• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

انٹرویو محترم عمیر صاحب(تکنیکی نگران)

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,747
پوائنٹ
1,207
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ!




تکنیکی ذمہ دار محترم عمیر صاحب کا انٹرویو

فی زمانہ تکنیکی معاملات کو دیکھنا ایک عظیم فن ہے جو کہ ہر کسی کے بس کی بات نہیں ۔محترم عمیر صاحب مجلس التحقیق الاسلامی کی تمام ویب سائٹس کی تکنیکی ذمہ داریوں کے حوالے سے جانےپہچانے جاتے ہیں اوران ویب سائٹس کی اسٹائلنگ اور ڈیویلپمینٹ ، وغیرہ کی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں۔ انتہائی محنتی اور مخلص انسان ہیں۔

موصوف کے بارے مزید جاننے کے لیے ، کچھ سوالات ان کی خدمت میں پیش کرتے ہیں۔



1-آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟

2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟دینی تعلیم کے لیے آپ کی سرگرمیاں کیا ہیں اور تعلیمی میدان میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟

3۔آپ کے اساتذہ کا آپ کی عملی وعلمی تربیت میں کیا کردار ہے؟

4۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟

5۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟

6-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟

7۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟

8۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟

9-انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی رجحان کتنا رکھتے ہیں ؟

10۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔

11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟

12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟

13-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟

14- وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟

15۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟

16۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟

17۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟

18-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟

19۔محدث لائبریری ،فورم میگزین،یونیکوڈ اور دیگر ویب سائٹ کے لیے تکنیکی طور پر کیسے شامل ہوئے؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟

20-محدث فورم کے وہ کون سے رکن ہیں ، جن کی تحاریر سے آپ متاثر ہوئے اور آپ کو ان رکن سے دینی فائدہ حاصل ہوا؟

21۔اپنی فیلڈ میں کن کن لوگوں سے سیکھنے کا موقعہ ملا؟

22۔تکنیکی دنیا کے حوالے سے فیلڈ میں کیا کمی محسوس کی؟

23۔محدث فورم نے آپ کی اخلاقی ، دینی ، ودیگر تربیت میں کتنا کردار ادا کیا ہے؟

24-مسقبل میں کیا کچھ کرنے کا عزم رکھتے ہیں ہمیں بھی اس سے آگاہ کیجئے ہوسکتا ہے آپ کو محدث فورم سے کوئی ہمنوا مل جائے ؟

25-۔ہدایت اللہ کی طرف سے آتی ہے، مگر اللہ تعالی ایسے اسباب بنا دیتے ہیں ، جو ہدایت کا باعث بن جاتے ہیں ، آپ کی زندگی میں ان اسباب کا کیا کردار رہا؟؟

26۔زندگی کے اتنے ادوار گزار لینے کا بعد زندگی سے کیا سیکھا؟؟

27۔دین اسلام کی ترقی و بلندی کے لیے ، مسلمانوں میں کس چیز کی ضرورت محسوس کرتے ہیں؟؟

28۔نوجوان طبقے کے لیے وہ چند ضروری باتیں کون سی ہوں گی ، جن سے وہ راہ راست اختیار کر سکیں؟؟

29۔دین اسلام کے بیش بہا موضوعات میں سے وہ کون سا ایسا موضوع ہے ، جس کی محفل آپ کو بہت بھاتی ہے؟؟

30۔ہر انسان زندگی کے کسی نہ کسی شعبہ میں مہارت اور قابلیت رکھتا ہے ، اس حوالے سے اپنی صلاحیتوں کی تلاش کیسے ہوئی ؟ نیز اس مہارت اور قابلیت کا تذکرہ بھی کیجیئے۔

31۔دین اسلام پر عمل کرتے ہوئے معاشرے کی کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟ اور ان رکاوٹوں کا سدباب کس طرح کیا؟

32۔دین کے معاملے پر کس شخصیت پر رشک آتا ہے؟

33۔ مسلکی اختلافات کےبارے میں آپ کا نقطہ نظر کیا ہے ؟ جدید پیش آمدہ مسائل کے دینی حل کے لیے بہترین طریقہ کیا سمجھتے ہیں ؟

34-اپنی پسندیدہ شخصیات اور کتب کے بارے میں آگاہ فرمائیں ۔ نیز مطالعہ کے لیے آپ کا معمول کیا ہے؟

