• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

ما هو الدعاء الذي يستجاب في ليلة القدر ؟ الشيخ صالح الفوزان حفظه الله

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
لیلۃ القدر میں شرف قبولیت پانے والی دعاء۔۔۔۔۔اور اگر کوئی لیلۃ القدر پالے تو کونسی دعاء کرنی چاہیئے ؟

السؤال:
ما هو الدعاء الذي يستجاب في ليلة القدر وإذا الإنسان صادف هذه الليلة ما الدعاء المشروع؟

الجواب:ـ سألت عائشة رضي الله عنها رسول الله صلى الله عليه وسلم، إذا أدركت ليلة القدر ما ذا تقول قال قولي (‏اللهم انك عفو تحب العفو فاعفو عني)، ويكرر هذا الدعاء وما تيسر معهُ من الأدعية الصالحة والأدعية كثير والحمد لله، الأدعية القرآنية والأدعية النبوية أو ما يسر الله لهُ من الدعاء الموافق من الكتاب والسنة.
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے پیارے نبی ﷺ سے پوچھا :اگر میں لیلۃ القدر پا لوں تو کیا دعاء پڑھوں ؟ فرمایا: ”پڑھو «اللهم إنك عفو كريم تحب العفو فاعف عني» ”اے اللہ! تو عفو و درگزر کرنے والا مہربان ہے، اور عفو و درگزر کرنے کو تو پسند کرتا ہے، اس لیے تو ہمیں معاف و درگزر کر دے“۔
شیخ فرماتے ہیں :اس دعاء کو مکرر پڑھتا رہے ،اور مزید جو دعاء میسر ہو وہ بھی پڑھے ،قرآن و حدیث میں وارد دعائیں پڑھتا رہے ،یا جو قرآن و سنت کے موافق ادعیہ پڑھنا چاہے ،پڑھ لے ‘‘
http://www.alfawzan.af.org.sa/node/15614
جس دعاء کا الشيخ صالح الفوزان حفظه الله نے حوالہ دیا ہے ،وہ سنن الترمذی کی درج ذیل حدیث میں ہے :

عن عائشة قالت:‏‏‏‏ قلت:‏‏‏‏ يا رسول الله ارايت إن علمت اي ليلة ليلة القدر ما اقول فيها؟
قال:‏‏‏‏ قولي:‏‏‏‏ " اللَّهُمَّ إِنَّكَ عُفُوٌّ كَرِيمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي "
قال ابو عيسى:‏‏‏‏ هذا حديث حسن صحيح.

( سنن الترمذی۔حدیث نمبر: 3513 )

ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ میں نے کہا: اللہ کے رسول! اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ کون سی رات لیلۃ القدر ہے تو میں اس میں کیا پڑھوں؟
آپ نے فرمایا: ”پڑھو «اللَّهُمَّ إِنَّكَ عُفُوٌّ كَرِيمٌ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنِّي» ”اے اللہ! تو عفو و درگزر کرنے والا مہربان ہے، اور عفو و درگزر کرنے کو تو پسند کرتا ہے، اس لیے تو ہمیں معاف و درگزر کر دے“۔
امام ترمذی کہتے ہیں: یہ حدیث حسن صحیح ہے۔

تخریج دارالدعوہ: سنن ابن ماجہ/الدعاء ۵ (۳۸۵۰) (تحفة الأشراف : ۱۶۱۸۵) (صحیح)قال الشيخ الألباني: صحيح، ابن ماجة (3850)
 
Last edited:
Top