےلیے کسی بھی طرح کا علمی تعاون کرنا چاہیں، وہ اپنانام لکھوا سکتے ہیں۔

ہر شمارہ کچھ اس طرح کی تفصیل پر مشتمل ہوا کرے گا۔

1۔ حصہ درس قرآن
2۔ حصہ درس حدیث
3۔ حصہ اداریہ ومضامین
4۔ حصہ اقوال زریں
5۔ حصہ نظم
6۔ حصہ اشاریہ جات (یعنی ہر شمارہ میں کسی خاص موضوع پر اشاریہ پیش کیا جائے گا۔ کہ اگر آپ نے اس موضوع پر ریسرچ کرنی ہے، تو اردو رسائل وجرائد میں کس کس شمارے میں اس موضوع پر مضامین وغیرہ شائع ہوئے ہیں۔اس کی تفصیل پیش کر دی جائے گی۔ان شاءاللہ)
نوٹ:
آپ تمام قارئین میں سے کوئی بھی مضامین لکھنا چاہیں، یا شمارے کے باقی حصص میں شامل ہونا چاہیں تو وہ نام لکھوا سکتے ہیں۔ اور اسی طرح ہمیں فوٹو شاپ اور کورل میں کام کرنے والے احباب کی بھی ضرورت ہوگی۔۔ قوی امید ہے کہ قارئین دلچسپی کا مظاہرہ کریں گے۔ ان شاءاللہ۔

شمارہ 60 سے 100 صفحات کا ہوا کرے گا۔ ان شاءاللہ
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
جزاکم اللہ خیرا۔
فوری طور پر تو میرے ذہن میں دو باتیں آتی ہیں۔
ایک تو یہ کہ مجلہ کو ابتدائی طور پر ماہانہ کے بجائے سہ ماہی رکھا جائے اور ایک مرتبہ روانی آ جائے تو پھر اسے ماہانہ بنیادوں پر شائع کرنے کا سوچنا چاہئے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ادارتی کام اتنے آسان نہیں ہوں گے اور ماہانہ مجلہ کے لئے مستقل ٹیم درکار ہوگی جو شاید اس وقت موجود نہیں ہے۔
دوسری بات یہ کہ تحریروں کے لئے محدث فورم کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یعنی مثلاً جو تحریر مجلس علمی مشاورت کے زیادہ سے زیادہ اراکین کی حمایت حاصل کرے اسے مجلہ میں مصنف اور فورم پر پیش کرنے والے کے نام کے ساتھ شائع کیا جائے۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
بڑی اچھی کاوش ہے کیا بات ہے۔ جس طرح الحدیث کے مختلف شماروں میں شیخ زبیر علی زئی کسی نہ کسی راوی پر تفصیلی بحث کرتے ہیں میرا تو مشورہ ہے کہ اس رسالے کے ہر شمارے میں آپ ایسا کریں۔ کیا خیال ہے؟ اگر کہیں تو میں ہی لکھ دیا کروں گا آپ علماء سے تصدیق کروا کے چھاپ دینا!
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
السلام علیکم ،
شاکر بھائی کی دونوں تجویز سے متفق ہوں۔۔ایسا کرنا ٹھیک رہے گا۔ان شاء اللہ
اور مجلہ میں میرا تعاون بھی شامل کرلیں۔
جزاکم اللہ خیرا
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
کورل ڈرا میں کچھ کام وغیرہ ہو تو بتا دینا کلیم بھائی، پھر آپ جانتے ہی ہے وقت کی بہت کمی ہے، لیکن اس شمارے کے لئے بھی کچھ وقت نکال ہی لیتا ہوں ان شاء الله
الله سے دعا کریں کہ وہ میرے لئے آسانیاں کرے ، میں اس مہینے ان شاء الله لیپ ٹاپ خریدنے جا رہا ہوں، کیونکہ مجھے وقت ہی نہیں مل رہا کچھ کام کرنے کو رات میں دیر تک کام کرنے کا ارادہ ہے.
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
ماشاء اللہ۔۔۔بہت اچھا پراجیکٹ ہے۔
اللہ کامیابی عطا کرے۔
جزاک اللہ خیرا
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء فی الدارین
حوصلہ افزائی کاشکریہ
آمین ثم آمین
 
Top