• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات محدث: آن لائن حدیث پراجیکٹ

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
مختلف موضوعات میں مختلف مقامات پر اس بارے میں کچھ نہ کچھ تذکرہ ہو چکا ہے کہ ہم طویل عرصہ سے کسی آن لائن حدیث پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں۔ بعض جگہ کچھ تفصیلات بھی ذکر کی گئی تھیں۔ بہت عرصہ قبل اسی فورم کے ایک خفیہ سیکشن میں ، میں نے اس پراجیکٹ کے سلسلے میں تیار ہونے والے ڈاکومنٹس، اہم نکات وغیرہ کو یکجا کیا تھا، جو اُس وقت کے لحاظ سے تو مکمل تھے لیکن اب پراجیکٹ میں کافی پیش رفت ہو چکی ہے۔

آج بیٹھے بیٹھے خیال آیا کہ یہ تفصیلات ہم نے کبھی اراکین سے شیئر ہی نہیں کیں۔ حالانکہ مجھے یقین ہے کہ ساتھیوں کو اس کی تفصیلات جان کر یقیناً خوشی ہوگی۔ لہٰذا کچھ چیدہ چیدہ فیچرز، گفتگو وغیرہ مختلف مقامات سے یہاں نقل کر رہا ہوں، شاید بعض جگہ تکرار ہو اور بعض جگہ گفتگو میں کچھ خلا سا محسوس ہو، اسے نظر انداز کر دیجئے گا۔

یہ مکمل پراجیکٹ محترم انس نضر صاحب اپنی خصوصی نگرانی میں بنوا رہے ہیں۔ اور موجودہ اسٹیج تک یہ جس حالت میں بھی پہنچا ہے یہ سب انس صاحب کی ذاتی دلچسپی اور ان تھک نشستوں، کاوشوں، اور تحقیق کے بعد پہنچا ہے۔ علوم الحدیث کے موضوع پر عربی زبان میں دستیاب اہم ویب سائٹس، کئی سافٹ ویئرز وغیرہ میں دستیاب فیچرز کو باریک بینی سے دیکھنے کے بعد انہوں نے اس پراجیکٹ کے فیچرز، ڈیٹا انٹری وغیرہ کے طریقہ کار کا انتخاب کیا ہے۔

پہلے تو مختصراً اس پراجیکٹ کا تعارف پیش خدمت ہے:


محدث آن لائن حدیث پراجیکٹ:

انٹرنیٹ پر عربی متن اور مستند اردو ترجمہ (یا تراجم) کے ساتھ آن لائن احادیث کی یونیکوڈ میں فراہمی بمع تحقیق و تخریج و موضوعاتی ترتیب۔

  • کتب احادیث کی اردو یونیکوڈ میں آن لائن پیش کش
  • احادیث کے عربی و اردو متن میں تلاش کی سہولت
  • موضوعاتی اعتبار سے احادیث کی ترتیب اور مختلف الفاظ ، متحد المعنی احادیث کی لنکنگ
  • احادیث کی اقسام کے اعتبار سے ان کی شناخت کی سہولت
  • احادیث کی تخریج بمعنی حوالہ جات کی فراہمی
  • احادیث کی تخریج بمعنی حکم، صحیح، حسن ، ضعیف۔۔۔ (جس قدر علمائے کرام کی تحقیقات دستیاب ہو سکیں، شامل کر لی جائیں گی، اور عوام الناس کی سہولت کے لئے صحیح و ضعیف میں ادارہ کی جانب سے تقسیم)
  • شروحات حدیث (خصوصیت سے وہ احادیث جنہیں گمراہ گروہ، ٹارگٹ کرتے ہیں، ان کی جس قدر تشریحات مل سکیں، وہ حدیث کے تحت شامل کی جائیں گی)
  • مشکلات حدیث، مبہمات کی وضاحت
  • رواۃ کی پہچان، حکم، ان کے حالات زندگی وغیرہ
جاری ہے۔۔۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اس وقت کام کی پراگریس یہ ہے:
1۔ کتب احادیث میں سےکئی کتب کے تراجم باقاعدہ ادارہ کے تحت ٹائپ کروا لئے گئے ہیں اور کچھ کتب غالباً مسلم اور ترمذی کی ٹائپنگ ابھی باقی ہے۔ یہ سب تفصیلات کلیم حیدر بھائی مہیا کر دیں گے۔
2۔ تکنیکی طور پر پراجیکٹ ڈاکومنٹ بنا کر ایک آئی ٹی کمپنی کو ڈویلپمنٹ کے لئے آرڈر دیا جا چکا ہے۔ جنہوں نے اس پراجیکٹ کے متعدد ماڈلز بنا لئے ہیں۔ اور حدیث انٹری کی ایپلی کیشن فائنل کر لی ہے۔
3۔ احادیث کی ڈیٹابیس انٹری کا کام اسی فیصد سے زائد تکمیل پا چکا ہے(کلیم بھائی یہاں اصلاح کیجئے یہ بات درست ہے یا نہیں)
۳۔ پراجیکٹ کی تکمیل کا ممکنہ وقت اندازاً مارچ 2014 ہے۔ اس سے قبل بھی ممکن ہے کہ اس پراجیکٹ کا پہلا فیز مکمل ہونے پر اسے کم فیچرز کے ساتھ لانچ کر دیا جائے۔

