• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

!!! مریضوں کو پھول پیش کرنا !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
!!! مریضوں کو پھول پیش کرنا !!!
1238981_519756884759252_1387131274_n.jpg
اس میں کوئ شک نہیں کہ ان پھولوں کی نہ توکوئ اہمیت ہے اورنہ ہی ان کا کوئ کسی قسم کا فائدہ ہے ، نہ تویہ پھول مریض کوشفایاب کرتے ہیں اورنہ ہی اس کی تکلیف میں کمی کا باعث ہیں اورنہ ہی اسے صحیت یابی سے نوازتے ہيں اورنہ ہی یہ بیماری لگاتے ہیں ۔
بلکہ یہ توصرف بناوٹی پھول ہیں جوپھولوں کی اشکال میں بناۓ جاتے ہیں ، اسے ہاتھوں نے بنایا ہے یا پھر یہ مشینوں سے بناۓ گۓ ہیں اوربڑے زيادہ داموں میں بیچے جانے کی بنا پر بنانے والوں کوفائدہ ہوا اورخرایدار نقصان وخسارہ اٹھا رہا ہے ۔

اس میں سواۓ یورپ کی اندھی تقلید کے اورکچھ نہيں ، بدون تھوڑی سے تفکیر کیے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ یہ بناوٹی ( یا قدرتی ) پھول بہت ہی زیادہ قیمت دے کر خریدے جاتے ہیں اورپھر مریض کے پاس گھنٹہ دوگھنٹے یا پھر ایک یا دو دن رہتے اورپھرکوئ فائدہ حاصل کیے اسے گندگی کی ٹوکری میں پھینک دیا جاتا ہے ۔

بہتر تو یہ تھا کہ اس کی قیمت میں ادا کیے گۓ مبلغ کوسنبھال کررکھا جاتا اوراسے کسی نفع مند دنیاوی یا دینی امور میں خرچ کیاجاتا ، لھذا جوکوئ بھی کسی کویہ خریدتے ہوۓ دیکھے اسے چاہیے کہ وہ اسے نصیحت اورتنبیہ کرے شائد کہ وہ اس سے توبہ کرتے ہوۓ اس خریداری سے باز آجاۓ جوکہ صرف اورصرف واضح خسارہ ہے ۔ . دیکھیں کتاب : الؤلؤ المکین من فتاوی الشیخ ابن جبرین حفظہ اللہ ص ( 58 ) ۔
 
Top