• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہ رجب کے حوالے سے پیش کی جانے والی یہ روایات ضعیف ، جھوٹی اور باطل ہے :

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
17918_464043420429368_1123013020251378326_n.png


ستائیس رجب کے روزہ اور رات کی شب بیداری کا ثواب :
٭في رجب يوم وليلة من صام ذلك اليوم وقام تلك الليلة، كان كمن صام من الدهر مائة سنة، وقام مائة سنة، وهو لثلاث بقين من رجب، وفيه بعث الله محمداً صلى الله عليه وسلم

’’ رجب میں ایک دن اور رات ہے جو اس دن روزہ رکھے اور رات کو قیام (عبادت)کرے تو گویا اس نے سو سال کے روزے رکھے اور یہ رجب کی ستائیس تاریخ ہے ۔ اسی دن محمد صلی اللہ تعالی علیہ و اٰلہ وسلم کو اللہ عز وجل نے مبعوث فرمایا۔‘‘

(کفن کی واپسی : ص۹، بحوالہ شعب الإیمان للبیہقي: ۳۸۱۱)

***********************************

ضعیف: یہ روایت ضعیف ہے، کیونکہ ؛

٭ اس کا راوی ہیاج اور اس کا بیٹا خالد "ضعیف " ہے۔


تفصیل کیلئے دیکھئے:

تہذیب الکمال (۴۳۷/۷)، تاریخ کبیر (۱۲۴/۸)، الجرح والتعدیل(۱۳۸/۹)، میزان الاعتدال (۲۴۰/۴)، لسان المیزان(۲۶۲/۹)، تاریخ بغداد (۸۰/۱۴)،تقریب التہذیب (۳۳۱/۲)،تبیین العجب (۱۱۷۔ ۱۱۸)
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11168498_462158127284564_5135976276536457985_n.png

٭ کشتی نوح میں رجب کے روزے کی بہار :


کشتی نوح میں رجب کے روزے کی بہار" رجب بہت عظمت والا مہینہ ہے، اللہ تعالیٰ اس ماہ نیکیاں دگنی کردیتا ہے، جس نے رجب کا ایک روزہ رکھا گو یا اس نے ایک سال کے روزے رکھے اور جس نے سات روزے رکھے تو دوزخ کے ساتوں دروازے اس پر بند کردئیے جائیں گے اور اگر کسی نے آٹھ روزے رکھے تو اس کے لئے جنت کے آٹھوں دروازے کھول دئیے جائیں گے اور جو دس روزے رکھے لے تو اللہ عزوجل سے جس چیز کو مانگے وہ اسے عطا کرے گا اور جو پندرہ روزے رکھے تو آسمان سے ایک منادی ندا کرتا ہے تمہارے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے اب اپنے اعمال دوبارہ شروع کرو اور جو اس سے بھی زائد روزے رکھے تو اللہ تعالیٰ اس پر مزید کرم فرمائے گا اور ماہ رجب ہی میں اللہ تعالیٰ نے نوح علیہ السلام کو کشتی میں سوار کروایا تو نوح علیہ السلام نے خود بھی روزہ رکھا اور اپنے ہم نشینوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا۔"

(کفن کی واپسی: ص ۷ بحوالہ شعب الایمان ج ۳ ص ۳۶۸ حدیث ۳۸۰۱)
موضوع (من گھڑت):


یہ روایت جھوٹی اور باطل ہے، کیونکہ؛

۱: اس میں ایک راوی عثمان بن مطر جو کہ اس روایت کے لیے آفت ہے۔

٭حافظ ابن حجر رحمہ اللہ فرماتے ہیں: "اس کے ضعیف ہونے پر امت کا اجماع ہے۔" (تبیین العجب: ۹۷)

٭امام بخاری رحمہ اللہ نے اسے "منکر الحدیث" کہا ہے۔ (تاریخ کبیر: ۲۵۳/۶) مزید دیکھئے: (تھذیب الکمال: ۱۳۸/۵، تاریخ بغداد: ۲۷۸/۱۱، الضعفاء و المتروکین: ۴۰۷)

۲:اس طرح اس کا دوسرا راوی عبد الغفور "کذاب" ہے۔

٭اس پر امام ابن حبان، علامہ یثمی، امام یحییٰ بن معین ، امام ابن عدی رحمہم اللہ نے جروح کی ہیں۔ (دیکھئے: ۴۹۵/۲، الکامل: ۳۲۹/۱)
۳:جبکہ اس کا ایک راوی عبد العزیز بن سعید"مجہول" ہے۔

 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11124467_461379037362473_4816269117010125739_n.png

٭ جنتی نہر کا نام رجب :


حضرت سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا:

إن في الجنة نهرا يقال له : رجب ، ماؤه أشد بياضا من اللبن ، وأحلى من العسل ، من صام من رجب يوما واحدا ، سقاه الله من ذلك النهر .

