• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمانوں کے لیے فخر۔

Dua

سینئر رکن
شمولیت
مارچ 30، 2013
پیغامات
2,579
ری ایکشن اسکور
4,440
پوائنٹ
463
کیا کوئی غیر مسلم مسلمانوں کے لیے فخر ھو سکتا ھے؟

اراکین فورم اس پر اپنی رائے سے نوازیں۔

شکریہ۔
جزاک اللہ خیرا کثیرا۔۔۔۔بھائی آپ کا سوال زیادہ وا ضح نہیں ہوا۔
جس قدر میں سمجھی ہوں و ہ یہ ہے کہ اب غیر مسلم کی ترقی، دنیاوی اعتبار سے برتری اور عروج کی مثال اب بہت دی جاتی ہے۔افسوس کہ بعض مسلمان بذات خود اس احساس کمتری کا شکار نظر آتے ہیں۔اگر ہم مسلمان خود کو بہتر کریں تو غیر مسلم کے لیے فخر کا باعث بن سکتے ہیں۔
 

انس

منتظم اعلیٰ
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 03، 2011
پیغامات
4,178
ری ایکشن اسکور
15,346
پوائنٹ
800
کیا کوئی غیر مسلم مسلمانوں کے لیے فخر ھو سکتا ھے؟

اراکین فورم اس پر اپنی رائے سے نوازیں۔

شکریہ۔

اصل کامیابی اخروی کامیابی ہے: دنیا کے نعمتوں اور مال ودولت کا وافر ہونا کوئی کامیابی نہیں۔

﴿ كُلُّ نَفسٍ ذائِقَةُ المَوتِ ۗ وَإِنَّما تُوَفَّونَ أُجورَكُم يَومَ القِيـٰمَةِ ۖ فَمَن زُحزِحَ عَنِ النّارِ وَأُدخِلَ الجَنَّةَ فَقَد فازَ ۗ وَمَا الحَيوٰةُ الدُّنيا إِلّا مَتـٰعُ الغُرورِ ١٨٥ ﴾
ہر جان موت کا مزه چکھنے والی ہے اور قیامت کے دن تم اپنے بدلے پورے پورے دیئے جاؤ گے، پس جو شخص آگ سے ہٹا دیا جائے اور جنت میں داخل کر دیا جائے بے شک وه کامیاب ہوگیا، اور دنیا کی زندگی تو صرف دھوکے کی جنس ہے (185)

ایک غیر مسلم اخروی اعتبار سے بالکل ناکام ہے لہٰذا اس پر فخر کیسے ہوسکتا ہے؟؟؟
﴿ فَخَرَجَ عَلىٰ قَومِهِ فى زينَتِهِ ۖ قالَ الَّذينَ يُريدونَ الحَيوٰةَ الدُّنيا يـٰلَيتَ لَنا مِثلَ ما أوتِىَ قـٰرونُ إِنَّهُ لَذو حَظٍّ عَظيمٍ ٧٩ وَقالَ الَّذينَ أوتُوا العِلمَ وَيلَكُم ثَوابُ اللَّـهِ خَيرٌ لِمَن ءامَنَ وَعَمِلَ صـٰلِحًا وَلا يُلَقّىٰهاإِلَّا الصّـٰبِرونَ ٨٠ فَخَسَفنا بِهِ وَبِدارِهِ الأَرضَ فَما كانَ لَهُ مِن فِئَةٍ يَنصُرونَهُ مِن دونِ اللَّـهِ وَما كانَ مِنَ المُنتَصِرينَ ٨١ وَأَصبَحَ الَّذينَ تَمَنَّوا مَكانَهُ بِالأَمسِ يَقولونَ وَيكَأَنَّ اللَّـهَ يَبسُطُ الرِّزقَ لِمَن يَشاءُ مِن عِبادِهِ وَيَقدِرُ ۖ لَولا أَن مَنَّ اللَّـهُ عَلَينا لَخَسَفَ بِنا ۖ وَيكَأَنَّهُ لا يُفلِحُ الكـٰفِرونَ ٨٢ ﴾ ۔۔۔ سورة القصص
پس قارون پوری آرائش کے ساتھ اپنی قوم کے مجمع میں نکلا، تو دنیاوی زندگی کے متوالے کہنے لگے کاش کہ ہمیں بھی کسی طرح وه مل جاتا جو قارون کو دیا گیا ہے۔ یہ تو بڑا ہی قسمت کا دھنی ہے (79) ذی علم لوگ انہیں سمجھانے لگے کہ افسوس! بہتر چیز تو وه ہے جو بطور ﺛواب انہیں ملے گی جو اللہ پر ایمان ﻻئیں اور نیک عمل کریں یہ بات انہی کے دل میں ڈالی جاتی ہے جو صبر وسہارا والے ہوں (80) (آخرکار) ہم نے اسے اس کے محل سمیت زمین میں دھنسا دیا اور اللہ کے سوا کوئی جماعت اس کی مدد کے لیے تیار نہ ہوئی نہ وه خود اپنے بچانے والوں میں سے ہو سکا (81) اور جو لوگ کل اس کے مرتبہ پر پہنچنے کی آرزو مندیاں کر رہے تھے وه آج کہنے لگے کہ کیا تم نہیں دیکھتے کہ اللہ تعالیٰ ہی اپنے بندوں میں سے جس کے لیے چاہے روزی کشاده کر دیتا ہے اور تنگ بھی؟ اگر اللہ تعالیٰ ہم پر فضل نہ کرتا تو ہمیں بھی دھنسا دیتا، کیا دیکھتے نہیں ہو کہ ناشکروں کو کبھی کامیابی نہیں ہوتی؟ (82)
 

