• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مذہبی داستانیں اور ان کی حقیقت

محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
اسلام و علیکم

ابھی پچھلے دنوں ایک کتاب پڑھنے کا اتفاق ہوا "مذہبی داستانیں اور ان کی حقیقت" مصنف مولانا حبیب الرحمان کاندھلوی

مصنف نے اپنی اسس کتاب میں اسما رجل کی روشنی میں اکثر بیشتر روایت کو من گھڑت اور الله کی نبی صل الله الہ وسلم پر بہتان قرار دیا ہے-وہ کہتے ہیں کہ خلفا راشدین کا مبارک دور کے بعد تاریخ نویسی کا زیادہ تر حصّہ عربوں کے بجایے عجمی مورخ ک پاس آیا اور عربوں سےبدلہ لینے ک لئے انھوں نے احادیث اور صحابہ رضی الله کے مبارک ہستیوں کے کردار کو اچھے طر ہان مسخ کیا -اور اسس طریقے سے وہ سادہ لوح مسلمانوں ک دلوں میں شکوک اور شبھات ڈالنے میں پوری طر ہان کامیاب رہے.

مصنف کی نزدیک صرف سہی بخاری اور سہی مسلم اور ابو داود ہی قابل اعتبار احدیث کی کتابیں ہیں.باقی کتابیں اسس قابل نہیں کا ان کی ہر روایت کو آنکھیں بند کر کے قبول کر لیا جائے.-

مصنف کے نزدیک:

حضرت علی رضی الله عنہ سے متعلق اکثر بیشتر رویات من گھڑت ہیں

شب برات سے متعلق رویات جھوٹی ہیں

حضرت آ یشہ رضی الله عنہا کی نبی کرم صل الله آلہ وسلم سے شادی کے وقت عمر مبارک سے متعلق رویت من گھڑت ہیں

حضرت عمر رضی الله عنہ کا اسلام لانے سے پہلے اپنی بھن کو پیٹنا من گھڑت ہیں

امام مہدی رحمللہ کا قیامت کے نزدیک ظہور عجمی سازش اور جھوٹ پر مبنی ہے (سہی بخاری اور سہی مسلم اور ابو داوود امام مہدی سے متعلق روایات سے خالی ہیں )

قرآن کی سورتوں کی فضیلت سے متعلق روایات جھوٹی ہیں (صرف سورہ ملک کی قبر کے عذاب سے بچانے والی رویات سہی ہے )

مولا علی والی رویات من گھڑت ہے

نبی کریم صل الله آلہ وسلم کا بچپن میں چاند سے باتیں کرنے والی رویات اور ایک نجومی کا آپ صل الله آلہ وسلم کو دیکھ کر قتل کرنے ارادہ کرنا جھوٹی رویات ہیں.

ایک درود پڑھنے پر ٨٠ سال ک گناہ معاف ہونے والی رویت نبی صل الله آلہ پر بہتان ہے

حضرت حسسیں اور حضرت حسن رضی الله عنہ کا جنّت نوجوانوں کا سردار ہونے والی رویت من گھڑت ہے

غرض بہت سی ایسے رویات ہمارے ہاں مشور ہو چکی ہیں..جو مصنف ک نزدیک مکمل من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی ہیں

اگرچہ میں مصنف سے مکمل طور پر متفق نہیں لیکن پھر بھی یہ ایک آ نکھیں کھول دینے والی کتاب ہے -

نوٹ : مصنف ک بارے میں اکثرلوگوں کا خیال ہے کا مصنف منکر حدیث ہیں.. لیکن انھوں نے اپنی کتاب اسما رجال کی روشنی میں لکھی ہے
 
ابو مریم

مبتدی
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 22، 2011
پیغامات
74
ری ایکشن اسکور
495
پوائنٹ
22
اس کتاب کے جائزے کے لیے اگر آپ مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی کتاب صحیح بخاری ومسلم کو مذہبی داستانیں بنانے کی ناکام کوشش یعنی پرویزی تشکیک کا علمی محاسبہ ملاحظہ کرلیں تو آپ کو حقیقت حال جاننے میں آسانی رہے گی اور کاندہلوی صاحب کی بے اصولیاں بہ خولی معلوم ہو جائیں گی اللہم ثبت قلوبنا وعقولنا علی دینک
 
کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
اس کتاب کے جائزے کے لیے اگر آپ مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی کتاب صحیح بخاری ومسلم کو مذہبی داستانیں بنانے کی ناکام کوشش یعنی پرویزی تشکیک کا علمی محاسبہ ملاحظہ کرلیں تو آپ کو حقیقت حال جاننے میں آسانی رہے گی اور کاندہلوی صاحب کی بے اصولیاں بہ خولی معلوم ہو جائیں گی اللہم ثبت قلوبنا وعقولنا علی دینک
یونیکوڈ
پی ڈی ایف
 
محمد زاہد بن فیض

سینئر رکن
شمولیت
جون 01، 2011
پیغامات
1,957
ری ایکشن اسکور
5,787
پوائنٹ
354
مصنف کی نزدیک صرف سہی بخاری اور سہی مسلم اور ابو داود ہی قابل اعتبار احدیث کی کتابیں ہیں.باقی کتابیں اسس قابل نہیں کا ان کی ہر روایت کو آنکھیں بند کر کے قبول کر لیا جائے.-
لیکن اسی کاندھلوی صاحب نے قراۃ فاتحہ خلف الامام کا ایک کتابچہ لکھا جس میں اس نے امام بخاری ٌ پر بھی زبان درازی کی ہے.جن راویوں کی اس کتاب میں غلط ثابت کیا ہے .قراۃ فاتحہ خلف الامام کے کتابچے میں انھیں راویوں کو درست کہہ دیا.
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
اس کتاب کے جائزے کے لیے اگر آپ مولانا ارشاد الحق اثری حفظہ اللہ کی کتاب صحیح بخاری ومسلم کو مذہبی داستانیں بنانے کی ناکام کوشش یعنی پرویزی تشکیک کا علمی محاسبہ ملاحظہ کرلیں تو آپ کو حقیقت حال جاننے میں آسانی رہے گی اور کاندہلوی صاحب کی بے اصولیاں بہ خولی معلوم ہو جائیں گی اللہم ثبت قلوبنا وعقولنا علی دینک
جی ضرور پڑھوں گا اور پھر ہی موازنہ کر سکون گا - شکریہ

لیکن پھر بھی .صحیح بخاری اور صحیح مسلم کے بارے میں ان کی راے مثبت ہی رہی ہے- کہتے ہیں کہ امام مہدی رحمللہ کی قیامت کے نزدیک آمد سے متعلق تمام روایات ضعیف اور من گھڑت ہیں..اور اس کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ .صحیح بخاری اور صحیح مسلم جیسی احادیث کی مستند کتابیں مہدی کی روایات سے مکمل طور پر خالی ہیں
-
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
لیکن اسی کاندھلوی صاحب نے قراۃ فاتحہ خلف الامام کا ایک کتابچہ لکھا جس میں اس نے امام بخاری ٌ پر بھی زبان درازی کی ہے.جن راویوں کی اس کتاب میں غلط ثابت کیا ہے .قراۃ فاتحہ خلف الامام کے کتابچے میں انھیں راویوں کو درست کہہ دیا.
کیا حوالہ مل سکتا ہے اسس کتابچے کا ؟؟
 
T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
علامہ حبیب الرحمان کاندھلوی ؒ کو ”منکرِ حدیث“سمجھنا صحیح نہیں ہے۔ ان کی چاروں کتابیں ”واقعی“بہت مفید ہیں۔ویسےبھی کسی کی”کتاب“کو پڑھے بغیر صرف اس کے خلاف”تنقید“کو پڑھ کے ”رائے“ قائم کرنا سراسر ”نا انصافی“ ہے۔
 
  • پسند
Reactions: Dua

HUMAIR YOUSUF

رکن
شمولیت
مارچ 22، 2014
پیغامات
191
ری ایکشن اسکور
56
پوائنٹ
57
مذہبی داستانوں میں کاندھلوی صاحب نے ایسی داستانوں کا بھی پردہ چاک کیا ہے، جو واقعی ضرب المثل کے طور پر اس امت میں مشہور ہوگئی تھیں، جیسے سیدہ ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنھا (والدہ حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ) کا غلط طور پر لقب "جگر خوار" ہونا