35۔امور خانہ داری میں کیا کردار ادا کرتے ہیں؟

36۔کھانے میں کیا پسند کرتے ہیں؟؟اور اگر خود کھانا بنانا پڑے تو؟؟؟

37۔ ایسے افعال ، جن کو سرانجام دینے کے لیے لمبی زندگی کی دعا مانگتے ہوں؟

38۔ اب تک محدث فورم کے کن کن اراکین سے آپ مُلاقات کر چُکے ہیں؟

39۔ بطور تکنیکی نگران آپ محدث فورم کے اراکین کے لیے کوئی پیغام دینا چاہیں گے؟


@عمیر


( تمام اراکین سے بصد احترام عرض ہے کہ دوران انٹرویو موضوع سے ہٹ کر سوالات نہ کیے جائیں۔ منجانب : انٹرویو پینل )
 

عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
وعلیکم السلام و رحمۃاللہ،

آپ تمام احباب کا شکریہ کہ جنہوں نے مجھے اتنے بڑے دینی کام میں حصہ ملانے کا موقعہ فراہم کیا۔ اللہ اسے رہتی دنیا تک قائم و دائم رکھے اور اسے قبول کرتے ہوئے ہمارے لیئے صدقہ جاریہ بنائے، آمین

1-آپ کا مکمل نام کیا ہے ، اور آپ کی رہائش کہاں پر ہے؟​
میرا نام عمیر حسن راجہ بن غلام رسول بن خدا بخش ہے، کئی لوگ میرے نام سے دھوکہ کھا کر مجھے راجہ کاسٹ سے منسوب کرتے ہیں لیکن درحقیقت ایسا نہیں ہے۔
میرے والد محترم کو کرکٹ کھیلنے کا بہت شوق تھا جس کی وجہ سے انہوں نے رمیز راجہ کے نام سے راجہ لے کر میرے نام میں شامل کر دیا۔

آبائی گاؤں تو ہمارا بہاولنگر ہے، لیکن میری پیدائش کراچی میں ہوئی، تعلیم بھی یہیں حاصل کی اور رہائش بھی کراچی میں ہے۔

2۔آپ کی تعلیمی قابلیت کیا ہے ؟دینی تعلیم کے لیے آپ کی سرگرمیاں کیا ہیں اور تعلیمی میدان میں کن مشکلات کا سامنا کرنا پڑا؟​
میں نے کراچی کی پریسٹن انسٹیٹیوٹ آف مینیجمنٹ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے بیچلرز آف ٹیکنالوجی کیا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ کئی شارٹ کورسز (آٹو کیڈ 2D اور 3D، وغیرہ) اور مختلف ٹریننگز لی ہوئی ہیں۔
میٹرک تک پڑھنے میں بالکل بھی دل نہیں لگتا تھا، مگر اللہ تعالیٰ نے اچھا زہن عطا فرمایا کہ کم پڑھنے کے باوجود میٹرک کلیئر ہو گیا، ساتویں کلاس میں تھا جب مجھے میرے والد صاحب نے الیکٹریکل کا کام سیکھنے کے لیے ایک ہوم اپلائنسز کی دوکان پر لگایا تھا، جہاں میں اسکول سے واپس آ کر رات تک کام سیکھتا اور میٹرک مکمل ہونے تک وہیں کام سیکھا اور کیا۔ میٹرک کے نتیجے کا انتطار تھا تب میرے والد صاحب مجھے اپنے ساتھ اپنی کمپنی لے گئے میکینیکل کام سکھانے کے لیے کیونکہ میرے پاس تین ماہ تھے رزلٹ آنے تک۔ اس کے بعد جب رزلٹ آیا تو مجھے اس سال ڈپلومہ کے لیے داخلہ نہ مل سکا کیونکہ میرے نمبر میرٹ لسٹ میں کم تھے۔ بہر حال اگلے سال داخلہ مل گیا، ڈپلومہ مکمل ہونے تک نائٹ شفٹ میں وہیں والد صاحب کے ساتھ کام کرتا رہا۔اس کے بعد CNC مشینز سیکھنے کیے لیے ایک اور کمپنی میں تین ماہ تک کام سیکھا، اس کے بعد جس کمپنی میں اب ہوں یہیں رہتے ہوئے بی ٹیک مکمل کیا۔

