• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہ رمضان کی اکیس(21) خصوصیات

شمولیت
جون 05، 2018
پیغامات
266
ری ایکشن اسکور
13
پوائنٹ
79
.

[emoji287] *ماہ رمضان کی اکیس(21) خصوصیات*


[emoji3578]....ابومعاویہ شارب بن شاکرالسلفی
بینی پٹی۔مدھوبنی۔بہار

[emoji810][emoji810][emoji810][emoji810][emoji810][emoji810][emoji810][emoji810][emoji810][emoji810][emoji810]

(1) *رحمت الٰہی کا دروازہ کھول دیاجاتاہے*:

(2) *آسمان کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں*:

(3) *جنت کے دروازے کھول دئے جاتے ہیں*:

(4) *جہنم کے دروازے بندکردئے جاتے ہیں*:

(5) *سرکش شیطانوں کو جکڑ دیاجاتاہے*:

(أ) عن ابی ھریرۃؓ مرفوعا:’’ إِذَا كَانَ رَمَضَانُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الرَّحْمَةِ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ وَسُلْسِلَتْ الشَّيَاطِينُ‘‘جب رمضان کا مہینہ آتاہے تو رحمت کا دروازہ کھول دیاجاتاہے اور جہنم کا دروازہ بندکردیاجاتاہے اور شیاطین کو جکڑدیاجاتاہے۔

(ب) عن ابی ھریرۃ مرفوعا:’’ إِذَا دَخَلَ شَهْرُ رَمَضَانَ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ السَّمَاءِ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ وَسُلْسِلَتْ الشَّيَاطِينُ‘‘جب رمضان کا مہینہ آتاہے تو آسمان کا دروازہ کھول دیاجاتاہے اور جہنم کا دروازہ بندکردیاجاتاہے اور شیاطین کو جکڑدیاجاتاہے۔

(ج) عن ابی ھریرۃ مرفوعا:’’ إِذَا دَخَلَ رَمَضَانُ فُتِّحَتْ أَبْوَابُ الْجَنَّةِ وَغُلِّقَتْ أَبْوَابُ جَهَنَّمَ وَسُلْسِلَتْ الشَّيَاطِينُ‘‘جب رمضان کا مہینہ آتاہے تو جنت کا دروازہ کھول دیاجاتاہے اور جہنم کا دروازہ بندکردیاجاتا ہے اور شیاطین کو جکڑدیاجاتاہے۔(بخاری:1899،3277مسلم:1079،2495،2496)

(6) *رمضان کا مہینہ گناہوں کے مٹ جانے کا سبب ہے*:

عن ابی ھریرۃ مرفوعا:’’ الصَّلَوَاتُ الْخَمْسُ وَالْجُمْعَةُ إِلَى الْجُمْعَةِ وَرَمَضَانُ إِلَى رَمَضَانَ مُكَفِّرَاتٌ مَا بَيْنَهُنَّ إِذَا اجْتَنَبَ الْكَبَائِرَ‘‘
پانچوں نمازیں ،ایک جمعہ سے دوسرے جمعہ تک اور ایک رمضان سے دوسرے رمضان تک اپنے اپنے درمیان ہونے والے گناہوں کو مٹادیتاہے جب کہ کبیرہ گناہوں سے اجتناب کیاجائے۔(مسلم:233)

(7) *رمضان کے مہینے میں اعلان کرنے کے لئے فرشتے کی تقرری کی جاتی ہے*:

(8) *رمضان کے مہینے میں ہررات اللہ لوگوں کو جہنم سے آزاد کرتاہے* :

