کلیم حیدر
ناظم خاص
- شمولیت
- فروری 14، 2011
- پیغامات
- 9,748
- ری ایکشن اسکور
- 26,382
- پوائنٹ
- 995
علماء، اساتذہ، طلباء، مصنفین اور ریسرچ سکالرز کےلیے بالخصوص اور دیگر موبائل صارفین کےلیے بالعموم موبائل ایپلی کیشنز میں ایک اور وقت کی اہم ضرورت موبائل ایپ ’’Mohaddis‘‘ کا اضافہ!
یہ ایپلیکیشن اردو زبان میں خدمت حدیث کے سلسلے میں ایک عظیم الشان قدم ہے، اہل علم کے ہاں معروف حدیث کے عربی سوفٹ وئیر ’’مكتبة الحديث‘‘ المعروف بہ ’’كتب تسعة‘‘ کی طرز پر آن لائن سہولت کے ساتھ تیار کی گئی ہے، اس ایپلیکیشن میں احادیث مبارکہ اپنی تمام تر تفصیلات کے ساتھ موجود ہیں، تاکہ عوام الناس بھی حدیث کے حکم سے بخوبی واقف ہوسکیں۔ اس ایپ میں اب تک حدیث کی چھ معروف کتابیں (صحیح بخاری، صحیح مسلم، جامع ترمذی، سنن ابوداؤد، سنن ابن ماجہ اور سنن نسائی) اپلوڈ کی جا چکی ہیں (مزید کتب احادیث پر کام جاری ہے، جو بہت جلد شامل ہو جائیں گی۔ ان شاءاللہ)۔ لہٰذا اس ایپلیکیشن سے خود بھی استفادہ کریں اور آگے پھیلا کر اپنے لیے صدقہ جاریہ بھی بنائیں۔
محدث میڈیا نیٹ ورک، لاہور ۔ پاکستان