دینی تعلیم میں قرآن ناظرہ پڑھا، اور اس کے علاوہ اپنے نامہ اعمال میں کوئی دینی تعلیم نہیں لکھوا سکا۔
 

عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
3۔آپ کے اساتذہ کا آپ کی عملی وعلمی تربیت میں کیا کردار ہے؟​
علمی زندگی میں تو اساتزہ ہی کا تمام کردار ہوتا ہے، ہمارے اسکول میں جب تک ہم نے پڑھا ماشاءاللہ بہت اچھے اور قابل اساتزہ تھے جن سے ہم نے کافی استفادہ حاصل کیا، ہمیں شاکر بھائی نے بھی کچھ عرصہ پڑھایا تھا ساتویں یا آٹھویں کلاس میں۔ اسکے بعد کالج میں بھی قسمت اچھی رہی کہ ہمیں جو ایچ او ڈی ملے وہ بہت سخت اور انتہائی قابل استاد تھے۔

عملی زندگی میں بھی جس دوکان پر کام کیا کرتا تھا وہاں ہمارے استاد محترم محمد امین صاحب نے ہمیشہ تکنیکی تربیت کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی کی، کیونکہ وہ کم عمری کا زمانہ تھا۔
اور پھر میری عملی زندگی میں جنہیں میں اپنا آئیڈیل مانتا ہوں وہ میرے والد صاحب ہیں جنہوں نے اپنی شفقت، اپنے تجربے، اپنے پیار، اپنی سختیوں اور اپنے غصہ سے میری تربیت میں کسی قسم کی کمی نہ چھوڑی، بلکہ یہ کہنا بالکل بھی غلط نہ ہو گا کہ آج میں جو ہوں میرے والد صاحب کی تربیت کی وجہ سے ہوں۔

4۔آپ کا پیشہ کیا ہے؟​
تعلیم کے لحاظ سے میں میکینکل انجینئر ہوں مگر آٹھ سال سے اس کمپنی میں کام کر رہا ہوں جہاں فوڈ انڈسٹری کی چھوٹی سے چھوٹی مشینوں سے لے کر بڑے بڑے پلانٹس کے تمام تر کام کرنا پڑتے ہیں جن میں میکینیکل، الیکٹریکل، الیکٹرونکس، سوِل یہاں تک کہ فوڈ ٹیکنالوجی بھی شامل ہے۔ مختصراً اسے ہم سروسز انجینیر کا شعبہ کہہ سکتے ہیں۔
شاکر بھائی اور میں ایک ہی ساتھ ایک ہی طرح کا کام کرتے ہیں۔ مگر شاکر بھائی اب سیلز زیاہ دیکھ رہے ہیں اور میں سیلز نہیں دیکھتا۔
 

عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
5۔عمرعزيز کی کتنی بہاریں گزار چکے ہیں ؟ اب تك زندگی سے کیا سیکھا؟؟​
الحمدللہ تین دن بعد 28 سال پورے کر لوں گا اگر زندہ رہا تو۔ ؁1986میں کراچی کے علاقے سعیدآباد میں پیدا ہوا اور وہیں پلا بڑھا۔

زندگی تو ہر موڑ پر کچھ نہ کچھ سکھا ہی رہی ہوتی ہے۔ میں تو یہ کہوں گا کہ ہر حال میں صبر اور اللہ کا شکر ادا کرتے رہنا چاہئے۔

6-بچپن کیسا گزرا؟؟شرارتی تھے؟کوئی دلچسپ واقعہ؟​
بچپن بہت ہی اچھا گزرا، میں انتہائی شرارتی مگر شرمیلا ہوا کرتا تھا۔ کھیل کود کے لیے کافی کم وقت مل پایا مگر جتنا وقت ملا اسے خوب کھیل کود میں گزارہ، شرارتوں اور پڑھنے لکھنے کی وجہ سے اپنے والد صاحب سے بہت مار بھی کھائی۔ بچپن کے دو سال 1994 سے 1996 تک اپنے گاؤں میں گزرے جو کہ انتہائی خوبصورت اور اچھے تھے۔
کافی سوچا مگر کوئی ایسا واقعہ زہن میں نہیں آیا جو کہ شیئر کرسکوں۔ بہر حال مجھے سائکل چلانے کا بہت شوق تھا اور میں نے سائکلنگ بہت زیادہ کی۔