جاری ہے۔۔۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
درج ذیل پوسٹس، پرانے ڈاکومنٹس سے نکال کر شیئر کی جا رہی ہیں۔ لہٰذا بعض معلومات اب غیرمتعلقہ ہو گئی ہیں اور بعض کام پہلے ہی تکمیل تک پہنچ چکے ہیں۔ یہ پوسٹس فورم پر فروری 2012 کو پیش کی گئی تھیں۔ جبکہ حدیث پراجیکٹ پر کام غالباً 2011 کے دوسرے کوارٹر سے جاری ہے۔ (انس بھائی تصحیح کر دیجئے)


ہمارے کرنے کے کام:
۱۔ سب سے پہلے تو دستیاب مستند تراجم کی ٹائپنگ ، پروف ریڈنگ اور ان پیج سے کنورژن کا کام ہے جو کلیم بھائی کی ابتدائی رپورٹ کے بعد طے کیا جائے گا، بلکہ بہتر ہے ٹائپنگ پراجیکٹ پر الگ دھاگے کے تحت بات کی جائے۔
۲۔ حدیث پراجیکٹ کا خاکہ اگرچہ بن چکا ہے۔ اور اس میں کئی جزوی تفصیلات بھی شامل کی گئی ہیں۔ لیکن شاید مکمل پراجیکٹ ڈاکومنٹ ابھی بننا باقی ہے۔ جس میں اس پراجیکٹ کے مختلف سیکشن اور ہر سیکشن کے ذیلی عناوین کے تحت فرنٹ اور بیک اینڈ کے درکار فیچرز کو واضح لکھا جانا باقی ہے۔ تاکہ کوئی نکتہ چھوٹ نہ جائے۔ اسی طرح اگر کچھ کام ابتدائی ورژن میں کرنے ہیں اور کچھ بعد میں کرنے ہیں، مثلا رواۃ پر تفصیلی کام اگلے ورژن کے لئے رکھا جا سکتا ہے۔ تو یہ تفصیلات طے کرنی باقی ہیں۔
۳۔ علمی بنیادوں پر پراجیکٹ کے مکمل خاکہ کی تیاری۔
۴۔ تکنیکی بنیادوں پر پراجیکٹ کے مکمل خاکہ کی تیاری۔
۵۔ ڈیزائن اور فرنٹ اینڈ کے حساب سے پراجیکٹ کے مکمل خاکہ کی تیاری۔

فوری نوعیت کے کام:
درج ذیل نکات پر فوری رائے اور مدد درکار ہے:
۱۔ پراجیکٹ کا نام: ایزی قرآن و حدیث، محدث لائبریری، محدث فورم کی طرز پر کوئی آسان سا، عام فہم، اسپیلنگ میں آسان، ایسا نام درکار ہے جس کا ڈومین بھی لیا جا سکے۔
۲۔ حدیث پراجیکٹ سائٹ کے ہوم پیج یا مین صفحہ پر کیا کیا چیزیں ہونی چاہئیں؟ جیسے آج کی حدیث، کسی خاص دن ، واقعہ یا تہوار سے متعلق احادیث مثلاً شب برات کی آمد سے پندرہ دن قبل ہی اس موضوع کی احادیث مین صفحہ پر آنا شروع ہو جائیں۔ جمعہ کے روز، جمعہ کی فضیلت اور مسائل سے متعلقہ احادیث، وغیرہ۔
نوٹ: سب بھائیوں سے درخواست ہے کہ اس پراجیکٹ کے تعلق سے ذہن میں جو کچھ بھی آتا ہو، بلاجھجک شیئر کریں۔ اہم پوائنٹس ہوں یا کوئی چھوٹی سے چھوٹی بات، اسے یہاں ضرور ڈسکس کریں تاکہ اس پراجیکٹ کو بہتر سے بہترین بنایا جا سکے۔ کفایت اللہ بھائی کی چونکہ خاص دلچسپی کا موضوع ہے لہٰذا ان کی خصوصی توجہ درکار ہے۔

