• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مجلس موعود ومیلاد شریف پر حرام کام (بریلوی مسلک بریلوی علماء کی نظر میں)

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
مجلس موعود ومیلاد شریف پر حرام کام

روایات موضوعہ کا پڑھنا بھی حرام سننا بھی حرام ، ایسی مجلس سے اللہ عزوجل اور حضور اقدس ﷺ کمال ناراض ہیں ، ایسی مجلس اور ان کا پڑھنےوالا او راس حال سے آگاہی پا کر بھی حاضر ہونے والاسب مستحق غضب الہٰی ہیں ، یہ جتنے حاضرین ہیں سب وبال شدید میں ، جدا جدا گرفتار ...... اور ان سب کے وبال کے برابر ہیں اس پڑھنے والے پروبال اور خود اس کا اپنا گناہ اس کے علاوہ اور ان حاضرین و قاری (واعظ ) سب کے برابر گناہ ، ایسی مجلس کے بانی ( اور منتظم ) اور اپنا گنا ہ خود اس پر طرہ
رسول اللہ ﷺ پاک ومنزہ اس سے کہ ایسی ناپاک جگہ تشریف فرما ہوں البتہ وہاں ابلیس وشیاطین کا ہجوم ہو گا ، والعیاذ باللہ العالمین ( فتاوی رضویہ ج10ص218)
حاصل کلام
مولانا شاہ احمد رضا خان صاحب بریلوی کے فتویٰ و ارشادات کی روشنی میں دین کےنام پر برپا کی جانے والی مجلس خواہ مجلس میلاد ، مجلس ذکر ، قرآنی خوانی وغیرہ جس میں درج بالا حرام کام کئے جائیں تو اس مجلس میں شرکت کرنے والے غضب الہٰی کے مستحق ہوں گے اور مجلس کرانے والوں کو حاضرین مجلس کےمجمع کے برابر گنا ہ ہو گا ۔ ( ناقل)
 
Top