7۔شادی ہوئی ؟ اولاد ہے ؟ ان کے نام کیا ہیں ؟ ان کو کیا بنانا چاہتے ہیں ؟​
الحمدللہ شادی ہوئے ساڑھے 4 سال ہو گئے ہیں، اللہ نے اپنی رحمت سے نوازہ ہوا ہے اور ماشاءاللہ میری دو بیٹیاں ہیں۔
  • بڑی بیٹی کا نام طیبہ نور ہے، جو کہ تین سال نو ماہ کی ہے۔ نرسری میں پڑھتی ہے، بہت زہین معلوم ہوتی ہے مگر ابھی کچھ کہنا جلد بازی ہوگی۔ میں چاہتا ہوں کہ اسے عالمہ بناؤں مگر ابھی کوئی راستہ معلوم نہیں کہ کس طرح اور کب سے شروع کروں کیونکہ ہمارے گھر کے قریب کوئی ایسا مدرسہ نہیں جہاں لگایا جا سکے۔ فالوقت قاعدہ اور دعائیں پڑھ رہی ہیں گھر کے قریب ایک باجی ہیں ان کے پاس۔
  • چھوٹی بیٹی کا نام اقصیٰ نور ہے، جو کہ دو سال تین ماہ کی ہے۔ تین ماہ کی تھی جب ہمیں لگا کہ یہ دوسرے بچوں سے مختلف ہے، اس وقت ڈاکٹرز کو دکھایا تو ان کا کہنا تھا کہ کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اس نے ہر کام دیر سے شروع کیا، مطلب بیٹھنا ایک سال میں شروع کیا، کسی بھی چیز کی طرف متوجہ ہونا اور اسے پکڑنا ڈیڑھ سال کے بعد شروع کیا۔ اب بیٹھتی ہے، مگر کھڑی نہیں ہوتی اور بولتی بھی نہیں ہے۔ جب کچھ چاہئے ہو یا پریشان ہو تو اماں اماں کہتی ہے، باقی ہر وقت پپا پپا کہتی ہے۔ ڈاکٹرز نے اس بیماری کا نام Delayed Milestone بتایا ہے۔ اور اس کا علاج کچھ ایکسرسائزز، صبر اور دعا بتایا ہے،اور کہتے ہیں کہ بچی سب کام کرے گی مگر دیر سے کتنا دیر سے وہ اللہ ہی جانے۔ اللہ تعالیٰ اس کی مشکلات دور فرمائے، اور تمام تر بیماریوں سے نجات عطا فرمائے، آمین۔

8۔مزاجا کیسی طبیعت کے مالک ہیں؟ آپ اجتماعیت پسند ہیں یا انفرادیت پسند؟​
مزاجا ہنس مکھ ہوں، گھر میں کافی سخت مانا جاتا ہوں، غصہ جتنی جلدی آتا ہے اس سے زیادہ جلدی ختم ہو جاتا ہے۔ دوست بہت کم ہیں، صرف آفس کولیگ ہی ہیں جو ہیں۔
سوشل لائف نہ ہونے کے برابر ہے۔ اجتماعیت پسند ہوں مگر اجتماعیت نصیب نہیں ہوتی۔ عمومی یادداشت انتہائی کمزور ہے، یہاں تک کہ صبح کیا کھا وہ بھی دوپہر میں بھول جاتا ہوں، مگر تکنیکی یادداشت اُتنی ہی تیز ہے کہ اگر کوئی کام آج میں نے ہوتے دیکھ لیا تو بس وہ کبھی مجھے نہیں بھولتا۔الحمدللہ
 

عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
9-انٹرنیٹ کی دنیا سے کب متعارف ہوئے ؟ اور اس پر دینی رجحان کتنا رکھتے ہیں ؟​
انٹرنیٹ ہمارے ہاں نیٹ کیفے سے ہی شروع ہوا۔ غالباً میٹرک کے بعد ہی شروع ہوا، تب ہم نیٹ کیفے میں چیٹ رومز یوز کرنے جاتے تھے اور نہ جانے کن کن لوگوں سے فضول قسم کی باتیں کیا کرتے تھے، لیکن وہ کچھ زیادہ عرصہ نہیں تھا۔ پھر گھر میں کمپیوٹر آیا تو آٹو کیڈ کا جوش تھا اور وقت نہیں مل پاتا تھا کیونکہ رات میں کام اور دوپہر میں کالج، تب انٹرنیٹ بالکل بھی استعمال نہیں کیا تین سال تک۔
جس کمپنی میں اب ہوں اس میں آنے کے بعد دراصل انٹرنیٹ کی دنیا میں مکمل طور سے قدم رکھا، 2006 میں۔ یہیں آ کر اپنی ایمیل آئی ڈی بنائی، پھر فیس بک، آرکٹ وغیرہ شروع ہوئے۔ اب تو میرا انٹرنیٹ کے بغیر ایک منٹ کا گزارہ نہیں ہے، چاہے موبائل ہو یا لیپ ٹاپ انٹرنیٹ کے بغیر نہیں چل سکتا۔
مجھے کیونکہ پڑھنے کا بالکل شوق نہیں ہے، اس لیے دینی رجحان انٹرنیٹ پر صرف ویڈیوز کی حد تک محدود ہے۔ اس کے علاوہ اگر کسی مسئلہ کا مطالعہ کرنا ہو تو وہ الگ بات ہے اس کے لیے پڑھ لیتا ہوں۔

10۔آپ کو کیا ناپسند اور ناگوار گزرتا ہے؟ کسی بھی حوالے سے بتا سکتے ہیں۔
کبھی اس بات پر غور ہی نہیں کیا، ویسے تو ہر وہ چیز جو میرے نزدیک غلط ہے اور کوئی کرے تو مجھے ناپسند گزرتا ہے۔

11۔ ایسا کون سا کام ہےجس کو سرانجام دیکر آپ کو قلبی مسرت ہوتی ہے؟​
کسی بھی لاچار یا ضرورت مند کی مدد کر کے دل کو سکون ملتا ہے، ہمارے ہاں کراچی میں گداگر مافیہ نے یہ معاملہ بہت مشکل بنا دیا ہے مگر جب بھی کوئی مستحق لگتا ہے تو ضرور کوشش کرتا ہوں کہ اس کی مدد کرسکوں۔

12۔فرصت اور پریشان کن لمحات کن امور پر صرف کرتے ہیں؟ آپ کے روز مرہ کے مشاغل کیا ہیں؟
فرصت کے مراحل تو نہ ہونے کے برابر ہیں، بقول میری بیگم کے میں کسی مشکل میں پریشان نہیں ہوتا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ مشکل لمحات میں میں اللہ کے بہت قریب ہو جاتا ہوں، اور عبادات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔
صبح آفس پہنچتا ہوں تو کئی ایمیلز میری منتطر ہوتی ہیں ان سے فارغ ہو کر جو پراجیکٹس چل رہے ہوتے ہیں ان کی پلاننگ وغیرہ میں وقت صرف ہوتا ہے، سائٹ وزٹس ہوں تو کسٹمرز کے ہاں جانا ہوتا ہے۔
چونکہ میں الگ رہتا ہوں تو روزانہ آفس سے واپس آنے کے بعد کھانا کھاتے ہی اپنی بیٹی کے ہمراہ ابو لوگوں سے ملنے چلا جاتا ہوں۔ وہاں سے واپسی پر سودہ سَرَف لاتا ہوں اور واپس آنے کے بعد کمپیوٹر استعمال کرتا ہوں اور سو جاتا ہوں۔
ہمارے ہاں آفس ایک ہفتہ کھلا ہوتا ہے اور اگلے ہفتہ چھٹی ہوتی ہے۔ چھٹی والے ہفتہ کو دیر سے اٹھنے کے بعد بیوی بچوں کو گھمانے لے جاتا ہوں، یا کوئی نہ کوئی ہمارے گھر آ جاتا ہے۔
اتوار کےروز دوپہر ابو لوگوں کے ہاں گزرتی ہے اور شام سسرال میں، چونکہ سسرال قریب ہے تو وہاں بھی ضرور جانا ہوتا ہے۔ اتوار کا دن وہ واحد دن ہوتا ہے کہ جس میں میں انٹرنیٹ سے کافی حدتک دور رہتا ہوں، اس کے باوجود تمام لوگ میرے موبائل استعمال کرنے پر تنقید کرتے نظر آتے ہیں۔
 

