• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ماہ محرم اورفورمی دھمال

جمشید

مشہور رکن
شمولیت
جون 09، 2011
پیغامات
871
ری ایکشن اسکور
2,331
پوائنٹ
180
رشید احمد صدیقی اردوکے مایہ ناز طنز ومزاح نگار ہیں۔ انہوں نے کسی رسالے کے مدیر کو مضمون بھیجنے کا وعدہ کیاتھالیکن نہ بھیج سکے وہ صاحب اس پر مسلسل شکوہ کناں رہے۔اتفاق یہ کہ اسی درمیان ماہ محرم اختتام پذیر ہواتھا۔رشید احمدصدیقی نے جواب میں لکھاکہ
محرم کا مہینہ گزرگیاماتم موقوف کیجئے

فورم اوراوراردو فورمزاوراردو فورمز مین سے مذہبی فورمز کریلااورنیم چڑھاکے مصداق ہیں۔فورمز میں جوشدت اورتعصب اردوفورمز اوراورفورمز میں سے بھی مذہبی فورمز پر ہے اس کو دیکھ کر کسی کی یہ بات یاد آجاتی ہے کہ

ہمارے شہر کے کتے اردو میں بھونکتے ہیں یعنی بھونکتے ہی چلے جاتے ہیں۔

ماہ محرم ٹھیک سے طلوع بھی نہیں ہوتالیکن ان فورمز پر محرم کی دھمال شروع ہوجاتی ہے۔اوراتنی دیر جاری رہتاہے کہ پھر سے ایک مزید محرم طلوع ہوجاتاہے

ایک صاحب ادھر سے آواز لگاتے ہیں ۔یزید پلید،یزید ملعون۔دوسری جانب سے جواب آں غزل ارشاد ہوتاہے ۔یزید امیرالمومنین،یزید رحمہ اللہ

اوراسکے بعد جومعرکے کارن پڑتاہے توکچھ نہ پوچھئے۔خواہشات اورنفس پرستی کے میدان میں تاریخ اورحقائق کا وہ قتل عام ہوتاہے کہ اس کے سامنے نادرشاہ کادلی میں قتل عام والاواقعہ بھی پھیکاپڑجاتاہے۔


نادرشاہ کے قتل کے عام کے بعد ایک بزرگ نے کہاتھا


شامت اعمال ماصورت نادرگرفت​


لیکن اس فورمی دھمال میں حقائق کے قتل عام پر کیاکہاجائے۔

خواہشات نفس ماصورت فورمی دھمال گرفت


شیطان کا شیرہ لگاکر لڑائی کرانے والی کہانی توسبھی نے پڑھ رکھی ہوگی۔فورم دھمال کی بھی کچھ یہی صورت حال ہوتی ہے۔ بات بڑے معقول انداز میں شروع ہوتی ہے ۔

ایسالگتاہے کہ دومہذب،شریف شخص کسی موضوع پر آپس میں افہام وتفہیم اورتبادلہ خیالات کررہے ہیں

لیکن دھمال کی لے جوں جوں تیز ہوجاتی ہے۔

گلے کی رگیں پھولنے لگتی ہیں نتھنے پھولنے پچکنے لگتے ہیں،آنکھیں خون میں ڈوبی ہوئی لال کٹورہ ہوجاتی ہیں اوربدن کی ساری طاقت زبان میں بلکہ کی بورڈ سے لکھے جانے والے حروف میں آجاتی ہے۔


ایک طرف سے آواز بلند ہوتی ہے تم ناصبت کے طرفدار ہو

دوسری گرج سنائی دیتی ہے خاموش ہوجارافضت کے علمبردار

پھر پہلافریق پکارتاہے۔خارجیت کے کمان بردار ہوش میں آجا

حریف للکارتاہے شیعہ کافرشیعہ کافرشیعہ کافر


ایک یزیدیت پر لعنت کرتاہے

اوردوسرا پہلے کو یہودیت کی پیداوار ،ابن سباکی ذریت بتاتاہے۔

نتیجہ یہ ہوتاہے کہ اب مراسلوں میں دلیل کیاہے؟نفس موضوع کیاہے؟بات کس پر ہونی ہے۔ محل اختلاف کیاہے اس سے کوئی مطلب نہیں ۔


