• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدثین کی تاریخ وفات

ابن بشیر الحسینوی

رکن مجلس شوریٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
1,114
ری ایکشن اسکور
4,478
پوائنٹ
376
محدثین کی تاریخ وفات اہل علم کو کئی مواقع پر کام دیتی ہے اس کی اہمیت بہت زیادہ ہے ،اسی اہمیت کے پیش نظر دکتور یسین ماہر الفحل حفظہ اللہ نے ایک مفید رسالہ لکھا ہے وہ اہل علم خدمت میں پیش کیا جاتا ہے ۔دیکھئے البشارہ ڈاٹ کام
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
یہ لنک اب کام نہیں کر رہا۔۔۔۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
اس لنک میں جو فہرست ہے ، ان میں حوالہ جات نہیں دئیے گئے ہیں۔خضر حیات بھائی ایک وضاحت کر دیں کہ کیا تمام تابعین اور تبع تابعین محدثین شمار کیئے جاتے ہیں ؟
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
اس لنک میں جو فہرست ہے ، ان میں حوالہ جات نہیں دئیے گئے ہیں۔خضر حیات بھائی ایک وضاحت کر دیں کہ کیا تمام تابعین اور تبع تابعین محدثین شمار کیئے جاتے ہیں ؟
حوالہ جات کی ضرورت نہیں ، اور نہ ہی یہ اس کا محل ہے ۔ کیونکہ ایسی چیزیں کتب تراجم رجال میں تفصیلا موجود ہیں ۔
تمام تابعین اور تبع تابعین محدث نہیں تھے البتہ اس طبقے میں ایک کثیر تعداد ہے جن کو محدثین کہا جاسکتا ہے ۔
کیونکہ ’’ محدث ‘‘ اس کو کہا جاتا ہے جو حدیث کی روایت و تحقیق میں مشغول ہو ، اور اسانید و رواۃ کے احوال کی جانچ پرکھ میں مہارت رکھتا ہو ۔
 

رضا میاں

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 11، 2011
پیغامات
1,557
ری ایکشن اسکور
3,580
پوائنٹ
384
محدثین کی پیدائش و وفیات کے حوالے سے چند دلچسپ باتیں:


1- مشرق کے حافظ (حافظ الشرق) امام ابو بکر الخطیب اور مغرب کے حافظ (حافظ الغرب) امام ابن عبد البر دونوں سنہ 463 ھ میں فوت ہوئے۔

2- جس سال امام ابو حنیفہ فوت ہوئے (سن 180 ھ)، اسی سال امام شافعی پیدا ہوئے۔

3- جب امام شافعی 204 ھ میں فوت ہوئے اس وقت امام بخاری دس سال کے بچے تھے اور امام مسلم اسی سال پیدا ہوئے۔

4- نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے آخری صحابی عامر بن واثلہ اللیثی تھے جو 110 ھ میں فوت ہوئے، اس وقت امام مالک 17 سال کے نوجوان تھے۔

5- تین کبار محدثین جنہیں امیر المؤمنین فی الحدیث کے لقب سے جانا جاتا ہے، امام سفیان بن عیینہ، امام عبد الرحمن بن مہدی، اور امام یحیی بن سعید القطان، تینوں ایک ہی سال میں اس دنیا سے رخصت ہوئے (یعنی 198 ھ)۔

6- امام محمد بن سعد کاتب الواقدی اور ان کے استاد محمد بن عمر الواقدی کا آپس میں رشتہ محدثین کے نزدیک معروف ہے۔ امام ابن سعد 230 ھ میں فوت ہوئے جبکہ ان کے استاد الواقدی ٹھیک 100 سال پہلے 130 ھ میں پیدا ہوئے۔

7- تین ائمہ الجرح والتعدیل وامراء المؤمنین فی الحدیث: امام یحیی بن معین، امام علی المدینی، اور امام احمد بن حنبل کی تواریخ پیدائش میں تین تین سال کا فرق ہے: امام یحیی بن معین 158 ھ میں پیدا ہوئے، اس کے ٹھیک تین سال بعد 161 ھ میں امام علی المدینی پیدا ہوئے اور اس کے ٹھیک تین سال بعد 164 ھ میں امام احمد بن حنبل پیدا ہوئے۔

8- امام عجلی اور امام مسلم ایک ہی سال فوت ہوئے (261 ھ)۔

9- امام ذہبی 673 ھ میں پیدا ہوئے جبکہ اس کے ٹھیک 100 سال بعد 773 ھ میں حافظ ابن حجر پیدا ہوئے۔

10- امام نووی کی وفات کے وقت (676 ھ)، امام ابن تیمیہ 15 سال کے تھے جبکہ امام ذہبی صرف 3 سال کے بچے تھے۔
 
Last edited:

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ماشاءاللہ بہترین ۔
2- جس سال امام ابو حنیفہ فوت ہوئے (سن 180 ھ)، اسی سال امام شافعی پیدا ہوئے۔
بلکہ 150 ھ ہے ۔
امام شافعی اور ابوداؤد الطیالسی کا سن وفات ایک ہی ہے ۔ 204 ھ ۔
 

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
حوالہ جات کی ضرورت نہیں ، اور نہ ہی یہ اس کا محل ہے ۔ کیونکہ ایسی چیزیں کتب تراجم رجال میں تفصیلا موجود ہیں ۔
تمام تابعین اور تبع تابعین محدث نہیں تھے البتہ اس طبقے میں ایک کثیر تعداد ہے جن کو محدثین کہا جاسکتا ہے ۔
کیونکہ ’’ محدث ‘‘ اس کو کہا جاتا ہے جو حدیث کی روایت و تحقیق میں مشغول ہو ، اور اسانید و رواۃ کے احوال کی جانچ پرکھ میں مہارت رکھتا ہو ۔
جی بالکل ۔۔۔میرا مطلب تھا کہ تبع تابعین کے دور سے ہی حدیث کی اسانید و رواۃ پر تحقیق کا عمل شروع ہو چکا تھا۔اس لیے میں نے تمام کے محدثین ہونے کی وضاحت چاہی تھی۔جزاک اللہ خیرا!
 

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304

4- نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سب سے آخری صحابی عامر بن واثلہ اللیثی تھے جو 110 ھ میں فوت ہوئے، اس وقت امام مالک 17 سال کے نوجوان تھے۔


ممکن ہے آپ کی بات صحیح ہو - لیکن میرے علم کے مطابق نبی کریم صل علیہ و آ له وسلم کے آخری صحابی وفات کے وقت مندرجہ ذیل تھے-

١- مدینہ منورہ میں فوت ہونے والے صحابی رسول حضرت انس بن مالک رضی الله عنہ سن ١٠٠ ہجری بوقت عمر مبارک ٩٣ سال -

٢-مدینہ منورہ سے باہرفوت ہونے والے صحابی رسول حضرت عامر بن طفیل رضی الله عنہ سن ١٠٠ ہجری بوقت عمر مبارک ٩١ سال -

(واللہ اعلم)-
 
Top