• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محدث ویب سائٹس:بینرز مقابلہ

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
محدث ویب سائٹس:بینرز مقابلہ

السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ آل میمبرز اپنے اپنے خرچے (ابتسامہ) اور اللہ کی توفیق ورحمت سے خوش ہونگے۔ان شاءاللہ اور ہماری ٹیم آپ سب کےلیےدعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمیشہ آپ لوگوں کو خوش وخرم رکھے۔اور تمام مصائب ومشکلات سےنجات دلاتے ہوئےجنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے۔آمین
ادارہ محدث کی اس وقت اللہ کے فضل سے تین ویب پبلش ہوچکی ہیں۔اور باقی ویب پر کام جاری ہے۔اللہ سے دعا کریں کہ اللہ تعالی وسائل کے ساتھ ہمت وطاقت دے کہ ہماری ٹیم باقی ماندہ سائٹس بھی بہت اعلیٰ معیار سے آپ کے سامنے پیش کرے۔آمین
یہ تینوں ویب کیسی ہیں ؟ کیا کررہی ہیں ؟ آپ سب کےلیے فائدہ مند ثابت ہورہی ہیں یا نہیں ؟ یہ سب اور اس طرح کی اور معلومات آپ بہتر جانتے ہیں۔اگر محدث ٹیم آپ سب کےلیے کچھ فائدہ مند ثابت ہورہی ہے تو یہ خاص اللہ کافضل ہے اور اگر کہیں نقص ہے تو یہ ہماری کوتاہی وسستی ہے۔ اللہ تعالی ہمیں یہ کوتاہی دور کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
عزیز قارئین!
ابھی تک پراپر ہم نے اپنی ویب سائٹس کےلیے مارکیٹنگ پر کام شروع نہیں کیا تھا۔ اس کی وجہ کیا تھی؟ اس سے درگزر کرتے ہوئے ہماری ٹیم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اپنی ویب سائٹس کےلیے مارکیٹنگ کا کام شروع کیا جائے۔
اپنی تینوں سائٹس کےلیے ہم نے ایک مقابلہ رکھا ہے۔کہ اپنے یوزر سے بینر بنوائے جائیں۔جن کو ہمارے یوزر ای میل سیگنیچرز، پروفائلز، بلوگز، فورمز اور سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس وغیرہ پر لگایاکریں گے۔ان شاءاللہ
آپ سب ایک نظر یہاں کریں اور دیکھیں کہ کس طرح اسلام ہاؤس والوں نے چھوٹے بڑے بینرز مہیا کیے ہوئے ہیں۔ہم بھی اسی طرح ان شاءاللہ بینر مہیا کریں گے۔اب آپ سب نےاس مقابلہ میں شریک ہونا ہے۔
مقابلہ میں کرنا کیا ہوگا ؟
جو بھی اس مقابلے میں شریک ہوگا اس کےلیے درج ذیل باتیں ہیں۔
1۔محدث لائبریری، محدث فورم اور محدث فتویٰ تینوں سائٹس کے 9 بینر خوبصورت بناکےدے گا یعنی ہر سائٹ کے تین بینر۔بڑا، درمیانہ اور چھوٹا۔(مزید یہاں پر موجود تین بینرز کو دیکھ لیں)
2۔مقابلہ جیتنے والے میمبر کو کیا اعزاز ملے گا۔اس کافیصلہ ہماری ٹیم بعد میں طے کرے گی۔
3۔اعزازی بینر کے علاوہ بھی آپ سب کےبنائے گئے بینرز کسی بھی طرح ویب پر لگائے جائیں گے۔یعنی کوئی یہ نہ سوچے کہ ہماری محنت ضائع ہوگی۔
نوٹ:
آپ تمام بڑھ چڑھ کر اس مقابلہ میں حصہ لیں۔اور اپنے اپنے فن کا مظاہرہ کریں۔میرے خیال کے مطابق ہمارا کوئی بھی معزز میمبر ایسا نہ ہو جو مقابلہ میں شرکت نہ کرے۔
 