سارازوراس پر ہوجاتاہے کہ کون کس کو کتنی مہذب اورقانون کی گرفت مین نہ آنے والی گالیاں دے سکتاہے۔


حقیقت یہ ہے جس طرح دوردراز کے ممالک سے لوگ شیعوں کا ماہ محرم دیکھنے کیلئے آتے ہیں اگردیگر زبان والے اردو سے واقف ہوجائیں تو فورم پر ماہ محرم میں جودھمال ہوتاہے اس کوبھی دیکھنے آجائیں اورکوئنئل کے حساب سے نصیحت پکڑیں۔بالکل ویسی ہی جیسی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔


موذن صاحب جب اذان شروع کرتے تھے توبچے ڈرکر اپنی ماں کے گود میں جادبکتے تھے۔بستی والے ان سے نالاں تھے لیکن اگران کو نکالتے تودوسراموذن کہاں سے لاتے۔موذن صاحب اذان دے کرکسی کام سےمسجد سے باہر نکلے کہ ان سے غیرمسلم چودھری ملااورایک بڑی رقم ان کی نذرکی۔موذن صاحب خوش بھی ہوئے اورنذرانے کی وجہ بھی پوچھی۔غیرمسلم چودھری نے جواب دیاکہ میری بیٹی اپنی ننیہال میں رہتی ہے۔اوراپنی ایک مسلم سہیلی کی وجہ سے اسلام کی جانب مائل تھی۔آج وہ یہاں آئی ہوئی تھی آپ کی اذان سن کر اسلام اس کے دل سے اترگیاہے۔
کیاہمیں اس کی ضرورت باقی رہتی ہے کہ کسی انتہاپسندانہ نظریہ کا دفاع کرتے کرتے خودانتہاپسندی میں مبتلاہوجائیں۔ یزید کوکافربتانے والوں کارد کرتے کرتے یزید کو امیرالمومنین اوررحمتہ اللہ علیہ کہناشروع کردیں۔ یزید پربے جاالزامات لگانے والوں کی تردید میں اس قدرغلوکریں کہ امیرالمومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور یزید کا تقابل پیش کرنے لگیں کہ فلاں امر انہوں نے کیااوروہی فلاں امر یزید نے کیا۔لہذا یزیدپر کوئی الزام نہیں!

تاریخ سے انسان نے یہ سیکھاہے کہ اس نے تاریخ سے کچھ نہیں سیکھا۔ماضی قریب کی مثال لیں۔

مولاناوحیدالدین خان مولاناابوالاعلی مودودی کے حکومت الہیہ کے نظریہ کے رد میں اتنے منہمک ہوئے کہ دوسری انتہاء کو چلے گئے اورہرقسم کی سیاسی جدوجہد کو شجرممنوعہ اورفتنہ قراردے دیا۔

شعراورادب سے اپناواسطہ ذرادورکاہے جن کاقریب کاوہ زیادہ جانتے ہوں گے

کسی کی تعریف میں کہاجاتاہے کہ آپ تصویر میں جتنے خوبصورت لگ رہے تھے حقیقت میں اس سے زیادہ پایا۔

ہم نے فورمی دھمال کے تعلق سے جوکچھ لکھاہے وہ اس کا عشرعشیر بھی نہیں ہے جوکہ آپ مذہبی فورم پر خود پڑھیں گ

ےاوراگرآپ میں فالتو عقل نہیں تواس قسم کی مذہبی بحثوں سے توبہ کرلیں گے
مذہبی بحث میں نے کی ہی نہیں
فالتوعقل مجھ تھی ہی نہیں​

اوراگرآپ کو اس قسم کے فورمی دھمال میں مزاآنے لگے توسمجھ لیجئے کہ آپ میں نہ صرف فالتوعقل نہیں ہے بلکہ سرے سے عقل نام کی کوئی چیز ہی نہیں ہے۔اگراس میں کسی قسم کا شبہ ہے تواپنی عقل ٹٹول کر دیکھ لیں!

تجربہ شرط ہے سائنسداں بہتیرے​
 
Top