عن ابی ھریرۃ مرفوعا:’’۔۔۔۔۔۔وَنَادَى مُنَادٍ يَا بَاغِيَ الْخَيْرِ أَقْبِلْ وَيَا بَاغِيَ الشَّرِّ أَقْصِرْ وَلِلَّهِ عُتَقَاءُ مِنْ النَّارِ وَذَلِكَ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ‘‘اوررمضان کے مہینے میں ہردن آوازلگانے والاآوازلگاتاہے،خیرطلب کرنے والو!نیک کام کے لئے آگے بڑھواوربرے کام کی طلب رکھنے والو! برے کاموں سے رک جاؤ،اورہررات اللہ تعالی لوگوں کو جہنم سے آزادکرتاہے۔(صحیح ابن ماجہ للألبانی:1642)وفی روایۃ عن جابر مرفوعا:’’ إِنَّ لِلَّهِ عِنْدَ كُلِّ فِطْرٍ عُتَقَاءَ وَذَلِكَ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ‘‘بے شک اللہ تعالی ہرروز افطاری کے وقت لوگوں کو جہنم سے آزادکرتاہے اورایساہررات کو ہوتاہے۔(صحیح ابن ماجۃ للألبانی:1332)

(9) *رمضان کے مہینے میں ہردن ورات میں دعاقبول کی جاتی ہے*:

عن ابی سعیدالخدری مرفوعا:’’ إن لله تبارك وتعالى عتقاء في كل يوم وليلة - يعني في رمضان - وإن لكل مسلم في كل يوم وليلة دعوة مستجابة‘‘بے شک اللہ تعالی رمضان کے ہردن اوررات میں لوگوں کو جہنم سے آزادکرتاہے اور ماہ رمضان کے ہردن ورات میں ہرمسلمان کے لئے ایک ایسی دعا کا وقت ہے جسے قبولیت سے نوازاجاتاہے۔(صحیح الترغیب للألبانی:1002)

(10) *ہزارمہینوں سے بہتررات ماہ رمضان میں ہی ہے*:

عن انس مرفوعا:’’ إِنَّ هَذَا الشَّهْرَ قَدْ حَضَرَكُمْ وَفِيهِ لَيْلَةٌ خَيْرٌ مِنْ أَلْفِ شَهْرٍ مَنْ حُرِمَهَا فَقَدْ حُرِمَ الْخَيْرَ كُلَّهُ وَلَا يُحْرَمُ خَيْرَهَا إِلَّا مَحْرُومٌ‘‘ رمضان میں ایک رات ایسی ہے جوہزارمہینوں سے بہترہے جو شخص اس رات کی خیروبرکت سے محروم رہاوہ ہرطرح کی خیربرکت سے محروم رہا اور اس کی خیروبرکت سے صرف وہی محروم رہتاہے جو بدنصیب ہو۔(صحیح ابن ماجہ للألبانی:1333)

(11) *قرآن کریم میں 12 مہینوں میں صرف رمضان ہی کا نام آیاہے*:

(12) *رمضان ہی کے مہینے میں قرآن کو نازل کیا گیا*:

فرمان باری تعالی ہے:’’شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ‘‘ماہ رمضان وہ مہینہ ہے جس میں قرآن کو اتاراگیاجولوگوں کو ہدایت کرنے والاہے اور جس میں ہدایت کی اورحق وباطل کی تمیز کی نشانیاں ہیں۔(البقرۃ:185)

(13) *تمام مقدس کتابیں رمضان ہی کے مہینے میں نازل کی گئیں*:

عن واثلۃ مرفوعا:’’ أُنْزِلَتْ صُحُفُ إِبْرَاهِيمَ أَوَّلَ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَتِ التَّوْرَاةُ لِسِتٍّ مَضَيْنَ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَ الْإِنْجِيلُ لِثَلَاث عَشْرَةَ مَضَتْ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَ الزَّبُورُ لِثَمَانِ عَشْرَةَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ، وَأُنْزِلَ الْقُرْآنُ لِأَرْبَعٍ وَعِشْرِينَ خَلَتْ مِنْ رَمَضَانَ‘‘ صحیفۂ ابراہیم کو رمضان کی پہلی رات میں نازل کیاگیا،تورات اس وقت نازل کی گئی جب رمضان کے چھ ایام گذرگئے تھے،انجیل تب نازل کی گئی جب رمضان کے تیرہ ایام گذرچکے تھے،زبوراس وقت نازل کی گئی جب رمضان کے اٹھارہ ایام گذرچکے تھے،اور قرآن اس وقت نازل کیاگیاجب رمضان کے چوبیس ایام گزرچکے تھے۔(الصحیحہ للألبانی:1575)