جاری ہے۔۔۔۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اس پراجیکٹ کی تفصیلات پر(فروری 2012 سے بھی) کافی عرصہ قبل ایک ڈاکومنٹ تیار کیا تھا۔ وہ پیش خدمت ہے:


کتب حدیث و شروحات حدیث:
نوٹ: فی الحال مستقل طورپر شرح حدیث کی کوئی کتاب شامل نہیں کی جائے گی۔لیکن کتب احادیث ہی میں ہر حدیث کے تحت جو فوائد وغیرہ درج ہوتے ہیں، انہی کو بحیثیت شرح کے پیش کیا جائے گاجو کہ ہر حدیث سے براہ راست منسلک (linked) ہوں گی۔ بعد میں البتہ شرح حدیث اور مشکلات الحدیث وغیرہ جیسی کتب بھی اپ لوڈ کی جائیں گی۔ جو کہ حدیث سے براہ راست منسلک (linked) نہیں ہوں گی۔
یوزرز اس سیکشن میں درج ذیل سہولیات حاصل کر سکیں گے۔

1. کتب حدیث اور شروحات حدیث کاآن لائن مطالعہ اور ورڈ اور پی ڈی ایف فارمیٹ میں ڈاؤن لوڈنگ کی سہولت
2. احادیث کے عربی متن میں اعراب اور بغیر اعراب کے تلاش
3. احادیث کے اردو متن میں تلاش
4. سرچنگ کیلئے الفاظ لکھتے وقت ہی یوزر یہ طے کرے گا کہ وہ عربی تلاش کر رہا ہے یا اردو۔ اس کیلئے سرچ بار کے سامنے عربی اور اردو کے ریڈیو بٹن ہونے چاہئیں۔
5. اگرکوئی یوزر کسی ایک حدیث کی کتاب مثلاً صحیح بخاری کے کسی ایک کتاب مثلاً کتاب الصلوٰۃ میں سرچنگ کرنا چاہے تو کر سکے۔ یعنی جیسے ہی وہ صحیح بخاری کو سلیکٹ کرے گا تو اس کی کتب خود کار طریق پر ایک اور ڈراپ ڈاؤن مینو میں آ جائیں گی۔ وہ چاہے تو پوری صحیح بخاری کو سرچ کرے اور چاہے تو ڈراپ ڈاؤن میں سے کسی ایک کتاب مثلاً کتاب الصلوٰۃ کو سلیکٹ کرے۔ اسی طرح تیسرے لیول پر کتاب الصلوٰۃ کے اند رآنے والے تمام ابواب کا ڈراپ ڈاؤن کھل جائے گا وہ چاہے تو صحیح بخاری کے کتاب الصلوٰۃ کے تمام ابواب میں تلاش کرے اور چاہے تو کسی خاص باب کو سلیکٹ کر کے تلاش کرے۔
6. حدیث کی کتاب کا نام، پھر کتاب (جیسے کتاب الحدود، کتاب الصلوٰۃ) اور پھر ابواب کے ذریعے فلٹرنگ، ریڈنگ، تلاش ، جیسا کہ اوپر بیان ہوا۔
7. احادیث کی تراقیم کے ذریعے تلاش ( کوشش کی جائے گی کہ احادیث کی مختلف مشہور تراقیم مہیا کی جا سکیں، یعنی ترقیم از دارالسلام اور ترقیم ازفلاں وغیرہ۔ یہ تراقیم وقتاً فوقتاً شامل کی جاتی رہیں گی)
8. ہر حدیث کے ساتھ تخریج، اور صحت و ضعف کا حکم وغیرہ کا ڈسپلے۔ راویوں پر بحث اگر دستیاب ہو تو وہ بھی (فیز 2 یا فیز 3 میں) شامل کی جائے گی۔
9. احادیث کے مضامین کے ذریعے سے براؤزنگ ۔ مثلاً کتاب الصلوٰۃ ، کتاب الحدود وغیرہ۔کتاب الصلوٰۃ کے تحت تمام دستیاب کتب احادیث کی کتاب الصلوٰۃ کی ہیڈنگ کے تحت آنے والی تمام احادیث میسر ہوں گی۔
10. کوشش کرکے ہر ہر حدیث پر مختلف موضوعاتی ٹیگز اردو ، انگلش اور عربی میں لگائے جائیں گے۔ تاکہ یوزرز ان ٹیگز کے ذریعے بھی تلاش کر سکیں۔ یہ کام آہستہ آہستہ پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔ لیکن ویب سائٹ میں یہ فنکشن شروع ہی سے شامل رہنا چاہئے۔
11. ٹیگز کے ذریعے تلاش کے علاوہ ، ٹیگز متعلقہ یا ملتی جلتی احادیث ڈسپلے کرنے کی سہولت بھی دیں گے۔ مثلاً اگر کوئی یوزر سود سے متعلقہ کوئی حدیث پڑھ رہا ہے اور اس حدیث کے ٹیگز میں لفظ سود ، ربوٰ وغیرہ شامل کئے گئے ہیں، تو سود اور ربوٰ کے ٹیگز جس جس حدیث میں بھی ہوں ، وہ اس حدیث کے ضمن میں ایک ماڈیول بنام "متعلقہ احادیث" یا "ملتے جلتے مضمون کی حامل احایث" کے عنوان کے تحت خود کار طور پر شائع ہو جائیں گی۔اگر یہ احادیث تعداد میں بہت زیادہ ہوں تو صرف پانچ یا دس احادیث (ایڈمن بیک اینڈ پر یہ عدد سلیکٹ کرے گا) ہی ڈسپلے ہوں گی ۔ دیگر احادیث کیلئے "مزید احادیث" کا لنک شامل کیا جائے گا۔
12. ہر حدیث کے ساتھ اس کا مکمل حوالہ نمایاں جگہ پر دستیاب ہوگا۔
13. ڈیٹا بیس میں حدیث کا متن اور سند الگ الگ موجود رہے گی۔ رجسٹرڈ یوزرز کے پاس یہ سہولت ہوگی کہ وہ سند کے ساتھ احادیث کامطالعہ کرنا چاہیں یا بغیر سند کے ۔ اپنی اپنی پسند اور ضرورت کے مطابق ایسا کر سکیں گے۔
14. ہر حدیث کے ساتھ اس کی شرح یا فوائد بھی ڈسپلے کئے جائیں گے۔