Hind baigunahi.jpg
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
علامہ حبیب الرحمان کاندھلوی ؒ کو ”منکرِ حدیث“سمجھنا صحیح نہیں ہے۔ ان کی چاروں کتابیں ”واقعی“بہت مفید ہیں۔ویسےبھی کسی کی”کتاب“کو پڑھے بغیر صرف اس کے خلاف”تنقید“کو پڑھ کے ”رائے“ قائم کرنا سراسر ”نا انصافی“ ہے۔
متفق -

اصل میں ہمارے اکثر اہل سنّت کے علماء اپنی روایت پرستی کی روش کی بنا پرکاندھلوی صاحب کی تحاریر کو ماننے کو تیار نہیں- اوران کو منکرین حدیث کی صف میں لاکھڑا کیا- جب کہ ان کی بیشتر تحقیق ا سماء الرجال کی روشنی میں ہی کی گئی ہے- کاندھلوی اگرچہ اپنی تحقیق میں تھوڑے بے باک ثابت ہوے ہیں لیکن بہرحال ان کی تحاریر میں انہوں جو دلائل پیش کیے ہیں وہ اپنی جگہ منفرد اور غور طلب ہیں- اگرچہ کاندھلوی صاحب حنفی مسلک سے تعلق رکھتے تھے لیکن انہوں نے اکثر مقامات اور نظریات میں اہل حدیث یا اہل سلف کے نظریات کی حمایت کی ہے اور اکثر جگہ خود حنفی ہونے کے باوجود احناف کے علماء پر ان کے بودے دلائل پر شدید تنقید بھی کی ہے- جیسے مولانا سرفراز وغیرہ- یہ اس بات کی نشاندھی کرتی ہے کہ ان شخصیت مسلک پرستی سے بالا تر تھی - بہرحال وہ بھی انسان تھے اور کچھ معاملات میں وہ اہل سنّت کے نظریات سے متعلق حد سے بڑھے ہوے بھی نظر آے - (واللہ اعلم)-

نوٹ:- یہ میرا مولانا حبیب الرحمان کاندھلوی کو پڑھنے کے بعد ان کی شخصیت پرایک ضمنی سا تبصرہ ہے - ضروری نہیں کہ ہر کوئی اس تجزیے سے متفق ہو-
 
محمد علی جواد

سینئر رکن
شمولیت
جولائی 18، 2012
پیغامات
1,986
ری ایکشن اسکور
1,551
پوائنٹ
304
مذہبی داستانوں میں کاندھلوی صاحب نے ایسی داستانوں کا بھی پردہ چاک کیا ہے، جو واقعی ضرب المثل کے طور پر اس امت میں مشہور ہوگئی تھیں، جیسے سیدہ ہند بنت عتبہ رضی اللہ عنھا (والدہ حضرت سیدنا امیر معاویہ رضی اللہ عنہ) کا غلط طور پر لقب "جگر خوار" ہونا

10925 اٹیچمنٹ کو ملاحظہ فرمائیں
جزاک الله -

جی یہ تحقیق میں نے بھی پڑھی ہے - بہت سی ایسی مذہبی داستانیں ہیں جو آج ہمارے اہل سنّت کی زبان و زد عام ہیں - کاندھلوی صاحب نے ان کا پردہ چاک کیا ہے- ان میں یہ داستانیں بھی قابل ذکر ہیں جن کا پردہ چاک کیا گیا ہے -

١-حضرت عمر فاروق رضی الله عنہ کے ایمان لانے کا واقعہ -
٢-حضرت علی رضی الله عنہ کی خانہ کعبہ میں پیدائش -
٣- شہربانو کی حقیقت (جو حضرت حسین رضی الله عنہ کی زوجہ کے طور پر جانی جاتی ہیں)-
٤-شب برءات کی حقیقت -
٥-ایصال ثواب کی روایات پر تحقیق-
٦-مولا علی والی روایت-
٧-حضرت حسین و حسن رضی الله عنہ کا جنّت کے سردار ہونے والی روایت-
 
Top