• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

تجویز محدث فورم روزگار صفحہ

مفتی عبداللہ

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 21، 2011
پیغامات
531
ری ایکشن اسکور
2,183
پوائنٹ
171
محدث فورم روزگار صفحہ
ایک تجویز ہے کہ محدث فورم سے ہم الحمدللہ علم تو سیکھ رہے ہیں وہ ہماری آخرت کیلیے لیکن اگر ساتھیوں کی دنیاوی فایدے کیلیے بھی ایک صفحے کا اضافہ کریں تو ان شاء اللہ ہم سب کو فایدہ ہوگا اور بے روزگاروں کو روزگار مل جایگا
آپ سب سے پہلی درخواست
چونکہ محدث فورم میں ہم سب رابطے میں رھتے ھیں اس لیے ان شاء اللہ ہم ایک دوسرے کی مدد کرسکینگے
ھمیں ایک اچھا قاری صاحب چاھیے جن کی تجوید بہت اچھی ہو اور آواز بھی تنخواہ ان شاء اللہ جتنا وہ بولینگے اتنا
دینگے
 

مفتی عبداللہ

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 21، 2011
پیغامات
531
ری ایکشن اسکور
2,183
پوائنٹ
171
شرط یہ ہے کہ قاری صاحب اعتقادی طور پر اہل حدیث ہو خواہ ان کا تعلق اہل حدیث کی کسی بھی جماعت سے ہو
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,473
پوائنٹ
964
محدث فورم روزگار صفحہ
ایک تجویز ہے کہ محدث فورم سے ہم الحمدللہ علم تو سیکھ رہے ہیں وہ ہماری آخرت کیلیے لیکن اگر ساتھیوں کی دنیاوی فایدے کیلیے بھی ایک صفحے کا اضافہ کریں تو ان شاء اللہ ہم سب کو فایدہ ہوگا اور بے روزگاروں کو روزگار مل جایگا
آپ سب سے پہلی درخواست
چونکہ محدث فورم میں ہم سب رابطے میں رھتے ھیں اس لیے ان شاء اللہ ہم ایک دوسرے کی مدد کرسکینگے
اچھی تجویز ہے ۔ ماشاء اللہ ۔
شاکر بھائی ! اگر مزید کسی زمرے کا اضافہ نہیں ہوسکتا تو کم از کم یہ تو علم ہونا چاہیے کہ اس طرح کے اعلانات کس جگہ لگائے جائیں ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,396
پوائنٹ
891
اچھی تجویز ہے ۔ ماشاء اللہ ۔
شاکر بھائی ! اگر مزید کسی زمرے کا اضافہ نہیں ہوسکتا تو کم از کم یہ تو علم ہونا چاہیے کہ اس طرح کے اعلانات کس جگہ لگائے جائیں ۔
خضر حیات بھائی، میری رائے تو یہ ہے کہ فی الوقت ایسی تحریریں متفرقات وغیرہ میں لگا دی جائیں۔ اگر ایسے دو چار کیس اور بھی سامنے آتے ہیں، تو پھر دو کام کئے جا سکتے ہیں۔ علیحدہ سیکشن اور علیحدہ پری فکس بھی۔ جیسے کہ موجودہ دھاگے میں "تجویز" کو پری فکس کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
 

محمد آصف مغل

سینئر رکن
شمولیت
اپریل 29، 2013
پیغامات
2,677
ری ایکشن اسکور
4,006
پوائنٹ
436
بہت خوب۔ نہایت تعمیری سوچ ہے۔ اللہ تعالیٰ آپ کی اس سوچ میں خیر و برکت عطا فرمائے۔ آمین۔

اسی طرح کام کاج کے حوالے سے بھی پتہ چل جائے گا کہ کونسے بھائی کیا کام کرتے ہیں اور کیا کر سکتے ہیں۔

آپ نے قاری صاحب کے عقیدے کی جو شرط لگائی ہے، بہت عمدہ ہے۔ اللہ تعالیٰ ہمیں ہر طرح سے ایسے لوگوں سے ہمیشہ کے لئے بچائے جو بظاہر تو اہل الحدیث ہیں لیکن باطنی طور پر وہ یہودی بھی ہیں، نصرانی بھی ہیں، قادیانی اور شیعہ وغیرہ وغیرہ بھی ہیں۔

عقیدے کی بنیاد پر جو عمارت تعمیر کی جاتی ہے، انتہائی مضبوط ہوتی ہے۔

ایک دوست میرے گھر میں تشریف لائے، گھر میں ایک چیز کی کمی محسوس کی، اپنے دوسرے دوست کی وساطت سے انہوں نے وہ کمی پوری کر دی۔ چند دنوں بعد اس دوست کا فون آیا، انہوں نے ایک دوست کا فون نمبر دیا، جو کہ سعودی عرب میں تھے، جنہوں نے ایک کتابچہ چھپوانا تھا۔ میں نے فوراً ہاں کر دی۔ چونکہ میں تو اس فیلڈ میں تھا۔ اپنے تئیں انہوں نے کتاب کے ستر اسی صفحات بنا رکھے تھے، بات چیت کرتے کرتے اس کا ریٹ طے ہو گیا۔ جب ٹیکسٹ فائل میرے سپرد ہوئی تو میں نے پروفیشنل انداز میں اس کی فارمیٹنگ کی، کتاب آدھے سے بھی کم صفحات میں مکمل ہو گئی۔

کتاب حاصل کرنے کے لئے وہ ، ان کے بھائی اور ان کے والد محترم اسلام آباد سے لاہور تشریف لائے، برکت مارکیٹ کلمہ چوک پہنچے۔ کتاب پسند آئی۔ مجھے پیسے تھمائے۔ اب میرے رب نے مجھے توفیق عطا فرمائی کہ اُنہیں وہ سارا بل دے دیا جو اس کتابچے پر خرچ ہوا تھا۔ بس میں اُن سے وہی لیا۔ وہ بہت خوش ہوئے۔ حتی کہ واپس سعودی عرب جا کر بھی وہ مجھ سے رابطے میں رہے۔
یہ واقعہ بتانے کا مقصد صرف یہ ہے کہ عقیدے کی بنیاد پر انہوں نے اللہ کی رضا کی خاطر جو کام کیا، اللہ تعالیٰ نے انہیں اس کا اجر آخرت میں تو دینا ہی ہے، دنیا میں بھی محبت اور عزت ملی اور خوشی بھی حاصل ہوئی۔
اللہ تعالی یہ کام اپنی رضا کے لئے خالص فرما لے آمین
 

محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
اور ہمیں ایسی جاب کی تلاش ہے جو آنلائن ٹائپنگ خواہ یونی کوڈ کی ہو یا اردو انپیج میں اور الحمدللہ ڈیزائننگ بھی تھوڑی بہت آتی ہے اور جس میں کورل ڈرا ۔ایڈوب فوٹو شاپ۔آفس میں ہر قسم کی ڈاٹا انٹری اور فارمیٹنگ یعنی ورلڈ ۔ایکسل میں انگلش ۔عربی۔اردو کمپوزنگ وغیرہ۔ اور فارمیٹنگ بھی الحمد للہ۔اور اگر کوئی پی ڈی ایف بکس کا کام بھی ہوتو الحمد للہ میرے پاس سیکنر اور کلر پرنٹر اور بلیک پرنٹر بھی ہیں الحمدللہ۔اور اس کے علاوہ سائٹ پر بکس وغیرہ اپ لوڈ کرنے کا تجربہ بھی الحمدللہ۔
 
Top