• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محبوب مقامات

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207

دوسرے درجہ پر محبوب مقامات ،
مساجد


رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( أَحَبُّ الْبِلَادِ إِلَی اللّٰہِ مَسَاجِدُھَا وَاَبْغَضُ الْبِلَادِ اِلَی اللّٰہِ اَسْوَاقُھَا۔))1
'' شہروں میں سب سے پیاری جگہ اللہ تعالیٰ کے نزدیک مسجدیں ہیں اور اللہ کے نزدیک سب سے ناپسند جگہیں بازار ہیں۔''
ربّ کائنات کا فرمان ہے:
{وَاَنَّ الْمَسٰجِدَ لِلَّہِ فَلاَ تَدْعُوْا مَعَ اللّٰہِ اَحَدًا o} [الجن: ۱۸]
'' اور مسجدیں صرف اللہ ہی کی ہیں پس اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی اور کو نہ پکارو۔ ''
شرح...: مساجد سے وہ گھر مراد ہیں جو اللہ تعالیٰ کے ذکر اور فرمانبرداری کے لیے بنائے گئے ہیں اور اللہ تعالیٰ کو روئے زمین پر سب سے زیادہ پیاری یہی جگہ لگتی ہے۔ کیونکہ یہ فرمانبرداری کے گھر ہیں، ان کی بنیاد تقویٰ پر ہے اور یہ رحمت کے نزول کی جگہ ہیں۔ اسی لیے جس نے رب تعالیٰ کے لیے مسجد بنائی اس کا اجر یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت میں اس جیسا گھر بنائے گا چنانچہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے:
(( مَنْ بَنٰی مَسْجِدًا لِلّٰہِ بَنَی اللّٰہُ لَہُ فِي الْجَنَّۃِ مِثْلَہُ۔))2
'' جس نے اللہ کے لیے مسجد بنائی، اللہ تعالیٰ جنت میں اس کی مثل اس کے لیے (گھر) بنائے گا۔ ''
اللہ تعالیٰ نے فرمایا:
{فِیْ بُیُوتٍ اَذِنَ اللّٰہُ أَنْ تُرْفَعَ وَیُذْکَرَ فِیْہَا اسْمُہُ یُسَبِّحُ لَہٗ فِیْہَا بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِo}[النور: ۳۶]
'' ان گھروں میں جن کے ادب و احترام کا اور اللہ تعالیٰ کا نام وہاں لیے جانے کا حکم ہے وہاں صبح و شام اللہ تعالیٰ کی تسبیح بیان کرتے ہیں۔ ''
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1 أخرجہ مسلم في کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ، باب: فضل الجلوس في مصلاہ بعد الصبح۔ رقم : ۱۵۲۸۔
2 أخرجہ مسلم في کتاب المساجد ومواضع الصلاۃ، باب: فضل بناء المساجد والحث علیھا۔ رقم : ۱۱۹۰۔
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
مسجدوں کا احترام ان کی عزت ان کی صفائی ستھرائی اور انہیں خوشبو دار کرنا چاہیے اور داخلے کے وقت دعا پڑھتے ہوئے دایاں پاؤں اندر رکھنا چاہیے اور نکلتے وقت دعا پڑھتے ہوئے بایاں پاؤں باہر رکھنا چاہیے چنانچہ نبی مکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب مسجد میں داخل ہوتے تو یہ پڑھتے:
(( أَعُوْذُ بِاللّٰہِ الْعَظِیْمِ وَبِوَجْھِہِ الْکَرِیْمِ وَسُلْطَانِہِ الْقَدِیْمِ مِنَ الشَّیْطَانِ الرَّجِیْمِ۔))1
'' عظیم اللہ کے ساتھ اور اس کے عزت والے چہرے اور اس کی پرانی بادشاہت کے ساتھ میں شیطان مردود سے پناہ مانگتا ہوں۔ ''
دوسری حدیث میں فرمایا:
(( إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمْ الْمَسْجِدَ فَلْیُسَلِّمْ عَلَی النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وسلم ثُمَّ لِیَقُلْ: اللّٰہُمَّ افْتَحْ لِی أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ، فَإِذَا خَرَجَ فَلْیَقُلْ: اللّٰہُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ۔))2
'' جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام پڑھے، پھر کہے: (( أَللّٰھُمَّ افْتَحْ لِيْ أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ۔)) ... '' اے اللہ! میرے لیے اپنی رحمت کے دروازے کھول دے۔ '' اورجب نکلے تو یوں کہے: (( أَللّٰھُمَّ إِنِّيْ أَسْئَلُکَ مِنْ فَضْلِکَ۔)) ... '' اے اللہ میں تجھ سے تیرا فضل مانگتا ہوں۔ ''
اسی طرح مسجد کا تحفہ دو رکعتیں ہیں جیسا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( إِذَا دَخَلَ أَحَدُکُمُ الْمَسْجِدَ فَلْیَرْکَعْ رَکْعَتَیْنِ مِنْ قَبْلِ أَنْ یَجْلِسَ۔))3
'' جب تم میں سے کوئی مسجد میں داخل ہو تو بیٹھنے سے پہلے دو رکعت نماز پڑھے۔ ''
مساجد کی شان کے خلاف کئی امور ایسے ہیں جن سے انہیں پاک اور صاف رکھنا چاہیے مثلاً میل کچیل، لغو، برے اقوال و افعال، بدبو دار اشیاء مثلاً پیاز، لہسن وغیرہ، خرید و فروخت، آواز کی بلندی، چیخنے، دنیوی امور پر کثرت سے باتیں کرنے، تھوک، رینٹ وغیرہ کو پھینکنے سے منع کیا گیا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
1صحیح سن أبي داود، رقم : ۴۴۱۔
2 صحیح سنن أبي داود، رقم : ۴۴۰۔
3 أخرجہ البخاري في کتاب الصلاۃ، باب: إذا دخل المسجد فلیرکع رکعتین۔ رقم : ۴۴۴۔
اللہ تعالی کی پسند اور ناپسند
 
Top