Aamir

خاص رکن
شمولیت
مارچ 16، 2011
پیغامات
13,382
ری ایکشن اسکور
17,097
پوائنٹ
1,033
وعلیکم السلام کلیم بھائی جان،

بھائی آپ نے یہ نہیں بتایا کہ بینر میں ہیڈنگ کیا ہوگی؟؟ Description کیا ہوگا؟؟ سب سے چھوٹے بینر میں صرف ہیڈنگ ہوگی یا کچھ اور؟ اور بینر فلیش ہوگا یا صرف سادہ ؟؟

میں فلیش نہیں بنا پاؤنگا .
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
وعلیکم السلام کلیم بھائی جان،
بھائی آپ نے یہ نہیں بتایا کہ بینر میں ہیڈنگ کیا ہوگی؟؟ Description کیا ہوگا؟؟ سب سے چھوٹے بینر میں صرف ہیڈنگ ہوگی یا کچھ اور؟ اور بینر فلیش ہوگا یا صرف سادہ ؟؟
میں فلیش نہیں بنا پاؤنگا .
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء پیارے بھائی ہیڈ لائن تو آپ نےخود ہی سوچنی اور شامل کرنی ہے۔ یہ بھی میرے خیال میں خوبصورتی کے ساتھ مقابلے کا اہم حصہ ہوگا۔ کہ کون سا میمبر مختصر الفاظ میں ہماری ہر ایک سائٹ کو کیسے بیان کرسکتا ہے؟ جیسا کہ اسلام ہاؤس والوں کے بینرز کالنک مہیا کیا گیا ہے۔ باقی جو میمبر فلیش میں بناسکتے ہیں وہ فلیش میں بنائیں اورجو سادہ بناسکتے ہیں وہ سادہ بنائیں۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
ہماری سائٹس کی کچھ ہیڈ لائنز تو سائٹس پر ہی موجود ہیں ۔۔لیکن ان کی پابندی ضروری نہیں۔ ہر شخص اپنی نئی ہیڈ لائن اور نیا ٹیکسٹ تخلیق کر سکتا ہے۔ مثلاً ہماری سائٹس کی اصل ہیڈ لائنز تو یہ ہیں:

محدث فورم: کتاب وسنت کی روشنی میں فہم سلف کے مطابق آزادانہ بحث وتحقیق کا حامی علمی ودعوتی فورم!
محدث لائبریری: محکم دلائل و براہین سے مزین متنوع و منفرد کتب پر مشتمل مفت آن لائن مکتبہ
محدث فتویٰ: کتاب و سنت کی روشنی میں شرعی مسائل کے جوابات .. آن لائن فتاویٰ جات


لیکن اس کے علاوہ بھی آپ حضرات اپنی سوچ کے تحت سائٹ کو کوئی نام اور اپنی مرضی کی ڈسکرپشن دے سکتے ہیں۔ کوشش کریں کہ توجہ کھینچنے والی کوئی ہیڈنگ استعمال کر لیں۔ مثلاً کتب لائبریری کے لئے خصوصیت یہ ہے کہ ہم ہر روز دو کتب پبلش کرتے ہیں، اس پوائنٹ کو اپنے اپنے انداز میں ان بینرز میں ہائی لائٹ کیا جا سکتا ہے۔ اسی طرح لائبریری میں رسائل و جرائد بھی ہیں، ان کا تذکرہ کیا جا سکتا ہے۔ محدث فورم کی خصوصیت جو آپ کو اچھی لگتی ہو، اسے ہائی لائٹ کیجئے۔

یہ بینرز دراصل آپ کی جانب سے ہمارے لئے تحفہ ہیں۔ اور ان کا مقصد جیسے کہ کلیم بھائی نے کہا، مارکیٹنگ ہے۔ تاکہ ہم اپنے دستخط، پروفائل، بلاگ وغیرہ میں یہ بینرز استعمال کر سکیں۔ لہٰذا ہیوی فلیش بینرز ہوں یا سادہ سا ٹیکسٹ باکس، ہر طرح کے بینرز تخلیق کئے جا سکتے ہیں ، جو کسی نہ کسی مقصد میں کام آ ہی جائیں گے ان شاءاللہ۔

