• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسلمان فطرانہ پیشہ ور بھکاریوں کی بجائے مستحقین کو دیں

کنعان

فعال رکن
شمولیت
جون 29، 2011
پیغامات
3,564
ری ایکشن اسکور
4,423
پوائنٹ
521
مسلمان فطرانہ پیشہ ور بھکاریوں کی بجائے مستحقین کو دیں

مکہ مکرمہ (ویب ڈیسک) مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ نے خبر دار کیا ہے کہ مسلمان عید کے موقع پر فطرانہ کی ادائیگی میں تاخیر نہ کریں اور صرف ضرورت مند اور مستحق افراد اور خاندانوں کی ہی امداد کریں۔

گلیوں میں مانگنے والے پیشہ ور بھکاریوں کو فطرانہ دینے سے اجتناب کریں۔

فطرانہ نماز عید کی ادائیگی سے قبل یا عید سے ایک دو روز پہلے ادا کر دیا جائے۔

جن مساجد کے امام فطرانہ اکٹھا کرتے ہیں وہ بروقت اس کی مستحق افراد کو ادائیگی یقینی بنائیں۔

انہو ں نے کہا کہ فطرانہ غلے، چاول، کھجوروں کیش کل میں دیا جائے اور ان اجناسکی مقدار تین کلو گرام سے کم نہ ہو۔

فطرانہ اپنی پسندیدہ چیزوں میں سے دیا جائے۔

فطرانہ تمام مسلمانوں، بڑے چھوٹے، امیر اور غریب سب پر واجب ہے۔

فطرانہ کی ادائیگی ایک طرف تو گناہوں سے نجات دلاتی ہے جبکہ دوسری طرف یہ مستحق افراد کی امداد کا ذریعہ ہے۔

روزنامہ پاکستان 7 جولائی 2012
 
Top