درس حدیث سیکشن:
اس سیکشن کی ضروریات وہی ہوں گی جو درس قرآن سیکشن کی ہیں۔ البتہ ایک اضافی چیز یہ ہوگی کہ ایڈمن یا رجسٹرڈ یوزرز یہ طے کر سکیں گے کہ وہ حدیث کی کس کتاب میں سے احادیث کو اس ماڈیول میں ڈسپلے کرنا چاہتے ہیں۔ نیز ایک سے زائد احادیث کی کتب کو سلیکٹ کرنے کی سہولت بھی ہوگی۔
ویب سائٹ کے حوالے سے عمومی ضروریات:
  • چونکہ اصل ویب سائٹ جملہ نامی سی ایم ایس میں بنائی گئی ہے۔ لہٰذا ترجیحی طور پر جملہ میں کمپوننٹ کے طور پر یہ سارا کام ہو نا چاہئے۔
  • اگر جملہ میں یہ کام کرنا ناممکن ہو تو پھر کوئی بھی سی ایم ایس بنایا جا سکتا ہے جو یہ تمام ضروریات پوری کرے۔ لیکن خود کار طور پر یوزرز کی فہرست کو جملہ کے ڈیٹا بیس سے حاصل کر کے اپ ڈیٹ کرتا رہے۔ تاکہ فرنٹ اینڈ پر یوزرز کو احساس نہ ہو کہ وہ دو مختلف ویب سائٹس کو وزٹ کررہے ہیں اور یہ کہ انہیں ہر دو کیلئے الگ رجسٹریشن نہ کروانی پڑے۔
  • تراجم و تفاسیر اور احادیث کی نئی کتب وغیرہ کی شمولیت بغیر کسی پروگرامنگ وغیرہ کے ممکن ہونی چاہئے۔ اور ان نئے تراجم و تفاسیر اور کتب احادیث کو خود کار طور پر سرچنگ، فلٹرنگ، ریڈنگ وغیرہ میں شامل ہونا چاہئے۔البتہ چونکہ بہت سے فنکشن ایسے ہیں جنہیں ورڈ فائل سے اخذ کرنا بہت مشکل ہوگا۔ مثلاً ترقیم یا ٹیگز، یا متن اور سند وغیرہ۔ لہٰذا پروگرامر ہمیں پابند کر سکتا ہے کہ ہم کسی خاص فارمیٹ ہی میں نئی کتب اپ لوڈ کریں۔ مثلاً ایکسل فارمیٹ یا سی ایس وی فارمیٹ میں۔ بہرحال ہمیں بغیر پروگرامنگ کے نئی کتب شامل کرنے کی سہولت حاصل رہنی چاہئے۔
  • نئی کتب کے علاوہ، نئے ٹیگز، نئے مضامین، نئی تراقیم، نئی (احادیث کی) تشریحات وغیرہ بھی شامل کرنا بغیر پروگرامنگ کے ممکن ہونا چاہئے۔ نیز ٹائپنگ وغیرہ کی اغلاط کو دور کرنے کیلئے کتب میں، یا ٹیگز، مضامین اور تراقیم میں تبدیلی editing اورحذف delete کرنے کی سہولت بھی میسر ہونی چاہئے۔
نوٹ: یہ دستاویز (document) ویب سائٹ کے فنکشن کے حوالے سے تحریر کیا گیا ہے۔ اس میں ڈیزائن، گرافکس، نیوی گیشن کا طریقہ کار وغیرہ کچھ طے نہیں کیا گیا۔ ویب ڈیزائنر ہی ان ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے ، آسان ، سمجھ آنے والا اور دیدہ زیب ڈیزائن پی ایس ڈی فارمیٹ میں تیار کرے گا اور فائنل ہونے کے بعد ہی اس کی پروگرامنگ پر کام شروع ہوگا۔