وہ احباب جو گرافکس کے کام میں مہارت نہیں رکھتے، وہ ہیڈنگز اور ڈسکرپشن کی تخلیق کر کے ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ جسے ڈیزائنرز حضرات اپنے ڈیزائن کا حصہ بنا لیں گے۔

اللہ سب کا حامی و ناصر ہو۔ آمین۔
 

شاہد نذیر

سینئر رکن
شمولیت
فروری 17، 2011
پیغامات
1,969
ری ایکشن اسکور
6,263
پوائنٹ
412
میری خواہش تھی کہ میں خود کوئی بینر بناتا لیکن مصروفیت کی بنا پر شاید ایسا ممکن نہ ہو۔ بہرحال شاکر بھائی کی اس تجویز
وہ احباب جو گرافکس کے کام میں مہارت نہیں رکھتے، وہ ہیڈنگز اور ڈسکرپشن کی تخلیق کر کے ہاتھ بٹا سکتے ہیں۔ جسے ڈیزائنرز حضرات اپنے ڈیزائن کا حصہ بنا لیں گے۔
پر فی الفور یہ دو جملے حاضر ہیں:

اگر آپ کو حق کی تلاش تھی تو یہ تلاش آج یہاں ختم ہوئی
دیکھئے اور جانیے حق ’’محدث فورم‘‘ پر

اتنے فرقوں میں کون صحیح ہے کون غلط؟
کیا اسلام ہے اور کیا اسلام کے نام پر دھوکہ؟
آخر میں حق کہاں تلاش کروں؟
ان تمام سوالوں کا ایک جواب ’’محدث فورم‘‘
 

باذوق

رکن
شمولیت
فروری 16، 2011
پیغامات
888
ری ایکشن اسکور
4,010
پوائنٹ
289
آپ سب ایک نظر یہاں کریں اور دیکھیں کہ کس طرح اسلام ہاؤس والوں نے چھوٹے بڑے بینرز مہیا کیے ہوئے ہیں۔
تمام محترم اراکین ایک اور نظر یہاں بھی ڈال لیں ۔۔۔ ایم۔بلال بھائی نے موجودہ ویب معیار کے مطابق ہر سائز کے بینر بنا رکھے ہیں :
پاک اردو انسٹالر کے بینر
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
انتظامیہ سے کہنا چاہونگا کہ اس میں کچھ دن کا وقت ضرور لگیگا . کچھ دوسرے کام کرتے وقت ان بینرز کو بیچ میں ٹائم نکال کر بنانا پڑیگا .
جی عامر بھائی ہماری ہر ہفتہ کو میٹنگ ہوا کرتی ہے۔ آپ سب بھائیوں کو اگلی میٹنگ تک کاٹائم دیا جاتا ہے۔ اورہاں اگر کوئی بینر دیرآست مگر خیر آست (یعنی ٹائم سے لیٹ مگر بہت ہی اعلیٰ) کے قبیل سے ہوگا۔تو اس کو بھی خاص اہمیت دی جائے گی۔لیکن اعزاز سے محروم ہوگا۔باقی جیسا ہماری ٹیم فیصلہ کرے گی۔
جزاکم اللہ خیرا واحسن الجزاء باذوق بھائی جان
 

محمد شاہد

سینئر رکن
شمولیت
اگست 18، 2011
پیغامات
2,510
ری ایکشن اسکور
6,023
پوائنٹ
447
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،!
کلیم بھائی بہت خوب بہت اچھا سلسلہ شروع کیا ہے۔جیسے ہی طبیعت ٹھیک ہوئی اور مصروفیت سے ٹائم ملا تو ضرور بینرز بناوں گا ۔انشااللہ
 
Top