• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

اعلانات محدث ٹائپنگ پراجیکٹ: یونیکوڈ کتب کی جانب پہلا قدم

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم​


السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
پرانے قارئین واقف ہیں، ہم عموماً آرام سے نہیں بیٹھتے۔ ابتسامہ۔

مجھے یاد ہے کوئی اپریل 2008 کی بات ہے جب ہم نے محدث لائبریری [Mohaddis Library] کا اجراء کیا تھا۔ اگلے ماہ یہ ویب سائٹ آن لائن سروس کے پانچ سال پورے کر رہی ہوگی۔ ان شاءاللہ۔ ایک چھوٹی سی سائٹ، ایک اسکینر، ایک کمپیوٹر سے شروع کیا جانے والا کام، الحمدللہ، محدث لائبریری، محدث فورم، محدث میگزین، محدث فتویٰ جیسی چار بڑی سائٹس تک پہنچ چکا ہے۔ ان سب سائٹس سے مستفیض ہونے والے یوزرز کی مجموعی تعداد لاکھوں میں پہنچ چکی ہے، اور صفحات دیکھے جانے کی تعداد کروڑوں میں ہے۔ صرف گزشتہ ماہ میں اور صرف کتاب و سنت ڈاٹ کام ڈومین پر کم و بیش تین لاکھ لوگوں نے وزٹ کیا تھا، جس میں سے تیس ہزار نئے یوزرز تھے یعنی جو پہلی دفعہ ویب سائٹ پر آئے تھے۔ اور اس کے لئے اللہ تعالیٰ کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہے، کہ فقط اسی کی توفیق اور ہمت سے دین کی یہ چھوٹی سی خدمت کرنے کی سعادت ہمارے حصے میں آئی ہے۔

محدث فورم اس ضمن میں پہلی کاوش تھی کہ جس میں دیگر احباب ہمارے ساتھ براہ راست تعاون کر سکتے تھے۔ اس سے قبل آن لائن کام فقط یک طرفہ تھا۔ ہماری اسکین کردہ کتب، یا اپ لوڈ کردہ مضامین ہی دوسروں تک پہنچتے تھے۔ فورم کے قیام نے مضامین کی حد تک نشر و اشاعت کے کام کو کئی گنا تک بڑھا دیا۔ اسی تعاون باہمی کو آگے بڑھانے کی ایک اور کوشش کے طور پر "محدث ٹائپنگ پراجیکٹ" کا ابھی چند ماہ قبل آغاز کیا تھا۔ جو اب الحمدللہ اس اسٹیج پر ہے کہ اسے آپ کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے۔ اس کا پرائیویٹ بیٹا ورژن ہم چیک کر چکے ہیں اس لئے امید ہے کہ اس میں تکنیکی طور پر آپ کو کسی ایرر وغیرہ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ ان شاء اللہ۔

اس پراجیکٹ کے خدو خال سمجھنے سے قبل اس کا بیک گراؤنڈ جاننا ضروری ہے۔ پانچ سال قبل جب ہم نے محدث لائبریری پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا۔ تب انٹرنیٹ پر اردو کتب کی فراہمی ایک مسئلہ تھی۔ اس وقت ڈیٹا موجود ہی نہیں تھا کجا یہ کہ اس کے فارمیٹ کا سوال اٹھتا۔ آج صورتحال بہت بدل چکی ہے۔ انٹرنیٹ پر ہزاروں کتب موجود ہیں، اور ڈیٹا کی زیادتی کی وجہ سے اب اصل اہمیت ڈیٹا کی فراہمی نہیں بلکہ اس تک رسائی ہے۔ اور درست ڈیٹا تک رسائی کا سب سے مشہور اور تیز رفتار طریقہ ہے سرچنگ۔ اور بدقسمتی سے اسکین شدہ اردو پی ڈی ایف فائلز میں سرچنگ ممکن نہیں۔ اور نہ مستقبل قریب میں اس کے کوئی امکانات ہی موجود ہیں۔ لہٰذا یہ بہت ضروری ہے کہ پی ڈی ایف کتب کی فراہمی کے ساتھ اہم کتب کی یونیکوڈ میں دستیابی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ تاکہ سرچ انجنز اردو زبان میں کتاب و سنت کے مستند و معیاری مواد کو بھی اپنے ڈیٹابیس میں محفوظ کر سکیں۔

اس طویل تمہید کے بعد اب ہم "محدث ٹائپنگ پراجیکٹ" کی بات کرتے ہیں۔ مختصراً اس پراجیکٹ کی مدد سے ہم پی ڈی ایف کتب کو آپ احباب کی مدد اور تعاون سے بآسانی اردو یونیکوڈ میں کنورٹ کر سکیں گے، ان شاء اللہ۔ آپ درج ذیل لنک پر کلک کریں۔

www.KitaboSunnat.com/typing

مختصر سا فارم بھر کر رجسٹریشن کروا لیں۔ اور پھر مختلف اپ لوڈ کردہ کتب میں سے وہ کتاب منتخب کریں جس کی ٹائپنگ میں آپ دلچسپی رکھتے ہوں۔ آپ کے سامنے تین صفحات رینڈم ظاہر ہو جائیں گے، ان میں سے کوئی ایک صفحہ منتخب کریں گے تو اوپر اس صفحہ کی تصویری حالت ہوگی اور نیچے ایڈیٹر ہوگا، جس میں تصویر سے دیکھ کر آپ ٹائپ کریں گے اور بٹن دبا کر ہمارے ڈیٹابیس میں شامل کر دیں گے۔ اوسط رفتار سے ٹائپ کرنے والے حضرات کو فی صفحہ دو سے چار منٹس درکار ہوں گے۔ اگر روزانہ دس پندرہ منٹ نکال کر دو تین صفحات بھی ٹائپ کر دئے جائیں تو بہت جلد ہمارے پاس یونیکوڈ کتب کا ذخیرہ جمع ہونا شروع ہو جائے گا۔ ان شاء اللہ۔

