• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسائل اھلحدیث سے متفق علماء کے حوالاجات

شمولیت
ستمبر 06، 2013
پیغامات
44
ری ایکشن اسکور
47
پوائنٹ
20
علماء جس مسئلہ یا حدیث کو بیان کرتے ہیں عام طور سے اس کیلئے کتاب و سنت، قیاس وغیرہ سے دلائل بیان کرنے کے بعد پچھلے علماء کے اقوال یا مذاھب، جو ان کے مؤقف کو ثابت کرتے ہوں یا اس کی موافقت میں ہوں، وہ بھی بیان کرتے ہیں- میں نے دیکھا ہے کہ اھلحدیث علماء کے مسائل کے اثبات میں پچھلے علماء کے اقوال بہت سی دفعہ آسانی سے نہیں ملتے- اس دھاگے کا مقصد یہ ہے کہ ایسے حوالاجات جمع کیے جائیں- گزارشات ہیں کہ:

  1. اس دھاگے کو ایک اور اہم علمی پراجیکٹ کے طور پر لیا جاۓ-
  2. اس دھاگے کا مقصد کتاب و سنت قیاس وغیرہ کے دلائل جمع کرنا نہیں ہے- وہ ہمیں باآسانی مل جاتے ہیں- والحمدللہ- اس لیے انہیں الگ یہاں نہ لکھا جائے- ہاں اجماع ضرور نقل کیا جائے- اگر کسی عالم کا قول یا مذھب نقل کرتے ہوۓ ضمنا کتاب و سنت یا قیاس اس عالم کی عبارت یا ناقل کی عبارت میں سمجھانے کی غرض سے آجاۓ تو اور بات ہے-
  3. اس دھاگے کا مقصد علماء کے ایسے اقوال کو جمع کرنا نہیں جو اھلحدیث کے مسائل کے مخالف ہوں- لہاذا مخالف اقوال دوسرے دھاگوں میں لائے جائیں-
  4. اگر اھلحدیث کے کسی مسئلہ کے اثبات میں پیش کیے گئے کسی عالم کے حوالے سے متعلق کوئی اعتراض ہو تو اسے بھی علیحدہ دھاگے میں زیر بحث لایا جاۓ-
  5. اہل علم احباب اس پراجیکٹ پر مل کر توجہ دیں اور اسے نکھاریں تو شاید یہ انٹرنیٹ اور شاید کتابی شکل میں بھی ایک منفرد انسائکلوپیڈیا کی شکل اختیار کرلے-
  6. ناظمین کی مدد درکار ہوگی تاکہ ایک موضوع سے متعلق حوالاجات ایک جگہ ایک ہی پوسٹ میں جمع ہوجائیں- غیر متعلق پوسٹ متعلق دھاگے میں منتقل کردی جائیں-
  7. کوشش کر کے کتب کے سرورق کے ہمراہ اقوال و مذاھب باترجمہ سکین کی صورت میں پوسٹ کیے جائیں- ورنہ کتاب، فصل، باب، ناشر، ایڈیشن وغیرہ جتنی ذیادہ معلومات فراہم کی جاسکے بہتر ہوگا-
یہ میرے چند منتشر خیالات ہیں- بھائی اپنی آراء سے نوازیں-
 
Top