جاری ہے۔۔۔۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اسی موضوع پر کچھ عرصہ قبل انس نضر بھائی جان نے کچھ تفصیلات ای میل کی تھیں، وہ یہ رہیں:

  1. یونیکوڈ حدیث ویب پروگرام میں ہمارا تقاضا یہ ہے ہر حدیث کے عربی متن کا الگ یونی کوڈ ہو، ترجمہ، حاشیہ وتفسیر وغیرہ سب کا الگ الگ یو آر ایل ہو۔
  2. کسی بھی حدیث تک 'عرض' کے ذریعے یا 'بحث' کے ذریعے پہنچا جا سکے۔
  3. بحث صرفی (حروف کے ساتھ بالحذر صرف مشتقات کے ساتھ) بھی ہو، راوی کے لحاظ سے بھی ہو اور موضوعات کے اعتبار سے بھی۔
  4. پھر بحث عام بھی ہو سکے، اور کسی ایک حدیث کی کتاب، یا ان کے اندر کتاب یا بات وغیرہ میں بطور خاص بھی سرچ ہو سکے۔
  5. یہ سرچ عربی متن اور اردو متن میں بھی ہو سکے۔ علاوہ ازیں، حدیث کے علاوہ ابواب اور کتب (الصلاہ، الزکاہ) وغیرہ کی بھی سرچ ہو سکے۔ علاوہ اعراب کے ساتھ اور اس کے بغیر دونوں طرح سرچ ہو سکے۔
  6. جب حدیث ہمارے سامنے کھل جائے تو اس میں قرآن کی آیات کو الگ سے سنا جا سکے۔ ان کا حوالہ دیکھا جا سکے۔
  7. احادیث میں موجود قراءات کو الگ سے ٹیگ لگایا جائے۔
  8. احادیث قدسیہ، متواترہ، مرفوع، موقوف اور مقطوع کو الگ الگ دیکھا جا سکے۔
  9. ہر حدیث کو اعراب کے ساتھ اور بغیر دونوں طرح دیکھا جا سکے۔
  10. اس حدیث کے مختلف ترجمے دیکھے جا سکیں۔
  11. اس حدیث کے تمام راویوں کے حالات زندگی (مثلاً تقریب التہذیب سے) اور صحت وضعف کے بارے میں دیکھا جا سکے۔ اور متفق علیہ ثقہ، ضعیف اور مختلف فیہ رواہ الگ الگ رنگ سے شو ہوں۔
  12. حدیث کے مشکل الفاظ کے معانی النہایۃ فی غریب الحدیث لابن الاثیر سے دیکھا جا سکے۔
  13. مبہمات کی وضاحت (مثلاً ایک شخص نے کہا) اس شخص سے مراد؟؟؟
  14. ہر حدیث کی تخریج مختلف کتابوں سے ہو سکے۔ (یعنی ایک ہی مفہوم کی احادیث آپس میں لنک ہوں) اگرچہ ظاہری الفاظ میں فرق ہو۔
  15. اسی کتاب میں اس حدیث کا تکرار کہاں کہاں ہے؟
  16. اس حدیث کی کی مختلف شروحات ساتھ لنک کی جا سکیں۔ (یعنی سٹیپ بائی سٹیپ ہر کتاب کی مختلف شروحات شامل کی جاتی رہیں گی)
  17. ہر حدیث کے صیغ تحدیث (حدثنا، اخبرنا، عن وغیرہ وغیرہ) الگ سے شو ہو سکیں۔
  18. حدیث کی سند اور متن کو الگ الگ بھی دیکھا جا سکے۔
  19. ہر حدیث کے مختلف موضوعات
  20. سند شجرہ کی صورت میں
  21. حدیث پر حکم: مختلف محدثین کا: اگر حدیث متفقہ طور پر صحیح ہے یا ضعیف ہے، یا مختلف فیہ ہے تو الگ الگ رنگ
  22. پرنٹ کی آپشن وغیرہ وغیرہ
  23. کتب کے مصنفین کے حالات زندگی
  24. کتب (بخاری، مسلم) کے بارے میں تفصیلات
  25. اس پروگرام کیلئے الکتب التسعۃ کو بنیاد بنایا جائے۔
جاری ہے۔۔۔۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اگرچہ اس موضوع پر میرے پاس ابھی مزید تفصیلی تکنیکی ڈاکومنٹ موجود ہے۔ لیکن وہ بعض وجوہات کی بنا پر یہاں شیئر کرنا مناسب نہیں ہے۔