عمیر

تکنیکی ذمہ دار
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
221
ری ایکشن اسکور
703
پوائنٹ
199
13-آپ کی زندگی کا مقصد کیا ہے؟​
زندگی کا مقصد تو ہر مسلمان کا دین کی سربلندی ہی ہوتا ہے۔

14- وہ کون سی ایسی خواہش یا خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا؟​
میرے والدین حج کر لیں یہ خواب ہے جو اب تک پورا نہ ہو سکا۔

15۔کس چیز سے خوف زدہ ہو جاتے ہیں؟​
آج کل کے حالات دیکھ کر خوف زدہ ہوں کہ آج اتنے فتنے ہیں تو ہماری اولاد کن کن فتنوں کا سامنا کرے گی اور کیسے بچ پائے گی۔ اللہ سب کو محفوظ فرمائے۔ آمین۔

16۔مستقبل میں ایسا کیا کرنا چاہتے ہیں ، جو ابھی تک نہیں کیا؟
اگر دنیاوی اعتبار سے پوچھیں تو اپنا کاروبار کرنا چاہتا ہوں۔ دینی اعتبار سے تو بہت سارے کرنے کے کام ہیں جو میں کرنا چاہتا ہوں اور اب تک نہیں کر پایا۔

17۔ کسی کے ساتھ پہلی مُلاقات میں آپ سامنے والے میں کیا ملاحظہ کرتے ہیں ؟​
پہلی ملاقات اکثر کاروباری ہی ہوتی ہے اس لیے اس ملاقات میں کئی چیزیں ڈپینڈ کرتی ہیں مثلاً کس فیلڈ کے شخص سے ملاقات ہورہی ہے، اس کے بعد دیکھتا ہوں کہ وہ کتنا اپنے کام میں ماہر ہے۔

18-اِس پُرفتن دور میں دُنیا کے مجموعی حالات کو دیکھ کر آپ کیا سوچتے ہیں؟​
جیسا کہ اوپر بتا چکا ہوں کہ حالات دیکھ کر یہی سوچتا ہوں کہ ہمارے بچوں کا کیا بنے گا ہم ان کی تربیت تو جی جان سے کرتے ہیں پر ماحول اور حالات انہیں کہاں لے جاتے ہیں، اللہ ان پر رحم کرے۔

