• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلسل ایک وتر پڑھنا

شمولیت
مارچ 02، 2023
پیغامات
1,032
ری ایکشن اسکور
34
پوائنٹ
96
ایک وتر پڑھنا جائز ہے۔

سیدہ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا فرماتی ہیں:
أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُصَلِّي بِاللَّيْلِ إِحْدَى عَشْرَةَ رَكْعَةً يُوتِرُ مِنْهَا بِوَاحِدَةٍ فَإِذَا فَرَغَ مِنْهَا اضْطَجَعَ عَلَى شِقِّهِ الْأَيْمَنِ حَتَّى يَأْتِيَهُ الْمُؤَذِّنُ فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ خَفِيفَتَيْنِ (صحیح مسلم، صلاۃ المسافرین وقصرها: 736)
’’رسول اللہ ﷺ رات کو گیارہ رکعت پڑھتے تھے، ان میں سے ایک کے ذریعے وتر ادا فرماتے، جب آپﷺ اس (ایک رکعت) سے فارغ ہو جاتے تو آپﷺ اپنے دائیں پہلو کے بل لیٹ جاتے یہاں تک کہ آپﷺ کے پاس مؤذن آ جاتا تو آپﷺ دو (نسبتاً) ہلکی رکعتیں پڑھتے۔‘‘

لیکن انسان کو چاہیے کہ وہ اسے معمول نہ بنا لے، تین ، پانچ یا اس سے زیادہ وتر پڑھناخیر اور ثواب کا باعث ہے، وہ خود کو اس عظیم خیر سے محروم نہ کرے۔

والله أعلم بالصواب.
 
Top