• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم ابو عبدالله صاحب

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!

محترم ابو عبداللہ صاحب(پاکستانی جھنڈے والے،فورم پر اس نام کی دو آئی ۔ڈیز موجو ہیں اس لیے نشانی بتا دی ہے) محدث فورم کے رکن ہیں۔موصوف کے بارےمزید جاننے کےلیے کچھ سوالات ان کی خدمت میں رکھتے ہیں۔


1-آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟

2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟دینی تعلیم کے لیے آپ کی سرگرمیاں کیا ہیں اور تعلیمی میدان میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

3۔آپ کے اساتذہ کا آپ کی عملی وعلمی تربیت میں کیا کردار ہے؟

4۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟

5۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟

6-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟

7۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟

8۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

9-انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی رجحان کتنا رکھتے ہیں ؟

10۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔

11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟

13-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟

14- وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟

15۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟

16۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟

17۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

18-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

19۔شریعت کے نفاذ کےلیے کیا لائحہ عمل ہونا چاہیے؟

20-محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟

21۔معاشرے میں سب سے بڑی برائی کیا دیکھتے ہیں اور تدارک کس طرح کیا جاسکتا ہے؟نوجوان نسل میں سب سے بڑی برائی کیا ہے اور اس کی وجوہات کیا ہیں؟

22۔تین مقامات جہاں جانے کی خواہش رکھتے ہیں؟

23۔محدث فورم نے آپ کی اخلاقی ، دینی ، ودیگر تربیت میں کتنا کردار ادا کیا ہے؟

24-آپ کے اردگرد نوجوان نسل کن ذرائع سے سب سے زیادہ اسلام سیکھتی سمجھتی ہے؟از خود؟والدین؟یااسلامی ادارے؟؟

25-۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟

26۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟

27۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟

28۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟

29۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟

30۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔

31۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟

32۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟

33۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتے ہیں ؟

34-اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔ نیز مطالعہ کے لیے آپ کا معمول کیا ہے؟

35۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟

36۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟

37۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتے ہوں؟

38۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ مُلاقات کر چُکے ہیں؟

39۔ آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟


@ابو عبدالله


(دوران انٹرویو مزید سوالات کیے جاسکتے ہیں۔ منجانب: انٹرویو پینل)
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!
میں انٹرویو پینل کے محترم ممبران کا شکر گذار ہوں جنہوں نے، آج کل میری محدث فورم پر کم کم آمد کے باوجود مجھے یاد رکھا. میری کوشش ہوگی کہ کم سے کم وقت میں تمام سوالات کے جواب دے سکوں ان شاء اللہ.
 

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
1-آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟
میرا نام جاوید ہے، میرا تعلق صوبہ سندھ سے ہے۔

2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟دینی تعلیم کے لیے آپ کی سرگرمیاں کیا ہیں اور تعلیمی میدان میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟
دنیاوی حساب سے میری تعلیمی قابلیت ڈپلومہ (D.A.E mechanical) اور بی-ایس-سی (Mathematics) ہے۔ جبکہ دینی حساب سے صرف "ناظرہ قرآن" تک محدود ہے۔
"عقل آنے کے بعد"، باوجود بے حد شوق کے، بوجوہ دینی تعلیم کا باقاعدہ حصول میرے لیے بہت مشکل تھا لہٰذا اللہ رب العزت سے کثرت سے آخرت میں سُرخروئی اور صراطِ مستقیم، یعنی محمد کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے رستے پر چلانے کی دعاؤں کے ساتھ "کتاب بہترین دوست ہے" کے مقولہ پر عمل کرتے ہوئے ترجمہ قرآن، کتب تفاسیر و احادیث اور دیگر دینی کُتب کےمطالعہ، محدث فورم پر موجود اہلِ علم کی شراکتوں اور مختلف موضوعات پر اہلِ حق علماء کرام کی تقاریر کی مدد سے اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔

3۔آپ کے اساتذہ کا آپ کی عملی وعلمی تربیت میں کیا کردار ہے؟

میں نے جس زمانے میں پرائمری اور مڈل وغیره کی تعلیم حاصل کی تھی اس وقت ہمارے یہاں "دنیاوی اسکولوں" میں بھی طلباء کی کردار سازی اور تربیت پر کسی نہ کسی حد تک دھیان دیا جاتا تھا۔ باقی دین کی سمجھ بوجھ کے حصول کا جو طریقہ میں نے اختیار کیا ہوا ہے اس میں میرا براہِ راست کسی استاد سے سامنا نہیں ہوتا لہٰذا یہ مکمل طور پر اللہ کے فضل پر منحصر ہے کہ میں حاصل کیے ہوئے علم کو اپنی ذات پر کس حد تک نافذ کر پاتا ہوں۔
بس کوششیں جاری ہیں کہ آخرت میں رب کا فضل ہوجائے اور رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت کے مستحق ہوجائیں آپ لوگوں سے خصوصی دعاؤں کی درخواست ہے.
 