19۔محدث لائبریری ،فورم میگزین،یونیکوڈ اور دیگر ویب سائٹ کے لیے تکنیکی طور پر کیسے شامل ہوئے؟؟ آغاز میں کیسی مشکلات سامنے آئیں؟​
کتاب وسنت لائبریری کو اس وقت ایک باقاعدہ ویبسائٹ بنانے کے لیے شاکر بھائی بہت لوگوں سے ملا کرتے تھے ان کی کئی ملاقاتوں میں مجھے بھی شریک ہونے کا موقع ملا اور جب تھک ہار کر شاکر بھائی نے دیکھا کہ کوئی حل نہیں نکل رہا تو خود انہوں نے جوملہ سیکھ کر لائبریری ویبسائٹ بنا ڈالی۔
اس کے بعد جب محدث فارم کی باری آئی تو انہوں نے مجھے بھی شامل ہونے کا کہا اور مجھے وی بلیٹن سیکھ کر اسکی ڈیزائننگ کا کام کرنے کو کہا، میں نے سیکھنا شروع کیا تب مجھے ایچ ٹی ایم ایل، سی ایس ایس، پی اییچ پی وغیرہ کا ککھ پتہ نہیں تھا، کچھ ہی عرصہ میں فارم کی مکمل ڈیزائننگ آپ تمام حضرات کے مشوروں، شاکر بھائی کی مکمل مدد اور اللہ کے کرم سے میں نے کی۔ وی بلیٹن میں کافی مسائل آتے رہے جنہیں میں اور شاکر بھائی مل کر حل کرتے رہے۔
محدث فتویٰ ویبسائٹ کے لئے جب کیاکو سافٹویر خریدا گیا تب مجھے اس پر بھی ڈیزائننگ کی زمہ داریاں دے دی گئیں، اس پر مجھے اردو ایڈیٹر انٹیگریٹ کرنے کے لیے کافی محنت کرنا پڑی، اور الحمدللہ وہ بھی کامیابی سے انٹیگریٹ ہو گیا۔ محدث فتویٰ کے ڈیزائن میں فارم سے مماثلت پیدا کرنے کے لیے کیاکو میں کافی تبدیلیاں کرتے ہوئے اس کا ڈیزائن مکمل ہوا۔
اس کے بعد محدث میگزین ویبسائٹ کے لئے شاکر بھائی نے ہمت دلائی اور جوملہ اور سیبلوڈ سیکھنے پر زور دیا، میگزین ویبسائٹ شروع کر دی گئی اور اس میں دن رات کی محنت سے سیبلوڈ اور جوملہ دونوں کو سیکھتے ہوئے کئی بار غلطیاں اور ٹیسٹ ویبسائٹس پر کام کرتے ہوئے بالآخر آج جو محدث میگزین ہے وہ وجود میں آئی۔ اس کی ڈیویلپمینٹ میں ہر مرتبہ کچھ نہ کچھ رہ جاتا اور جب اس کام کو کرنے جاتے تو پتہ چلتا کہ پہیہ دوبارہ سے تخلیق کرنا پڑے گا۔ چونکہ سیبلوڈ ہم سب کے لئے ایک نیا "سی سی کے" تھا اس لئے کافی دشواری کا سامنا کرنا پڑا، بہر حال اللہ کی مدد سے وہ کام بھی بخوبی کامیابی کے مراحل طے کرتا ہوا مکمل ہوا۔
اس کے بعد پھر سے فارم کو وی بلیٹن سے زین فورو پر منتقل کرنے کی باری آئی، تو اس بار پھر سے زین فورو کو سیکھنا پڑا کیونکہ اس میں وی بلیٹن سے مختلف ٹیکنالوجی استعمال کی گئی تھی۔ اس میں بھی شروع میں کافی مسائل آئے پھر سب آہستہ آہستہ ٹھیک ہوتا رہا، ابھی فارم کو مکمل ہی کر رہے تھے کہ زین فورو کی اپڈیٹس آنا شروع ہو گئی اور پھر جب اسکی میجر اپڈیٹ آئی تو ہم نے بھی فارم کو اپڈیٹ کردیا۔
اس کے بعد سب سے بڑا کام جو میں نے اپنی زندگی میں کیا وہ تھا محدث لائبریری ویبسائٹ کو اپگریڈ کرنا۔ بظاہر لائبریری ویبسائٹ بہت سادہ اور آسان لگتی ہے لیکن جب اسے بنانے لگے تو بہت ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، کئی بار کی کوششوں کے بعد لائبریری ویبسائٹ بھی پایا تکمیل کو پہنچی۔
ان تمام کاموں میں محدث کی پوری ٹیم نے ان تھک محنت کی، جن سے مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا، ساتھ ساتھ مجھے پڑھنے کی بھی عادت ہونے لگی۔
لیکن ایک کام جو شروع کرنے کے باوجود بیچ ہی میں رہ گیا وہ ہے، یونیکوڈ لائبریری۔ یونیکوڈ لائبریری شروع کرنے سے پہلے ہی آفس میں اتنی زیادہ مصروفیت بڑھ گئی کہ سر کھجانے کی فرصت نہیں مل سکی جس کی وجہ سے یونیکوڈ لائبریری اب تک وہیں کی وہیں کھڑی ہے۔ اللہ ہمیں اسے بھی مکمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین۔
 

محمد فیض الابرار

سینئر رکن
شمولیت
جنوری 25، 2012
پیغامات
3,039
ری ایکشن اسکور
1,234
پوائنٹ
402
عمیر صاحب اگر آپ کراچی میں ہی رہتے ہیں تو کیا ہم مل سکتے ہیں
میں نے کسی زمانے میں پریسٹن اور پیمسیٹ میں پڑھایا تھا ایم بی اے اور بی بی اے کو اسلامیات اور مطالعہ پاکستان
میں جامعہ ابی بکر الاسلامیہ میں پڑھاتا ہوں اگر مناسب سمجھیں تو ورنہ ہماری دعائیں آپ کے ساتھ ہیں
 
شمولیت
مارچ 08، 2012
پیغامات
215
ری ایکشن اسکور
147
پوائنٹ
89
ماشاء اللہ عمیر بھائ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئ، اللہ آپکی محنتوں کو شرف قبولیت سے نوازے۔
 
Top