• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محترم شیخ ہاشم یزمانی صاحب کی تحریریں

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
⁠⁠⁠ماہِ ربیع الاول کی مبارکباد دینا؟! تذکرہ کچھ من گھڑت باتوں کا ،،،،،،،،، ھاشم یزمانی
اس ضمن میں بعض باتیں لوگوں میں مشہور ہیں:
مثلاً یہ کہ "جس نے سب سے پہلے کسی کو ماہِ ربیع الاول کی مبارکباد دی اس پر جنت واجب ہو گئی" اور "جس نے کسی کو ربیع الاول کی مبارکباد دی اس پر جہنم حرام کر دی جائے گی"
ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ مذکورہ بالا دونوں باتیں حدیثِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے پھیلائی جاتی ہیں. جبکہ حقیقت یہ ہے کہ ایسی کسی حدیث کا وجود نہیں کہ جس میں #ربیع_الاول_کی_مبارکباد کی کوئی فضیلت بیان کی گئی ہو.
یہ سب من گھڑت اور بے بنیاد باتیں ہیں, اس لیے ان سے باز رہنا بہت ضروری ہے. رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ "جو شخص ایسی بات بیان کرے کہ جس کے جھوٹ ہونے کا گمان ہو تو ایسا شخص بھی جھوٹا شمار ہوتا ہے". اور اس شخص کے جرم کی تو انتہا نہیں کہ جو جان بوجھ کر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نام سے جھوٹ بولتا ہے. نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے کہ "جو شخص جان بوجھ کر مجھ پر جھوٹ باندھتا ہے وہ اپنا ٹھکانہ جہنم بنا لے"
چنانچہ کسی بھی ایسی پوسٹ کو ری شیئر یا اپلوڈ نہ کریں جس میں #ربیع_الاول کی مبارکباد کے متعلق کسی فضیلت کا تذکرہ ہو. معاملہ دین کا ہے، اس لیے بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے کہ کہیں نیکی کے جذبے میں ہم گناہ کی گہری وادی میں ہی نہ گر جائیں!!
اللہ تعالی ہماری حفاظت فرمائے، دین کا صحیح فہم اور اس کے مطابق عمل کی توفیق نصیب کرے۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
خود کا تقابل اور موازنہ ہمیشہ ان لوگوں سے کیا کریں جو دنیاوی آسائش و آرام اور سہولتوں میں آپ سے کم تر ہیں, تو ان شاءاللہ دیکھنا زندگی میں ہر سو خوشی ہی خوشی ہوگی.

ھاشم یزمانی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
دوسروں کی خامیوں، کمزوریوں اور عیوب کی بجائے اپنی خوبیوں پر جینے کی عادت ڈالیں ، ان شاءاللہ کامیابی آپ کے قدم چومے گی.

ھاشم یزمانی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
یہ حقیقت ہےکہ جو کچھ ہم فیس بک پر کرتے ہیں اس کا حساب کل قیامت والے دن دینا ہے !! عمداً کھولی ہوئی سائٹس اور پیجز ہمارے نامہ اعمال میں درج ہو رہے ہیں اور قیامت کے دن ہمارے گواہ ہوں گے؛ چنانچہ احتیاط لازم ہے.

اللہ تعالی نیٹ اور دیگر تمام وسائل کا درست استعمال کرنے کی ہم سب کو توفیق عطا فرمائے!!

ھاشم یزمانی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
پاکستانی قوم چاند پر مبہم سے مبہم لکھا تو آسانی سے پڑھنے اور سمجھنے کا دعوی کرتی ہے
لیکن افسوس!
قرآن مجید میں صاف صاف لکھا پڑھ کر سمجھنے سے بالکل قاصر ہے۔!

ھاشم یزمانی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اللہ تعالی کو قربانی کا گوشت پہنچتا ہے نہ خون تو پھر جانور کا بے عیب ہونا شرط کیوں؟

شاید اس میں یہ حکمت ہو کہ اللہ تعالی بندوں کو بتانا چاہتا ہے کہ جو چیز اللہ کی طرف منسوب ہو جائے اس میں عیب اور نقص نہیں ہونا چاہیے. ہم مسلمان لوگ کلمہ پڑھ کر اللہ کی طرف نسبت رکھتے ہیں تو ہمیں بھی اپنے عیوب اور نقائص پر نظر رکھتے ہوے انہیں دور کرنے کی کوشش کرنی چاہیے.

اللہ تعالی ہمیں اصلاح کی توفیق عطا فرمائے!!

