• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشرک اور بدعتی کو زکوۃ، فطرہ اور صدقہ دینا کیسا ہے؟

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

مشرک اور بدعتی کو زکوۃ، فطرہ اور صدقہ دینا کیسا ہے؟
اگر سب کا حکم الگ الگ ہے تو الگ الگ بیان کریں.
جزاکم اللہ خیرا
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
السلام علیکم و رحمۃ اللہ وبرکاتہ

مشرک اور بدعتی کو زکوۃ، فطرہ اور صدقہ دینا کیسا ہے؟
وعلیکم السلام و رحمۃ اللہ وبرکاتہ
تفصیل کیلئے وقت نہیں ،اجمالاً عرض ہے کہ :

قال شيخ الإسلام ابن تيمية رحمه الله :
"ولا ينبغي أن تعطى الزكاة لمن لا يستعين بها على طاعة الله ، فإن الله تعالى فرضها معونة على طاعته لمن يحتاج إليها من المؤمنين ، كالفقراء والغارمين ، أو لمن يعاون المؤمنين . فمن لا يصلي من أهل الحاجات لا يُعطى شيئاً حتى يتوب ، ويلتزم أداء الصلاة في أوقاتها" . ))انتهى من "الاختيارات" ص 154 .
امام ابن تیمیہؒ فرماتے ہیں :
جو آدمی زکاۃ کے مال اللہ تعالی کی اطاعت کیلئے مدد نہیں لیتا ، اسے زکوٰۃ نہیں دینا چاہیئے ، کیونکہ اللہ عزووجل نے زکوٰۃ اسی لئے فرض کی ہے کہ
مالی لحاظ سے محتاج اہل ایمان جیسے فقراء و قرض دار یا وہ لوگ جو اہل ایمان کے مددگار بنیں ان کیلئے ہے ،
اس لئے جو ضرورت مند تو ہو لیکن بے نماز ہو اسے اس وقت تک زکاۃ نہ دی جائے جب تک توبہ نہ کرے اور مقررہ اوقات میں نماز کا التزام نہ کرلے ۔ ( الاختیارات الفقہیہ )
والله أعلم
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,562
پوائنٹ
791
غیر مسلموں کو صدقہ دینا
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ

السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
کیا غیر مسلموں کو صدقہ دینا جائز ہے ؟
الجواب بعون الوهاب بشرط صحة السؤال

وعلیکم السلام ورحمة اللہ وبرکاته!
الحمد لله، والصلاة والسلام علىٰ رسول الله، أما بعد!

کافروں کو زکوۃ دینا تو جا ئز نہیں اور نفل صدقہ دینا مکرو ہ ہے کیونکہ اس طرح کفر پر ان کی عانت ہے اور فر ما ن با ر ی تعا لیٰ ہے :
﴿وَلا تَعاوَنوا عَلَى الإِثمِ وَالعُدونِ...٢﴾... سورة المائدة

"اور گناہ اور ظلم کی باتو ں میں ایک دوسرے کی مدد نہ کیا کر و۔"
لیکن اس طرح اگر غیر مسلم کے مسلما ن ہو نے کی امید ہو تو پھر اسے صدقہ دینے میں کو ئی حرج نہیں اسی طرح اگر کا فر کے بھوک سے مر نے کا ڈر ہو تو پھر بھی اس کی جا ن بچا نے کے لئے اس پر صدقہ کر نا جا ئز ہے تا کہ اسے اسلام کی خو بیوں کا بھی پتہ چل جا ئے ۔
ھذا ما عندی واللہ اعلم بالصواب
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
شیخ محترم!
ہر کسی کا الگ الگ حکم بیان کر دیں. بڑی مہربانی ہوگی
 

خضر حیات

علمی نگران
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 14، 2011
پیغامات
8,773
ری ایکشن اسکور
8,472
پوائنٹ
964
شیخ محترم!
ہر کسی کا الگ الگ حکم بیان کر دیں. بڑی مہربانی ہوگی
عمر بھائی ! اب آپ کوشش کیا کریں ، سوال کرنے یا سوالیہ نشان لگانے کی بجائے ، خود مسائل کو حل کرنے میں مدد کیا کریں ، اس طرح کے سوالات کے جوابات اپنے اہل علم اساتذہ سے پوچھ کر یہاں لکھاکریں ، تاکہ سب کا بھلا ہو ۔
 

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,128
پوائنٹ
412
عمر بھائی ! اب آپ کوشش کیا کریں ، سوال کرنے یا سوالیہ نشان لگانے کی بجائے ، خود مسائل کو حل کرنے میں مدد کیا کریں ، اس طرح کے سوالات کے جوابات اپنے اہل علم اساتذہ سے پوچھ کر یہاں لکھاکریں ، تاکہ سب کا بھلا ہو ۔
ابتسامہ!
ان شاء اللہ شیخ محترم!
اکثر مسائل میں خود حل کرنے کی کوشش کرتا ہوں اور اس سلسلے میں علماء کے فتاوے کی طرف رجوع کرتا ہوں. لیکن کبھی مسئلہ گھمبیر ہوتا ہے تو اساتذہ اور والد محترم سے پوچھتا ہوں. لیکن جب میں اپنے شہر سے باہر ہوتا ہوں تو یہاں پوچھنا پڑتا ہے.
 
Top