• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

متفق علیہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی احادیث کتنی ہیں؟

عادل

رکن
شمولیت
اپریل 26، 2016
پیغامات
15
ری ایکشن اسکور
4
پوائنٹ
32
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ

ایک سوال ہے کہ متفق علیہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی احادیث کی تعداد کتنی ہے؟
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ
ایک سوال ہے کہ متفق علیہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی احادیث کی تعداد کتنی ہے؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
محترم بھائی !
علم مصطلح الحدیث میں "متفق علیہ " کا مطلب ہے کہ کسی حدیث کو امام محمد بن اسماعیل البخاری ؒ اور امام مسلم بن حجاجؒ ایک ہی صحابی سے روایت کریں ،
یعنی :
المتفق عليه هو الحديث الذي أخرجه البخاري ومسلم وذلك بشرطين :
الأول : أن يكون أصل الحديث واحد ولو تقاربت الألفاظ أو اختلفت
الثاني : أن يكون صحابي الحديث - وهو الراوي الأعلى - واحد

ــــــــــــــــــــــــ
گویا دونوں جلیل القدر اماموں نے اس حدیث کو اپنی اپنی کتاب "الصحیح " میں درج کرنے پر اتفاق کرلیا ،
دوسرے لفظوں میں اس کی صحت پر دونوں کا اتفاق ہے ،
ایسی "متفق علیہ " احادیث کو کچھ محدثین نے ایک کتاب میں جمع کیا ہے ،
ان میں مصر کے مشہور محدث علامہ محمد فؤاد بن عبد الباقي بن صالح بن محمد (المتوفى: 1388هـ) کی کتاب ہمارے ہاںمشہور ہے :
"اللؤلؤ والمرجان فيما اتفق عليه الشيخان "

ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,565
پوائنٹ
791
متفق علیہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی احادیث کی تعداد کتنی ہے؟
اس سوال کے جواب کیلئے آپ اوپر بتائی گئی کتاب میں سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی احادیث آسانی سے گن سکتے ہیں ؛
 
Top