Last edited:

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
4۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟
میں اپنے علاقے میں ہی کام کرنے والی ایک پرائیویٹ کمپنی میں جاب کرتا ہوں۔
5۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟
35 سال پہلے موسمِ بہار میں پیدا ہوا تھا اس حساب سے ان سردیوں کے بعد آنے والی بہار چھتیسویں ہوگی ان شاء اللہ
زندگی سے یہ سیکھا ہے میرے بھائی کہ یہ
بڑی بے وفا ہے (کسی بھی وقت ساتھ چھوڑ سکتی ہے)
اور قیمتی بھی (مخصوص وقت ہے اور اضافی وقت نہیں ملتا)
بے درد بھی ہے (اچھے اچھوں کو سبق سکھادیتی ہے بڑے بڑے طرم خانوں کو جھکا دیتی ہے)
آخرت کے لیےامتحان ہے (آخرت میں کامیابی خالصتًا اللہ کے فضل پر منحصر ہے)
دھوکہ ہے (یہ سب چکاچوند اور رنگینیاں، آنکھ بند ہوتے ہیں ختم ہوجائیں گی)

6-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟
بچپن میں شرارتی تھا لیکن امی کی طرف سے سختی کی وجہ سے ان شرارتوں کا دائرہ گھر تک ہی محدود تھا۔

7۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟
جی الحمدُ للہ 2005میں پہلی شادی ہوئی اور اللہ نے 5 بچوں سے نوازا جن میں سے 2 اللہ کریم نے واپس لے لیے اور اب 1 بیٹی ”ہبۃالرحمان“ اور 2 بیٹے ”عبداللہ نواب“ اور ”عمار محمد یحییٰ“ ہیں۔ انکو ہم میاں بیوی تو بہت کچھ بنانا چاہتے ہیں لیکن آگے جو اللہ کو منظور۔۔۔۔

8۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟
پہلے بہت زیادہ غصیلی طبیعت کا مالک تھا اور ”بچوں کو ڈرانے کے کام آتا تھا“ لیکن اب اللہ نے اپنا کرم کیا ہے کہ آہستہ آہستہ اپنے غصے پر کنٹرول کرنے لگا ہوں۔ ذاتی طور پر تنہائی پسندہوں لیکن جیسی محفل ہو اسی قسم کی طبیعت اپنا لیتا ہوں الحمدُ للہ

9-انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی رجحان کتنا رکھتے ہیں ؟
انٹرنیٹ سے 2000 میں متعارف ہوا اور میرا پہلا hotmail account ایک دوست کی مدد سے بنایا اور اسی نے نیٹ کا ستعمال سکھایا لیکن پھر کرتے کرتے مہارت حاصل ہوگئی۔پہلے میں بھی عام لوگوں کی طرح نیٹ پر وہی کچھ کیا کرتا تھا جو ہمارے یہاں ہوا کرتا ہے لیکن پھر میری مطالعے کی عادت نے مجھے کتابوں کی ڈاؤنلوڈنگ پر اکسایا تو پھرتے پھراتے محدث لائبریری تک آگیا وہیں سے محدث فورم سے تعارف ہوا اور فورم جوائن کرلی اب نیٹ پر زیادہ تر محدث فورم اور فیس بک ہی استعمال کرتا ہوں اور فیس بک پر بھی دین پیجز ہی لائک کیے ہوئے ہیں اور عموما میری ٹائم لائن اور نیوز فیڈ دینی مواد پر ہی مبنی ہوتی ہیں۔
 
Last edited:

ابو عبدالله

مشہور رکن
شمولیت
نومبر 28، 2011
پیغامات
723
ری ایکشن اسکور
448
پوائنٹ
135
10۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔
یہ موڈ پر منحصر ہے، جس قسم کا موڈ ہوتا ہے اسی حساب سے پسند یا ناپسند ہوتی ہے۔

