• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسجد الحرام میں المناک حادثہ، گیارہ ستمبر اور بن لادن خاندان، حیران کن اتفاق

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
مسجد الحرام میں المناک حادثہ، گیارہ ستمبر اور بن لادن خاندان، حیران کن اتفاق
روزنامہ پاکستان، 12 ستمبر 2015

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجدالحرام میں گیارہ ستمبر کو ہونیوالے المناک حادثے میں 100 سے زائد افراد شہید ہو گئے ہیں لیکن یہ جان کر آپ کو حیرت ہو گی کہ اس توسیعی پراجیکٹ پر بن لادن گروپ کام کر رہا ہے، سعودی عرب میں ہونیوالے ترقیاتی کاموں میں اس گروپ کا ایک لمبے عرصے سے کلیدی کردار ہے. اس کی ملکیت اسامہ بن لادن کے خاندان کے پاس ہے۔

اتفاق کی بات ہے کہ 14 سال قبل یعنی 11 ستمبر 2001ء کو امریکہ کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر پر حملہ ہوا تھا اوراس کا تعلق بھی بن لادن خاندان سے ہی جوڑا گیا تھا۔

11 ستمبر 2015 کو اب سعودی عرب میں المناک حادثہ پیش آ گیا اور حیران کن اتفاق یہ ہے کہ اس کا تعلق بھی بن لادن خاندان سے ہے کیونکہ اس توسیعی منصوبے پر بن لادن گروپ ہی کام کر رہا تھا اور جرمن کمپنی ’جرنل‘ کی کرین بھی یہی کمپنی استعمال کر رہی تھی جو حادثے کا سبب بنی۔

گزشتہ شب کا حادثہ قدرتی آفت کے نتیجے میں رونما ہوا لیکن ایسے میں کہا جا سکتا ہے کہ یہ تاریخ بن لادن خاندان کے لئے شائد اچھی نہیں.
 
شمولیت
ستمبر 13، 2014
پیغامات
393
ری ایکشن اسکور
276
پوائنٹ
71
شنید ہے کہ بن لادن کمپنی سے سامان سمیت تمام معاملات سلمان صاحب کے صاحب زادے محمد نے خرید لی ہے جناب کی کمپنی کا نام نسما ہے
اور یہ خبر مجتھد نامی اکاونٹ تھی اس کی خبروں کی شنید دور دور تک جاتی ہے عالمی تبصروں میں خبربارہ اگست کو دی گئی تھی
 

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
کرین حادثے کے باوجود حج معمول کے مطابق ہو گا
مکہ مکرمہ ۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ
ہفتہ 12 ستمبر 2015م
سعودی عرب کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے کہا ہے کہ مسجد الحرام میں کرین گرنے کے حادثے کے باوجود حج معمول کے مطابق ہو گا۔ اس حادثے میں ایک سو سے زیادہ عازمین حج جاں بحق ہو گئے ہیں۔

اس سعودی عہدے دار نے اپنی شناخت ظاہر کیے بغیر کہا ہے کہ ''کرین کا حادثہ حج پر اثر انداز نہیں ہو گا اور مسجد الحرام کے متاثرہ حصوں کی آیندہ چند روز میں مرمت کر دی جائے گی۔ حج کے مناسک واعمال یقینی طور پر معمول کے مطابق جاری رہیں گے''۔

جمعہ کے روز شدید آندھی کی وجہ سے تعمیراتی کام میں استعمال ہونے والی ایک بڑی کرین مسجد الحرام کے صحن میں گر گئی تھی جس کے نتیجے میں وہاں موجود ایک سو سات افراد جاں بحق اور دو سو اڑتیس زخمی ہو گئے تھے۔ زخمیوں میں سینتالیس پاکستانی بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ حج کی ادائی کے لیے دنیا بھر سے قریباً آٹھ لاکھ فرزندان توحید مکہ مکرمہ پہنچ چکے ہیں۔ مناسکِ حج کا آغاز 21 ستمبر کو متوقع ہے۔

ح
 
Top