ابو داؤد
رکن
- شمولیت
- اپریل 27، 2020
- پیغامات
- 482
- ری ایکشن اسکور
- 165
- پوائنٹ
- 64
مجھے کس جماعت میں شامل ہونا چاہیے؟
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
تم سوال کرتے ہو کہ مجھے کس جماعت میں شمولیت اختیار کرنی چاہیے۔ تو میں تمھیں نصیحت کرتا ہوں کہ تم حق اور سچ ( یعنی کے خالص توحید ) اور اس کی پیرکاروں کی نصرت کرو۔ اور ان لوگوں کو تلاش کرو جو اس بات پر پورا اترتے ہیں اور پھر ان کے ساتھ صبر و استقامت اختیار کرو، جیسا کہ اللہ تعالی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے فرمایا :
وَاصْبِرْ نَفْسَكَ مَعَ الَّذِينَ يَدْعُونَ رَبَّهُم بِالْغَدَاةِ وَالْعَشِيِّ يُرِيدُونَ وَجْهَهُ ۖ وَلَا تَعْدُ عَيْنَاكَ عَنْهُمْ
"تو ان لوگوں کی صحبت میں رہ جو صبح اور شام اپنے رب کو پکارتے ہیں اسی کی رضامندی چاہتے ہیں، اور تو اپنی آنکھوں کو ان سے نہ ہٹا۔" { سورۃ الکہف : ۲۸ }
تمھیں اہل توحید کو تلاش کرنے کے لیے پہلے سچ اور توحید کا علم حاصل کرنا ہو گا کیونکہ ان لوگوں کو سچ اور حق کی روشنی میں ہی تلاش کیا جا سکتا ہے۔ تو اگر تمھیں ان لوگوں کا علم ہو جائے جو کہ توحید کی طرف بلانے والے ہيں تو ان کے ساتھ مضبوطی سے جڑ جاؤ ، ان کی دوستی اختیار کرو اور ان کی اپنی استطاعت کے مطابق مدد بھی کرو۔
اہل حق جن کے ساتھ شامل ہونے کی میں تمھیں نصیحت کرتا ہوں ان خصوصیات کے حامل ہوں گے:
۱- وہ اہل سنت والجماعت کے عقیدے پر ہوں گے۔
۲- وہ توحید کی دعوت اور شرک سے براءت کرنے کے لیے نبوی منھج کو اختیار کریں گے۔
۳- اور وہ اس ( شرک سے براءت ) سب کے سامنے کھلے عام واضح طور پر کریں گے جیسا کہ ابراہیم علیہ السلام اور ان کے پیروکاروں نے کیا تھا ۔
۴- وہ کسی کی اندھی تقلید نہيں کرتے سوائے اللہ اور اس کے رسول کے۔
۵- وہ دین کی فتح و نصرت کے لیے جہاد کرتے ہیں۔
۶- ان کی مخالفت کرنے والے ان کو کسی قسم کا نقصان نہيں پہنچا سکتے جیسا کہ طائفۃ المنصورۃ ( کامیاب گروہ ) کی صفت ہے۔
از قلم : ابو عثمان الخراسانی حفظہ اللہ