آخر میں بطور خلاصہ عرض ہے کہ یہ مت سمجھئے کہ یہ تمام فیچرز ایک ساتھ بس اچانک سے دستیاب ہوں گے۔ شروع میں ہم نے فقط درج ذیل فیچرز پر توجہ دی ہے کہ:

  1. کم سے کم کتب ستہ کو آن لائن یونیکوڈ حالت میں پیش کر دیں۔
  2. ہر حدیث کا صرف ایک ہی مستند ترجمہ ہو۔
  3. حدیث کا مکمل حوالہ۔
  4. حدیث پر حکم پیش کیا جانا ضروری ہے۔ چاہے کسی ایک ہی محقق کا دستیاب ہو۔ مثلاً علامہ البانی رحمہ اللہ۔
  5. مختصر حکم (مثلاً صحیح، حسن، ضعیف) لازمی اور تفصیلی حکم (عربی) اختیاری طور پر دستیاب ہو۔
  6. فقط کتب اور ابواب (عربی و اردو دونوں) کے لحاظ سے براؤزنگ دستیاب ہو۔
  7. بنیادی قسم کی سرچ دستیاب ہو۔
فی الوقت درج بالا سہولیات کے ساتھ ویب سائٹ لانچ کی جائے گی اندازاً مارچ 2014 یا اس سے قبل کسی وقت۔ پھر دوسرے، تیسرے ورژن میں مزید اہم فیچرز شامل کئے جاتے رہیں گے، ان شاء اللہ۔
جاری ہے۔۔۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
یہ بہت بڑا پراجیکٹ ہے۔ اور ہم کم و بیش ڈھائی سال بعد بھی ابھی تک اسے بالا پوسٹ میں پیش کئے گئے بنیادی فیچرز کے ساتھ بھی لانچ نہیں کر پائے ہیں۔ لہٰذا یقیناً اس میں کسی بھی قسم کا تعاون بہت اہمیت کا حامل ہے۔ میری رائے میں آپ سب احباب ہم سے درج ذیل انداز میں تعاون کر سکتے ہیں:

مالی تعاون۔
  1. یاد رہے کہ اس مد میں انس صاحب لاکھوں روپے خرچ کر چکے ہیں۔ فقط گزشتہ ماہ کے ہمارے اخراجات تین لاکھ پاکستانی روپوں سے زائد تھے۔ (انس صاحب تصحیح کر دیجئے گا)
  2. اگر آپ خود مالی تعاون نہ کر سکیں تو ایسے لوگوں تک پیغام پہنچائیں جو اس مد میں تعاون کی استطاعت رکھتے ہوں۔ خصوصیت سے بیرون ملک مقیم احباب تک۔ بعض ساتھی تو اپنی پاکٹ منی سے ہی یہ ضروریات پوری کر سکتے ہیں۔ بس ان تک مناسب انداز میں بات پہنچانے کی ضرورت ہے۔ اس کے لئے درج بالا مواد کام آ سکتا ہے۔
علمی تعاون
انس بھائی، یہاں آپ کی رہنمائی درکار ہے۔
  1. میری رائے میں اس مد میں فی الحال تو ایسا کچھ تعاون کر پانا ممکن نہیں، جب تک کہ ویب سائٹ مکمل حالت میں سامنے نہ ہو۔ لیکن پہلی لانچنگ کے بعد ہمیں ایسے تعاون کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔ جیسے کہ کتب احادیث کی عربی شروحات کے ترجمہ میں مدد۔ راویان حدیث کے اردو تراجم میں مدد، وغیرہ
  2. مشہور اختلافی احادیث کی شروحات کو جمع کرنا، جو اہلحدیث اور دیگر گروہوں کے مابین ہمیشہ موضوع بحث بنی رہتی ہیں۔ تاکہ ہر حدیث کے تحت اس کی متعدد شروحات جمع کی جا سکیں۔ مثلاً اگر کسی حدیث کی سند پر اعتراضات کئے جاتے ہیں اور ہمارے نزدیک وہ سند درست ہے، تو اس سند پر جو تحقیق علمائے اہلحدیث نے پیش کر رکھی ہے، اس کو مختلف کتب و رسائل سے جمع کرنا (یہ کام متعدد سینئر اراکین کرنے کے اہل ہیں، عالم ہونا ضروری نہیں) اور پھر اس کی ٹائپنگ وغیرہ ( یہ کام بھی ٹائپنگ پراجیکٹ کے ذریعے سے یا ویسے ہی مختلف اراکین کے باہمی تعاون سے سرانجام دیا جانا ممکن ہے)۔ یہ اہم کام ہے اگر اس کے لئے ساتھی تیار ہوں، تو علیحدہ موضوع بنا کر وہاں اس کام کو سرانجام دینے کے لئے لائحہ عمل، ذمہ داریاں وغیرہ تقسیم کی جا سکتی ہیں۔

عمومی تعاون:

  1. ایک مرتبہ ویب سائٹ لانچ ہو جائے تو پھر اس کی تشہیر کی سخت ضرورت ہوگی۔ اس سے قبل تشہیر کرنا مناسب نہیں۔ اسی لئے ہم نے ٹیسٹ سائٹ کا لنک ابھی کسی سے شیئر نہیں کیا۔
  2. ویب سائٹ لانچ ہو چکنے کے بعد، پروف ریڈنگ کے لئے بھرپور تعاون درکار ہوگا۔ تاکہ احادیث کے عربی و اردو متن کو اغلاط سے ہرممکن حد تک پاک کیا جا سکے۔
  3. تجاویز دی جا سکتی ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے ذہن میں کوئی ایسی بات ہو جسے شامل کرنا بآسانی ممکن ہو، لیکن ہم نے اس پر سوچا ہی نہ ہو۔
  4. اسی موضوع پر دیگر عربی و اردو سائٹس، اور سافٹ ویئرز کو دیکھ کر، اہم فیچرز ہم سے شیئر کریں، کہ جو آپ کے نزدیک اس ویب سائٹ میں شامل کئے جانے ضروری ہوں۔
سب سے بڑھ کر اور سب سے اہم یہ کہ اس کی کامیابی کے لئے اور اس مد میں تمام کام کرنے والے، تعاون کرنے والے احباب کے لئے فرض نمازوں کے بعد اور دیگر اوقات قبولیت میں دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں۔
ایک مرتبہ یہ سب کام اچھے سے ہو گیا، تو ان شاء اللہ ہر دامے، درمے، سخنے مدد کرنے والے کے لئے رہتی دنیا (انٹرنیٹ کی حیات تک) صدقہ جاریہ رہے گا۔ آپ اور ہم قبروں میں ہوں گے اور ادھر ہمارے نامہ اعمال میں کچھ نہ کچھ اچھا لکھا جاتا رہے گا، ان شاءاللہ۔۔۔!
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
اس وقت کام کی پراگریس یہ ہے:
1۔ کتب احادیث میں سےکئی کتب کے تراجم باقاعدہ ادارہ کے تحت ٹائپ کروا لئے گئے ہیں اور کچھ کتب غالباً مسلم اور ترمذی کی ٹائپنگ ابھی باقی ہے۔ یہ سب تفصیلات کلیم حیدر بھائی مہیا کر دیں گے۔
2۔ تکنیکی طور پر پراجیکٹ ڈاکومنٹ بنا کر ایک آئی ٹی کمپنی کو ڈویلپمنٹ کے لئے آرڈر دیا جا چکا ہے۔ جنہوں نے اس پراجیکٹ کے متعدد ماڈلز بنا لئے ہیں۔ اور حدیث انٹری کی ایپلی کیشن فائنل کر لی ہے۔
3۔ احادیث کی ڈیٹابیس انٹری کا کام اسی فیصد سے زائد تکمیل پا چکا ہے(کلیم بھائی یہاں اصلاح کیجئے یہ بات درست ہے یا نہیں)
۳۔ پراجیکٹ کی تکمیل کا ممکنہ وقت اندازاً مارچ 2014 ہے۔ اس سے قبل بھی ممکن ہے کہ اس پراجیکٹ کا پہلا فیز مکمل ہونے پر اسے کم فیچرز کے ساتھ لانچ کر دیا جائے۔