(14) *رمضان میں عمرہ کرنا حج کے برابر ثواب ہے*:

عن ابن عباس مرفوعا:’’ فَإِنَّ عُمْرَةً فِيهِ تَعْدِلُ حَجَّةً‘‘رمضان میں عمرہ کرنے کا اجروثواب حج کے برابرہے۔(1256)

(15) *رمضان میں عمرہ کرنا آپ ﷺ کے ساتھ حج کرنے کے برابرثواب ہے*:

عن ابن عباس مرفوعا:’’ فَإِنَّ عُمْرَةً فِي رَمَضَانَ تَقْضِي حَجَّةً أَوْ حَجَّةً مَعِي‘‘رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنے کے برابرہے۔(بخاری:1863)

(16) *رمضان ہی کے مہینے میں سال بھر کے موت وحیات اورتمام وسائل زندگی کے فیصلے کئے جاتے ہیں*:

فرمان باری تعالی ہے:’’فِيها يُفْرَقُ كُلُّ أَمْرٍ حَكِيمٍ‘‘اسی رات میں ہرایک مضبوط کام کا فیصلہ کیاجاتاہے۔ (الدخان:4)

(17) *رمضان کے مہینے میں روزے رکھنا دس مہینوں کے برابر روزہ رکھنا ہے*:

عن ابی ایوب الانصاری مرفوعا:’’مَنْ صَامَ رَمَضَانَ ثُمَّ أَتْبَعَهُ سِتًّا مِنْ شَوَّالٍ كَانَ كَصِيَامِ الدَّهْرِ‘‘ جس نے رمضان کے روزے رکھے اورپھراس کے بعد شوال کے چھ روزے رکھے تو گویاکہ اس نے ساراسال ہی روزہ رکھا۔مسلم:1164) وفی روایۃ مسند احمد: جس نے رمضان کے روزے رکھے تو ایک ماہ دس ماہ کے برابرہے۔۔۔۔۔(21906)

(18) *رمضان میں روزہ رکھنا پورے گناہوں کے مٹ جانے کا سبب ہے*:

عن ابی ھریرۃ مرفوعا:’’ مَنْ صَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ‘‘جس نے بھی رمضان میں ایمان اوراجروثواب کی نیت سے روزے رکھے اس کے پچھلے سارے گناہ معاف کردئے جاتے ہیں۔(بخاری:2014،مسلم:760)

(19) *رمضان میں قیام کرنا پورے گناہوں کے مٹ جانے کا سبب ہے*:

عن ابی ھریرۃ مرفوعا:’’ مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ‘‘
جس نے رمضان کے مہینے میں ایمان اوراجروثواب کی نیت سے قیام کیا تو اس کے پچھلے سارے گناہ معاف کردئے جاتے ہیں(صحیح ابوداؤد للألبانی:1241)

(20) *رمضان ایک نعمت ہے*:

رمضان کے بیان میں رب العالمین نے فرمایا :’’ وَلِتُكَبِّرُوا اللَّهَ عَلَى مَا هَدَاكُمْ وَلَعَلَّكُمْ تَشْكُرُونَ‘‘اوراللہ تعالی کی دی ہوئی ہدایت پراس کی بڑائیاں بیان کرواوراس کا شکرکرو۔ (البقرۃ:185)
يعني تم الله كي بڑائی وکبریائی ،عظمت وشان بیان کرو کیونکہ اس نے تمہیں رمضان جیسی دولت سے نوازا تا کہ تم اپنے رب کو راضی کرسکو۔

(21) *رمضان جیسا عظیم اوربابرکت مہینہ اللہ نے صرف امت محمدیہ کو عطا کیا*۔

[emoji810][emoji810][emoji810][emoji810][emoji810][emoji810][emoji810][emoji810][emoji810][emoji810][emoji810]

[emoji837]طالب دعا
ابومعاویہ شارب بن شاکرالسلفی
امام وخطیب مسجداہل حدیث فتح دروازہ ۔آدونی
ناظم جامعہ ام القری للبنین والبنات۔آدونی ۔


.
 
Top