لبید

مبتدی
شمولیت
فروری 23، 2012
پیغامات
11
ری ایکشن اسکور
10
پوائنٹ
13
سلام۔یہ ٹھیک بات ہے کہ مومن کی اصل کامیابی اخروی نجات ہے۔مگر اللہ تعالی فرماتا ہے
نحن اولیئکم فی الحیوۃ الدنیا و فی الاخرۃ
کہ ہم تمہارے اس دنیا میں بھی دوست ہیں اور آخرت میں بھی
ولکم فیھا ما تشتھی انفسکم
اور تمہارے لئے وہ ہوگا جو تم چاہو گے۔۔جناب اسلام کی تاریخ بتاتی ہے کہ مسلمان بادشاہ بھی رہے حاکم بھی ۔مالدار بھی اور سائنسدان بھی۔ اتنی عظمت حاصل کی کہ دنیا آج بھی رشک کرتی ہے۔۔مگر بات یہ کہ وہ مسلمان تھے اب تو صرف کاغذی مسلمان ہی ہیں۔۔۔۔
 

قاری مصطفی راسخ

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
مارچ 07، 2012
پیغامات
664
ری ایکشن اسکور
742
پوائنٹ
301
کوءی بھی غیر مسلم کبھی کبھی ہمارے لءے باعث فخر نہیں ہو سکتا،وہ دنیا میں جتنی مرضی ترقی کر لے مگر مسلمان نہ ہونے کی وجہ سے جہنم کی آگ میں جاءے گا،اب اس کی ترقی کا کیا فاءدہ ،اور اس کی کس بات پر فخر کریں گے آپ ،جبکہ اس کا انجام ہی جہنم ہے۔جہنم میں جانے کے بعد اس کی ساری صلاحیتیں اور کامیابیاں کسی کام کی نہیں ہیں۔ہمیں اپنے مسلمان ہونے فخر ہونا چاہءے کہ اللہ تعالی نے ہمیں اسلام جیسی عظیم الشان نعمت سے نوازا ہے ۔غیر مسلموں سے مرعوب ہونے کی کوءی وجہ نہیں ہے۔
اللہ تعالی سمجھنے کی توفیق عطا فرماءے۔
 
شمولیت
جون 28، 2013
پیغامات
173
ری ایکشن اسکور
67
پوائنٹ
70
کیا کوئی غیر مسلم مسلمانوں کے لیے فخر ھو سکتا ھے؟

اراکین فورم اس پر اپنی رائے سے نوازیں۔

شکریہ۔
بالکل بھی نہیں
لکم دینکم ولی دین
کے الفاظ واضح ہیں اگر غیر مسلم ہمارے لیے فخر ہوتے تو قرآن کے ایسے واضح الفاظ موجود نہ ہوتے
 
Top