جاری ہے۔۔۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
بہت اعلی درجے کا کام ہو رہا ہے، الله آپ لوگوں کو کامیاب کرے آمین
بھائی جیسا کہ میں نے ایک بار کہا ہے کہ ترمذی پر میں کام کر رہا ہوں، کچھ دن انتظار کر لیجئے، آپ کو ترمذی مکمل بھیج دوں گا ان شاء الله،
صحیح مسلم پر آپ لوگ کام کر سکتے ہیں،
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
ماشاء اللہ بہت خوب ۔
عربی دان حضرات کے لیے مکتبہ شاملہ نے بہت سہولیات پیدا کردی ہیں ۔ محدث فورم کی طرف سے اس علمی کوشش و کاوش کے بعد امید ہے اردو دان حضرات کے لیے بھی ایک طرح سے مکتبہ شاملہ میسر ہو جائیگا ۔
ایک بات واضح نہیں ہوئی کہ یہ آن لائن ویب سائٹ پر سب کچھ ہوگا یا پھر کوئی سافٹ ویر وغیرہ ہوگا جسے انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کرنا ممکن ہوسکے گا ؟
میرے خیال سے ایک تو یہ سافٹ ویر کی شکل میں بھی ہونا چاہیے دوسرا اس کے فیچرز وغیرہ جیسے بھی ہوں لیکن اس میں حذف و اضافہ اور اپ دیٹ وغیرہ کا طریقہ مکتبہ شاملہ کی طرح ہی ہونا چاہیے ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
ماشاء اللہ بہت خوب ۔
عربی دان حضرات کے لیے مکتبہ شاملہ نے بہت سہولیات پیدا کردی ہیں ۔ محدث فورم کی طرف سے اس علمی کوشش و کاوش کے بعد امید ہے اردو دان حضرات کے لیے بھی ایک طرح سے مکتبہ شاملہ میسر ہو جائیگا ۔
ایک بات واضح نہیں ہوئی کہ یہ آن لائن ویب سائٹ پر سب کچھ ہوگا یا پھر کوئی سافٹ ویر وغیرہ ہوگا جسے انٹرنیٹ کے بغیر بھی استعمال کرنا ممکن ہوسکے گا ؟
میرے خیال سے ایک تو یہ سافٹ ویر کی شکل میں بھی ہونا چاہیے دوسرا اس کے فیچرز وغیرہ جیسے بھی ہوں لیکن اس میں حذف و اضافہ اور اپ دیٹ وغیرہ کا طریقہ مکتبہ شاملہ کی طرح ہی ہونا چاہیے ۔
جزاک اللہ خیرا بھائی جان۔۔
شروع میں تو یہ فقط آن لائن ویب سائٹ کی ہی شکل میں ہوگا۔ البتہ بعد میں اسے بطور سافٹ ویئر بھی ڈاؤن لوڈ کیا جانا ممکن ہوگا۔
مجھے یہ تو معلوم نہیں کہ مکتبہ شاملہ میں حذف و اضافہ کا کیا طریقہ کار ہے۔
لیکن ویب سائٹ پر حذف، اضافہ، تبدیلی وغیرہ کا طریقہ کم و بیش ویسا ہی ہوگا، جیسا ہماری دیگر ویب سائٹس پر ہے۔
یعنی وہ شخص جسے ایڈمن ایریا تک رسائی حاصل ہوگی، وہی مواد میں ہر قسم کی تبدیلی اپ ڈیٹ وغیرہ بآسانی کر سکے گا، جیسے کہ ایکسل وغیرہ میں کی جاتی ہے۔
 
Top