"جنت میں ایک نہر ہے جس کا نام رجب ہے، اس کا پانی دودھ سے زیادہ سفید اور شہد سے زیادہ میٹھا ہے جو ماہِ رجب میں ایک روزہ رکھے اللہ عزوجل اسے اس نہر سے سیراب فرمائے گا۔"

(کفن کی واپسی ، ص ۵ بحوالہ شعب الایمان ج ۳ ص ۳۶۷ حدیث ۳۸۰۰)

ضعیف: یہ روایت ضعیف ہے ،کیونکہ ؛

٭ اس روایت کی سند میں دو راوی مجہول ہیں، ایک منصور بن زید اور دوسرا موسی بن عمران مجہول ہیں۔

٭بعض محققین نے اس روایت کو موضوع قرار دیا ہے۔ تفصیل کیلئے دیکھئے (الآثار الموضوعة: ۵۹، سلسلة الضعیفة: ۱۸۹۸، المتناهیة: ۹۱۲/۲)

٭ابن الجوزی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: لا یصح و فیه مجاھیل لا ندری من ھم .
یہ روایت صحیح نہیں اس میں کئی مجہول راوی ہیں جنہیں ہم نہیں جانتے کہ وہ کون ہیں؟ (العلل المتناهیة : ۹۱۲)

٭حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے بھی اس کے بعض طرق کی نشاندہی کرتے ہوئے اس کے ضعیف ہونے کا فیصلہ دیا ہے۔ (تبیین العجب: ۸۰)

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11008543_460967364070307_4886962623557526527_n.png


٭ پانچ بابرکت راتیں :


خَمْسُ لَيَالٍ لا تُرَدُّ فِيهِنَّ الدَّعْوَةُ : أَوَلُ لَيْلَةٍ مِنْ رَجَبٍ ، وَلَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ ، وَلَيْلَةُ الْجُمُعَةِ ، وَلَيْلَةُ الْفِطْرِ ، وَلَيْلَةُ النَّحْرِ .

"پانچ راتیں ایسی ہیں کہ جس میں دعا رد نہیں کی جاتی؛ ۱: رجب کی پہلی رات، ۲:پندرہ شعبان، ۳: جمعرات اور جمعہ کی درمیانی رات ، ۴: عید الفطر کی رات، ۵:عید الاضحیٰ کی رات۔"

(کفن کی واپسی :ص ۶ بحوالہ تاریخ دمشق لابن عساکر: ج۱۰ص ۴۰۸)

موضوع (من گھڑت): یہ روایت من گھڑت ہے، کیونکہ؛

۱: اس کا راوی ابو سعید بندار بن عمر الرویاني "کذاب " ہے، جیسا کہ؛

٭تاریخ دمشق میں ابن عساکر نے یہ قول نقل کیا ہے: " لا تسمع منه ، فإنه كذاب." (یعنی عبد العزیز النخشبی کہتے ہیں کہ) بندار سے روایت نہ سنو یہ جھوٹا ہے۔

۲: اس روایت کا راوی ابو قعنب بھی مجہول ہے۔

۳: جبکہ اس کے ایک اورراوی عبد القدوس کے حالات بھی نہیں ملے۔

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11156252_460388614128182_3616366043540673262_n.png


٭ ماہِ رجب کے ابتداء کی دعا :

جب ماہ رجب شروع ہوتا تو رسول اللہ ﷺ دعا فرماتے :

اللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي رَجَبَ وَشَعْبَانَ ، وَبَلِّغْنَا رَمَضَانَ.