#ھاشم_یزمانی
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اپنے اردگرد ہم بےشمار ایسے لوگ دیکھتے ہیں جو حسد اور جلن کے اس مرض میں مبتلا ہوتے ہیں. اس سے بچ کر ہی پرسکون زندگی بسر ہو سکتی ہے ورنہ بہترین عہدہ اور شاندار ماہانہ سیلری پیکج یا ڈھیروں دولت رکھنے کے باوجود انسان ڈپریشن اور بے چینی کا شکار ہی رہتا ہے.

( ھاشم یزمانی )
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
دینی اور دنیاوی علوم کا بہترین تقابل :


دینی علوم پڑھنے والا جوں جوں اخلاص کے ساتھ آگے بڑھتا چلا جاتا ہے, اس پر اپنی کم علمی آشکار ہوتی چلی جاتی ہے اور وہ یہ سمجھنے لگتا ہے کہ ابھی بہت سے ایسے حقائق ہیں جن کے تذوق سے بھی آشنا نہیں ہوا, نتیجۃ اس کے قول وعمل میں عاجزی اور شائستگی جیسی خوبیاں پیدا ہو جاتی ہیں،
جبکہ سائنسی اور عقلی علوم سیکھنے اور پڑھنے والے عام طور پر چند ایک کلیات و اصول سمجھنے کے بعد ہمہ دانی کے پندار میں مبتلا ہو جاتے ہیں,نتیجۃً ان کے کردار وعمل میں خودپسندی ، بطرالحق وغمط الناس, اور اہل علم کا تمسخر اڑانے جیسی برائیاں ابھر آتی ہیں, یہی وجہ ہے کہ نبی کریم (صلی اللہ علیہ وسلم) نے اللہ سے علم نافع کا سوال کیا، جبکہ نقصان دہ علوم کی نسبت میرا یہ خیال ہے کہ کچھ علوم مطلق طور پر نقصان دہ ہیں مثلا جادو , دست شناسی اور رمل جفر وغیرہ جبکہ کچھ علوم ایسے ہیں جن میں نقصان یا فائدہ آدمیوں کی نسبت سے بدلتا رہتا ہے, یعنی عین ممکن ہے کہ ایک علم ایک آدمی کی گمراہی کا سبب بنے اور وہی علم دوسرے آدمی کے لیے ہدایت کا زینہ بن جائے,میرے خیال میں سائنس اسی زمرے میں داخل ہے اور کئی ایک واقعات اس پر شاہد ہیں. اللہ تعالی ہمارے لیے ہماری تمام معلومات کو ذریعہ ہدایت بنائے.

..........

ہمارے دیرینہ دوست اور بڑے ہی قابل بھائی پروفیسر محمد سرور صاحب، سابق ریسرچ سکالر پیغام ٹی وی کی ٹائم لائن سے نقل شدہ.

( ھاشم یزمانی )
 
Last edited:
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
حقیقی عزت و احترام وہ ہے جو انسان کے اخلاق اور کردار سے متاثر ہو کر لوگ اسے عطا کرتے ہیں. وہ عزت کوئی وقعت نہیں رکھتی جس میں انسان کے اچھے اخلاق کی بجائے فقط اس کی دولت، کرسی، اقتدار، منصب اور ان جیسے دیگر ظاہری عناصر کا عمل دخل ہو؛ کیونکہ ایسے افراد کے منہ پر تو لوگ ان کی بڑی عزت کرتے ہیں لیکن ان کی عدم موجودگی میں سبھی ان سے نفرت کرتے ہیں. اس لیے حقیقی عزت چاہتے ہیں تو اپنے منصب، کرسی، طاقت، اقتدار اور دولت کا سہارا لینے کی بجائے اچھے اخلاق اپنائیں، خود بخود لوگ آپ کے گرویدہ ہوتے جائیں گے.

( ھاشم یزمانی )
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
عیب غیبت


اپنی زبان سے کسی کے عیب مت بیان کیا کرو؛ کیونکہ آپ خود بھی تو عیوب سے پاک نہیں اور لوگ بھی زبان رکھتے ہیں. اگر کبھی آپ کی آنکھ کسی کے عیوب ٹٹولنے میں مصروف ہو تو اسے روکو اور سمجھاؤ کہ لوگ بھی آنکھیں رکھتے ہیں. ( یعنی دوسروں کے عیوب ٹٹول کر آپ خود بھی کسی سے محفوظ نہیں رہ پائیں گے )

ھاشم یزمانی
 
Top