• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مسیح دجال کا مکہ اور مدینہ کے علاوہ سب شہروں میں دخول؟

کلیم حیدر

ناظم خاص
رکن انتظامیہ
شمولیت
فروری 14، 2011
پیغامات
9,748
ری ایکشن اسکور
26,379
پوائنٹ
995
مسیح دجال کا مکہ اور مدینہ کے علاوہ سب شہروں میں دخول؟

کیا مسیح دجال کرہ ارضی کے ہر کونے میں گھومے گا یہ کہ لوگ اس کے پاس آئيں گے ؟ اور کیا جب اس کا خروج ہو گا تو اس وقت جتنے بھی لوگ زندہ ہوں گے وہ سب اس سے ملیں گے یا کہ بعض لوگوں کے لیے یہ ممکن ہے کہ وہ اس بھاگ جائيں اور اسے نہ دیکھیں ؟ کیونکہ میں نے کچھ ایسی احادیث نبویہ صلی اللہ علیہ وسلم پڑھی ہيں جن میں اس بات کا تذکرہ ہے کہ لوگ اس سے بھاگ کر پہاڑوں میں چلے جائيں گے ۔
ڈاؤنلوڈ پی ڈی ایف
ڈاؤنلوڈ یونیکوڈ
 
شمولیت
نومبر 04، 2012
پیغامات
82
ری ایکشن اسکور
351
پوائنٹ
36
ا
نس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ بیان فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ( مکہ اور مدینہ کے علاوہ کوئ ایسا علاقہ نہیں ہوگا جسے دجال نہ روند سکے ، مکہ اور مدینہ کے ہر راستے پر فرشتے ننگی تلواریں سونتے ہوۓ پہرا دیں گے ، پھر مدینہ اپنے مکینوں کے ساتھ تین مرتبہ ہلے گا تو اللہ تعالی ہر کافر اور منافق کو مدینہ سے نکال دے گا ) صحیح بخاری ( 1881 ) صحیح مسلم ( 2943 ) ۔
عمران بن حصین رضی اللہ تعالی عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
( جو بھی دجال کا سنے کہ وہ آ چکا ہے تو اسے چاہۓ کہ وہ اس سے دور ہی رہے ، اللہ تعالی کی قسم بیشک ایک ایسا شخص آۓ گا جو کہ یہ خیال کرتا ہوگا کہ وہ مومن ہے لیکن ان شبہات کی بنا پر جودجال لے کرآ‎ۓ گا وہ اس کی پیروی کرنے لگےگا ) سنن ابو داود ( 4319 ) مسند احمد ( 19888 ) اور علامہ البانی رحمہ اللہ تعالی نے اسے صحیح ابوداود میں صحیح کہا ہے ۔
vو یہ حديث اس بات کی دلیل ہے کہ اس سے فرار ممکن ہے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ حکم دیا ہے کہ جو اس پالے وہ دجال پر سورۃ الکہف کی شروع والی آیات پڑھے ۔ صحیح مسلم ( 2937 )
اللہ سے دعاہے کہ ہم سب کو اس کے فتنہ سے دور رکھے آمین (واللہ اعلم بالصواب )
 
Top