صدقہ جاریہ میں حصہ ڈالنا موجودہ دور میں جس قدر آسان ہو گیا ہے، شاید پہلے کبھی نہ تھا۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں ہمت اور توفیق دیں کہ ہم حسب توفیق اس میں حصہ ملا سکیں۔ دوسروں کو انسپائر کرنا آسان نہیں، جب تک ہم خود کسی کام میں بقدر توفیق تعاون نہ کر رہے ہوں۔ لہٰذا میں نے فارغ اوقات میں کئی صفحات کی ٹائپنگ کی ہے۔ تاکہ غلطیاں وغیرہ درست کی جا سکیں اور بہتر و منظم طریقے سے آپ کے سامنے پیش کیا جا سکے۔ فقط مقابلے کی فضا پیدا کرنے کے لئے یوزرز کو ہر صفحہ کی ٹائپنگ پر ٹرافیاں اور اعزازات (ڈیجیٹل، نا کہ حقیقی، ابتسامہ) ملتے ہیں، تاکہ حوصلہ بڑھتا رہے۔ ابھی تو 125 صفحات کی ٹائپنگ کے ساتھ سب سے زیادہ ٹرافیاں میری ہیں۔ دیکھتے ہیں مجھے کون پہلے ہراتا ہے۔ ابتسامہ۔

نوٹ: یہ پراجیکٹ ہمارے پیارے بھائی اور پروگرامر عبدالوحید بابر صاحب کی کاوش ہے۔ جس پر وہ رواں سال کے شروع سے ہی کام کر رہے ہیں۔ اور بلاشبہ احسن انداز میں کام کے پہلے فیز کو اتنی جلد تکمیل تک پہنچانے پر ہماری دعاؤں کے مستحق ہیں۔ ہم نے اپنے حصے کا کافی کام اس حد تک کر دیا ہے کہ سب کے لئے مل جل کر کام کرنے کا ایک پلیٹ فارم مہیا کر دیا ہے۔ اب یہ آپ احباب کی ہمت ہے کہ اس پراجیکٹ کو کس حد تک کامیاب (ان شاءاللہ) یا ناکام بناتے ہیں۔ تجاویز و آراء اور ناقدین کے خیر مقدم کے لئے ہم تیار ہیں۔


 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
پرانے قارئین واقف ہیں، ہم عموماً آرام سے نہیں بیٹھتے۔ ابتسامہ۔
و عليكم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ !
ماشاء اللہ اللہ آپ کی بے آرامی میں مزید اضافہ فرمائے ۔ ابتسامہ ۔
یہ بہت اچھا سلسلہ ہے ان شاء اللہ ضرور اس میں حصہ لیں گے ۔
 

شاکر

تکنیکی ناظم
رکن انتظامیہ
شمولیت
جنوری 08، 2011
پیغامات
6,595
ری ایکشن اسکور
21,395
پوائنٹ
891
میں رجسٹر تو ہوگیا ہوں، لیکن لاگ ان نہیں ہو پارہا۔۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ وبرکاتہ،
معذرت، ایک فائل میں تبدیلی باقی رہ گئی تھی۔ جس کی وجہ سے اردو یوزرنیم سے جن لوگوں نے رجسٹریشن کی ہے، انہیں مسائل کا سامنا رہا ہوگا۔
میں نے آپ کا اور حرب بن شداد بھائی کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا ہے۔ آپ احباب ازراہ کرم ایک مرتبہ پھر رجسٹریشن کر لیں۔ ان شاء اللہ اب لاگ ان میں مسئلہ نہیں ہوگا۔
 

محمد ارسلان

خاص رکن
شمولیت
مارچ 09، 2011
پیغامات
17,861
ری ایکشن اسکور
41,093
پوائنٹ
1,155
جزاک اللہ خیرا شاکر بھائی
اللہ تعالیٰ آپ کی حسنات قبول فرمائے آمین

ویسے آپ کی ٹرافیاں واقعی زیادہ ہیں الحمدللہ، اگر میں نے ٹائپنگ شروع کی توان شاءاللہ، ساری ٹرافیاں چھین لوں گا۔(ابتسامہ)
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اسلام علیکم
شاکر بھائی کتابیں تو بہت کم ہیں اس میں۔ چند بڑی کتابیں بھی ڈال دیں جیسے تاریخ ابن کثیر وغیرہ تو اچھا رہے گا۔
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
رضا بھائی جان آپ فکر نہ کریں، ان شاءاللہ کتابوں کی کمی ہم نہیں آنے دیں گے، آپ ٹائپنگ میں سست نہ ہونا۔۔
 

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
عربی فونٹ کا کلر لائٹ گرین کیوں ہے؟؟ کیا یہ چینج نہیں ہو سکتا؟ یہ کلر صفحے کی خوبصورتی پر چمکتا داغ لگا دیتا ہے۔
جی کیوں نہیں بھائی
جو جو مسائل سامنے آتے جائیں آپ آگاہ کرتے جائیں۔ ان شاءاللہ تمام مسائل ساتھ ساتھ حل ہوتے جائیں گے۔
 
Top