11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

جب کوئی شخص خصوصا والدہ مجھ سے خوش ہوتی ہیں۔ دوستوں کی دعوت کرکے اور نئی نئی ڈشز کا تجربہ کرکے بہت خوشی ہوتی ہے، دوسروں کی مدد کرکے بہت سکون ملتا ہے۔ اس کے علاوہ جب مجھے لگتا ہے کہ میری کسی بات یا حرکت سے کوئی ناراض ہوگیا ہے تو معافی مانگنےمیں کوئی جھجھک محسوس نہیں کرتا اور معافی ملنے ہر بھی بہت خوشی ہوتی ہے۔

12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
فرصت کے اوقات کو فیس بک اور محدث فورم پر ہی گذارتا ہوں بلکہ بعض اوقات تو کام کے اوقات بھی انہی دونوں کی نظر ہوجاتے ہیں۔
پریشانی کے لمحات پریشان ہونے ہی میں گذارتا ہوں یا اللہ سے اس کے حل کی دعائیں مانگنے اور حل سوچنے میں۔ اس حوالے سے میری سب سے بری عادت یہ ہے کہ میں ایسے پریشانی میں سوچتے سوچتے اس معاملے کی آخری اسٹیج پر پہنچ جاتا ہوں، جہاں پہنچ کر وہ پریشانی میری سوچوں ہی سوچوں میں ناقابلِ حل ہو جاتی ہے۔​

13-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟

میری زندگی کا مقصد ترے دیں کی سرفرازی
میں اسی لیے مسلمان میں اسی لیے نمازی

اس کے علاوہ جیسے جیسے زندگی کی حقیقت کھلتی جا رہی ہے ویسے ویسے آخرت کی فکر دامن گیر ہوتی جا رہی ہے، کیونکہ

جانا ہی جب یاد نہیں، تو آنا بھی ناکام گیا
آنے والا جائے گا، صبح گیا یا شام گیا

یا

دیتا ہے ہر آن ، گھڑیال یہ مُنادی
گردُوں نے گھڑی عمر کی اک اور گھٹادی​

14- وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟
ویسے تو کوئی ایسی خواہش نہیں جو رب مہربان نے پوری نہ کی ہو لیکن جب تک دینی رجحان نہیں تھا اس وقت تک تو "ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہر خواہش پہ دم نکلے" والا معاملہ تھا، دین کی طرف رجحان ہونے کے بعد اللہ کے گھر کی زیارت کا بہت زیادہ شوق تھا جو اللہ کریم نے دو بار عمرہ اور حج کی صورت میں پورا کردیا (یہ الگ بات ہے کہ ہر بار بیت اللہ کا دیدار ہونے کے بعد یہ شوق اور بڑھ گیا)
ابھی دین کا علم حاصل کرنے کی ہی خواہش ہے اس کے علاوہ قرآن حفظ کرنے کی بھی خواہش ہے۔​

15۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟

بچپن میں کافی ڈرپوک تھا حتیٰ کہ ڈپلومہ کے دوران ہاسٹل میں بھی، کیونکہ میں کمرے میں اکیلا ہوتا تھا لہٰذا میری کوشش ہوتی تھی کہ کسی دوست کے کمرے میں رات کو سوؤں لیکن دوست بھی تنگ کرنے کے لیے مجھے ساتھ سلانے سے انکار کردیتے اُلٹا رات کے کھانے کو بعد دانستہ ڈراؤنے قصے سناتے تھےلیکن فرسٹ ایئر میں ہی ایک رات کو کسی وقت دوستوں نےپروگرام بناکر مجھے ڈرانے کے لیے چپکے سے کمرے میں گھُس کر سفید چادریں اوڑھ کر اور کرسیاں ہلانے اور عجیب عجیب آوازیں نکالنے کا ڈرامہ کیا تو اس رات کے بعد سے میرا ڈر کھل گیا اور اب اللہ کا شکر ہے کوئی ڈر نہیں لگتا۔
ہاں مگر اللہ کی طرف سے کسی آزمائش یا نفس کے شیطان کے ہتھے چڑھ جانے سے ڈر لگتا ہے. اس کے علاوہ (موت سے تو نہیں لیکن) موت کے وقت کی سختی سے بہت خوف آتا ہے اور آخرت میں اپنے نتیجے سے بہت ڈر لگتا ہے۔
 
Last edited:
Top