• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہِ شعبان کی سنت کو زندہ کریں تاکہ بدعت نہ پنپنے پائے

شمولیت
اپریل 27، 2020
پیغامات
509
ری ایکشن اسکور
167
پوائنٹ
77
ماہِ شعبان کی سنت کو زندہ کریں تاکہ بدعت نہ پنپنے پائے

━════﷽════━

سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کیا کہ:

’’يَا رَسُولَ اللَّہ! لَمْ أَرَكَ تَصُومُ شَهْرًا مِنْ الشُّهُورِ مَا تَصُومُ مِنْ شَعْبَانَ قَالَ: ’’ذَلِكَ شَهْرٌ يَغْفُلُ النَّاسُ عَنْهُ بَيْنَ رَجَبٍ وَرَمَضَانَ وَهُوَ شَهْرٌ تُرْفَعُ فِيهِ الْأَعْمَالُ إِلَى رَبِّ الْعَالَمِينَ فَأُحِبُّ أَنْ يُرْفَعَ عَمَلِي وَأَنَا صَائِمٌ‘‘.


اے اللہ کے رسول! میں نے آپ کو کسی مہینے میں اتنے روزے رکھتے نہیں دیکھا جتنا آپ شعبان میں رکھتے ہیں، (کیا وجہ ہے؟) آپ ﷺ نے فرمایا: ’’در اصل یہ مہینہ ایسا ہے کہ لوگ اس میں غفلت کا شکار ہوجاتے ہیں، رجب اور رمضان کے درمیان آنے کی وجہ سے، حالانکہ یہ وہ مہینہ ہے کہ اس میں رب العالمین کے یہاں انسانوں کے اعمال پیش کیے جاتے ہیں۔ لہذا میں چاہتا ہوں کہ میرے عمل پیش ہوں تو میں روزے کی حالت میں رہوں‘‘۔

[سنن النسائی: ۲۳۵۷، مسند أحمد: ۲۱۷۵۳، حسنہ الألبانی وغیرہ]

فائدہ:

دینی بھائیو! نبی اکرم ﷺ صرف پندرہ شعبان کو روزہ کے لیے خاص نہیں فرمایا کرتے، جیسا کہ آج بدعتی طبقہ دین سمجھ کر اختیار کیے ہوئے ہے، بلکہ آپ بلا تخصیص ماہِ شعبان کے زیادہ تر دنوں کو روزے کی حالت میں گزارتے تھے، لہذا ہمیں بھی اس سنتِ رسول کو اپنے درمیان زندہ کرنی چاہئے تاکہ سنت کا غلبہ ہو اور مبتدعانہ اعمال کا آپریشن ہوسکے۔

واضح رہے کہ سنتوں کا اہتمام بدعت کو خاک میں ملانے کا کام کرتا ہے، جبکہ سنتوں سے غفلت بدعت کو پنپنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
 
Top