• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

محمد ناصر الدین البانی رحمہ اللہ

makki pakistani

سینئر رکن
شمولیت
مئی 25، 2011
پیغامات
1,323
ری ایکشن اسکور
3,040
پوائنٹ
282
مجددِ دین -محدث کبیر ـ محقق شہیر۔

علمی مقام و مرتبہ۔

(١۔امام کبیر علامہ شہیر ،فقیہ الامت شیخ محمد بن ابراہیم آل شیخ اپنے اسلامی بھائی کی نسبت فرماتے ھیں۔

"وہ صاحب سنت اور حق کے حامی وناصر اور اہل باطل کے سامنے سینہ سپر ھیں"

(٢۔شیخ عبد العزیز بن باز فرماتے ھیں کہ شیخ البانی اہل سنت میں سے ھیں۔ناصرین سنت اور اس کے داعیوں میں سے ھیں۔اور حفاظت

سنت کے راستے پر گامزن مجاہدین میں سے ھیں۔

عصر حاضرمیں اس آسمان کے نیچے میں کسی عالم کو نھیں جانتا جو علم حدیث میں شیخ البانی سے بڑہ کر ہو۔

(٣۔ممتاز محقق اور فقیہ شیخ محمد بن صالح عثیمین نے فرمایا "البانی رحمہ اللہ علم حدیث میں روایت اور درایت کے اعتبار سے بہت بڑے
عالم ھیں۔

(٤۔مفتی عام سعودی عرب عبد العزیز بن عبداللہ آل شیخ نے فرمایا"عصر حاضر میں سنت کی ترویج اور نصرت کر نے والے ھیں"

(٥۔شیخ صالح بن فوزان نے بھی ایسے ھی الفاظ میں شیخ کی تعریف کی ھے۔

(٧۔محدث علامہ حماد بن محمد انصاری نے کھا کہ "آپ علم حدیث میں وسیع الاطلاع ھیں"

(٨۔الشیخ المحدث عبد المحسن العباد البدر نے فرمایا۔"جلیل القدر عالم دین،خادم سنت ،صحیح العقیدہ،عظیم اور ماھر نقاد اور محقق

اور یگانہ روزگار شخصیت ھیں"

(٩۔ناصر السنہ علامہ حمود بن عبداللہ نے کھا "اس دور میں النانی رحمہ اللہ سنت کا نشان ھیں ان پر طعن و تشنیع سنت پر طعن و تشنیع

میں تعاون ھے"

(١٠۔شیخ احمد بن یحیی حفظہ اللہ کھتے ھیں"تحریج احادیث میں اتنی محنت کی ھے کہ اس میں کوئی بھی ان کا ھم پلہ نھیں"

(١١۔الفاضل الشیخ صالح بن عبد العزیز فرماتے ھیں"ان کی بدولت اللہ تعالی نے دین کی حفاظت اور سنت کی اشاعت کا سامان بہم پہنچایا

ہے۔

(١٢۔علامہ علی طنطاوی فرماتے ھیں "شیخ البانی علوم حدیث میں مجھ سے بڑھ کر عالم ھیں"

(١٣۔فقیہ شیخ مصطفی زرقا فرماتے ھیں "دمشق میں معروف محدث ھیں"

(ڈاکٹر محمد بن لطفی صباغ رقم طراز ھیں "عصر حاضر کے عظیم ترین محدث"

(١٥۔شیخ محب الدین الخطیب فرماتے ھیں'داعی سنت جس نے سنت کے لیے اپنی زندگی وقف کر دی"

(١٦۔علامہ شیخ محمد غزالی کھتے ھیں"استاذ ،محدث علامہ البانی کے قدم سنت میں راسخ ھیں۔اس لیے انھیں یہ حق حاصل ھے کہ صحت
اور ضعف کے اعتبار سے احادیث پر حکم لگائیں"


(دار السلام سے شایع کردہ ابو الحسن حافظ عبد الخالق کی تالیف) 
 

جوش

مشہور رکن
شمولیت
جون 17، 2014
پیغامات
621
ری ایکشن اسکور
319
پوائنٹ
127
اس میں دو راے نہیں کہ محدث عصر علامہ ناصرالدین البانی رح عصر حاضر کے محدث اور حدیث میں حجت ہیں شرک و بدعت کے خلاف سیف قاتل ہیں اللہ انہیں جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے
 
Top