• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مشہور تامل موسیقار اسلام کے دامن میں

حیدرآبادی

مشہور رکن
شمولیت
اکتوبر 27، 2012
پیغامات
287
ری ایکشن اسکور
500
پوائنٹ
120
تامل فلموں کے ممتاز موسیقار الیا راجہ کے چھوٹے فرزند یوان شنکر راجہ مشرف بہ اسلام ہو گئے۔
انہوں نے اسلام کے دامن میں پناہ لینے کے بعد کہاکہ انہیں اپنے اس فیصلہ پر بے حد فخر ہے اور خاندان کی جانب سے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی ۔ گذشتہ کئی دنوں سے یوا شنکر راجہ کے اسلام قبول کرنے کی اطلاعات میڈیا میں گشت کر رہی تھیں۔ انہوں نے ٹوئٹر پر خود اس بات کی تصدیق کی کہ وہ اب اسلامی عقیدہ پر عمل پیرا ہیں۔ یہ بھی اطلاعات گشت کر رہی ہیں کہ یوان شنکر راجہ، جنہوں نے اپنا نام تبدیل کردیا ہے اور اسلامی نام رکھ لیا ہے، اب ایک مسلم خاتون سے شادی کرنے کے خواہشمند ہیں۔ سابق میں ان کی دو شادیاں ہوچکی ہیں۔ بعد میں انہوں نے تیسری شادی کی اطلاعات کی تردید کی۔
ہندوستان کے باوقار اخبار ٹائمزآف انڈیا اور انڈیا ٹوڈے میں ان کے مشرف بہ اسلام ہونے کی خبر شائع ہوئی ہے۔ یووان شنکر راجہ نے وضاحت کی کہ ان کے والد اور دیگر افراد خاندان نے ان کے اس فیصلہ کی تائید کی ہے اور کوئی اختلافات نہیں ہیں۔ 34 سالہ یووان اب تک 100 فلموں کیلئے موسیقی مرتب کر چکے ہیں۔ ان کی 100 ویں تامل فلم بریانی ہے، جسے انہوں نے موسیقی دی ہے اور جو ان دنوں جنوبی ہند میں مقبولیت حاصل کر رہی ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ یووان نے سب سے پہلے اپنے والد کو مذہب تبدیل کرنے کے فیصلہ سے آگاہ کیا۔ ان کے والد الیاراجہ خر سن کر حیرت زدہ ہوگئے، لیکن کچھ دیر بعد سنبھلتے ہوئے انہوں نے اپنے فرزند کے فیصلہ کی تائید کی۔
2005ء میں یووان نے اپنی دیرینہ محبوبہ شجایا سے شادی کرلی تھی۔ 2007ء میں ان کی علیحدگی ہوئی۔ 2011 میں انہوں نے شلپا نامی ایک اور لڑکی سے شادی کی۔ یہ رشتہ بھی قائم نہیں رہ سکا۔ دیگر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایک سال قبل ان کی والدہ کے انتقال کے بعد ہی انہوں نے اسلام قبول کرلیا تھا۔ یووان شنکر راجہ نے وضاحت کی کہ شہرہ آفاق موسیقار اے آر رحمن سے متاثر ہوکر انہوں نے اسلام قبول نہیں کیا، بلکہ ان کے دل کی گہرائی سے آواز اٹھی اور اسی آواز پر لبیک کہتے ہوئے انہوں نے اسلام کے دامن میں پناہ لی ہے۔ فی الحال یووان پانچ وقتہ نمازوں کی پابندی کر رہے ہیں۔

×
ممتاز ٹامل موسیقار یوان شنکر راجہ فرزند الیا راجہ مشرف بہ اسلام
 
Top