"اے اللہ! ہمارے لیے رجب و شعبان میں برکت فرما اور ہمیں رمضان تک پہنچا۔"

(شعب الإیمان: ۳۸۱۵)

ضعیف جدًا(سخت ضعیف): یہ روایت سخت ضعیف ہے۔

۱: اس کا راوی زائدہ بن أبی الرقاد "منکر الحدیث" ہے۔ (تهذيب التهذيب:۳۰۵/۳۔ ۳۰۶)

٭امام بخاری نے زائدہ کو "منکر الحدیث" کہا ہے۔ (التاریخ الکبیر: ج ۳ ص۴۳۳ح۱۴۴۵ )

۲: جب کہ زیاد النمیری "ضعیف" ہے۔ (ميزان الاعتدال:۹۱/۲)

٭ جمہور محدثین کرام نے اسے ضعیف کہا ہے۔ (مجمع الزوائد: ۳۸۸/۱۰)

٭علامہ نووی (الأذکار: ص ۱۸۹) ، ابن رجب (لطائف المعارف: ۱۲۱) اور علامہ البانی (ضعیف الجامع : ۴۳۹۵) نے اس روایت کو ضعیف قرار دیا ہے۔ رحمہم اللہ

 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
11140402_459688650864845_6624474867472808768_n.png


٭ ماہِ رجب کے روزوں کی فضیلت :


سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہماسے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا :

صَوْمُ أَوَّلِ يَوْمٍ في رجب كفارة ثلاث سِنِينَ وَالثَّانِي كَفَّارَةُ سَنَتَيْنِ وَالثَّالِثُ كَفَّارَةُ سنةٍ ثُمَّ كُلُّ يومٍ شَهْرٍ.

"رجب کے پہلے دن کا روزہ تین سال کا کفارہ ہے ،اور دوسرے دن کا روزہ دوسالوں کا اور تیسرے دن کا ایک سال کا کفارہ ہے ،پھر ہر دن کا روزہ ایک ماہ کا کفارہ ہے۔"

(فضائل شھر رجب للخلال: ۱۰)


ضعیف: یہ روایت ضعیف ہے، کیونکہ؛


٭فضائل شھر رجب میں اس روایت کی سند کچھ یوں درج ہے:

حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ التَّمَّارُ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الطلالاينوسِيُّ أَبُو بَكْرٍ الصَّيْدَلانِيُّ ثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي سُلَيْمٍ الْمُقْرِئُ ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ ثنا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْعُقَيْلانِيُّ عَنْ حُمْرَانَ بْنِ أَبَانٍ مَوْلَى عُثْمَانَ عَنْ عِكْرِمَةَ عَنِ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِي اللَّه عَنْهُمَا

٭ اس سند کے روات محمد بن عبد اللہ، أبو جعفر محمد بن أبی سلیم، محمد بن بشر اور ابو عبد اللہ العسقلانی "مجہول" ہیں۔

لہٰذا جس روایت میں کئی ایک راوی مجہول ہوں ایسی روایت قابل عمل کیسے ہوسکتی ہے؟


 

abulwafa

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 22، 2015
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
13
[14:39, 10/04/2016] ابوالوفا अबुलवफाABULWAFA: Asslam u alaikum rajab k hwaly sy jo hades ha usky bary m wazahat kren aya zaef ha ya sahi ha
[14:39, 10/04/2016] ابوالوفا अबुलवफाABULWAFA: ا للہم بارک لنا فی رجب وشعبان وبلغنارمضان یہ حدیث
 

abulwafa

مبتدی
شمولیت
اکتوبر 22، 2015
پیغامات
32
ری ایکشن اسکور
3
پوائنٹ
13
[14:39, 10/04/2016] ابوالوفا अबुलवफाABULWAFA: Asslam u alaikum rajab k hwaly sy jo hades ha usky bary m wazahat kren aya zaef ha ya sahi ha
[14:39, 10/04/2016] ابوالوفا अबुलवफाABULWAFA: ا للہم بارک لنا فی رجب وشعبان وبلغنارمضان یہ حدیث
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
[14:39, 10/04/2016] ابوالوفا अबुलवफाABULWAFA: Asslam u alaikum rajab k hwaly sy jo hades ha usky bary m wazahat kren aya zaef ha ya sahi ha
[14:39, 10/04/2016] ابوالوفا अबुलवफाABULWAFA: ا للہم بارک لنا فی رجب وشعبان وبلغنارمضان یہ حدیث
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
دوسری جگہ آپکو لنک بھیج دیا ھے.
اوپر اسی تھریڈ میں ھی اسکے بارے میں تحقیق موجود ھے. غور کریں.
 
Top