• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محرم الحرام میں امیر المؤمنین, خلیفة المسلمين، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے اظہار ہم دردی

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
* محرم الحرام میں امیر المؤمنین, خلیفة المسلمين، سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے اظہار ہم دردی*

محرم الحرام کے تعلق سے گرما گرم مباحثوں کے درمیان میں ایک چھوٹے سے چبھتے ہوئے سوال کے جواب کا وقت نکالیے...

❓❔کیا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کے بڑے بھائی سیدنا حسن رضی اللہ عنہ فضائل میں چھوٹے بھائی سے کچھ کم تھے؟

کیا سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو خلیفة المسلمین ہونے کا شرف حاصل نہیں ہوا؟ یقینا ہوا, جب کہ سیدنا حسین خلیفہ نہیں بنے, تو اس حساب سے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کی فضیلت زیادہ بنتی ہے...

کیا بزبان نبوت سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کے سر "سید" ہونے اور مسلمانوں کے اختلاف کو ختم کرنے کا کردار ادا کرنے کا سہرا نہیں ہے؟

کیا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی طرح سیدنا حسن رضی اللہ عنہ جنت کے نوجوانوں کے سردار نہیں؟

کیا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی طرح سیدنا حسن رضی اللہ عنہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پھول نہیں تھے؟

کیا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی طرح سیدنا حسن رضی اللہ عنہ بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبارک کندھوں پر سواری نہیں کیا کرتے تھے؟

کیا سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کی طرح سیدنا حسن رضی اللہ عنہ بھی سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لخت جگر اور پیارے نہیں تھے؟

کیا سیدنا حسن رضی اللہ عنہ عمر میں بڑے ہونے کے ناطے سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے پہلے اہل بیت میں شامل نہیں ہوئے؟

اکثر فضائل میں سیدنا حسین رضی اللہ عنہ سے اعلی یا کم از کم برابر ہونے کے باوجود اہل بیت سے محبت کے دعوے دار ان سے سوتیلا سلوک کیوں کرتے ہیں؟

کبھی کسی نے "یا حسین" کے ساتھ "یا حسن" کا نعرہ لگایا ہو؟

کبھی کسی نے "نیاز حسین" کے ساتھ "نیاز حسن" کا اہتمام بھی کیا ہو؟

کبھی کسی نے "حسینی مشن" کے ساتھ "حسنی مشن" کا دل فریب نعرہ بھی بلند کیا ہو؟

اس سوتیلے سلوک کا سبب سوائے اس کے کیا ہو سکتا ہے کہ سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے صلح کر کے خود اپنی خلافت ان کے حوالے کر دی؟

اہل سنت سیدنا حسن وحسین رضی اللہ عنہما دونوں سے والہانہ محبت کرتے ہیں, جب کہ اہل بیت سے محبت کے دعوے دار سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے سوتیلا سلوک کرتے ہیں...

حافظ ابو یحییٰ نورپوری
 
Top