• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشکاۃ اور بلوغ المرام کیسے پڑھیں؟

شمولیت
جون 21، 2019
پیغامات
97
ری ایکشن اسکور
2
پوائنٹ
41
از محمد عبد الرحمن کاشفی اڑیشوی

مشکاۃ المصابیح للتبریزی رح یا بلوغ المرام لابن حجر رح پڑھنے کا بہترین، مجرب اور مؤثر طریقہ:

*پہلا مرحلہ*- عبارت خوانی اور ترجمة الراوي.
حدیث کی عبارت کو اچھے سے مطالعہ کریں.صرفی و نحوی تحلیل کا خوب دھیان رکھیں. صحابی رضی اللہ عنہ جو مرفوع روایت میں مذکور ہوں انکی مختصر حالات کو یاد کر لیں (یہ تراجم دیوبند وغیرہ سے چھپی مشکاۃ کے اخیر میں موجود ہوتے ہیں).اور اگر موقوف آثار ہوں تو تابعین کی مختصر حالات کا بھی ضرور جائزہ لینا چاہئے. اسکی افادیت فراغت کے بعد ہی معلوم ہوگی ان شاء اللہ.

*دوسرا مرحلہ*- غریب الحدیث
یعنی مشکل الفاظ کے معانی کو قلم بند فرمائیں.کتاب پر خوش خطی کے ساتھ پینسل سے اپنا خاص بین السطور تیار کریں.
「کیونکہ عموما کاپیاں حالات سے مجبور ہو کر ساتھ چھوڑ دیتی ہیں. کبھی چوری،کبھی غایب ہونے کی بیماری کا شکار تو کبھی سالانہ امتحان کے بعد رفو چکر ہو جاتی ہیں.」

*تیسرا مرحلہ*- مسئلہ باب
اس میں آپ کو اختلاف ائمہ کو خوب اچھی طرح ذہن نشین کرنی ہے.اپنے ادلہ اور دیگر ائمہ کے ادلہ کو بھی اچھے سے یاد کر لینی چاہئے. وقت کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے فارغ وقت میں ایسے ہی انتاجی امور میں محنت کرنی ہوگی تاکہ دیگر مذاہب سے اجنبیت ختم ہو جائے.

*چوتھا مرحلہ*-فوائد حدیث
اب ہمیں چاہئے کہ حدیث کے ثمرات اور فوائد کو تطبیقی انداز سے سمجھیں اور اپنی زندگیوں میں اسے ڈھالیں.
انہیں فوائد کو اخذ کرنے کے لئے ہم نے یہ تمام مراحل طئے کیا ہے.

مثال آگے آ رہی ہے باذن اللہ.......

Sent from my BKL-L09 using Tapatalk
 
Top