• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مصری عدالت نے محمد مرسی کی سزائے موت کا حتمی فیصلہ ملتوی کردیا

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
مصری عدالت نے محمد مرسی کی سزائے موت کا حتمی فیصلہ ملتوی کردیا

ویب ڈیسک منگل 2 جون 2015


16 مئی کو عدالت کی جانب سے سزائے موت تجویز کرنے کے بعد اس پر عملدرآمد کا حتمی فیصلہ آج سنایا جانا تھا، فوٹو:فائل

قاہرہ: مصری عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کی سزائے موت پر حتمی فیصلہ ملتوی کردیا ہے جب کہ 16 مئی کو عدالت کی جانب سے سزائے موت تجویز کرنے کے بعد اس پر عملدرآمد کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا۔

اخوان المسلمون سے وابستہ سابق صدر محمد مرسی پر 2011 میں مصر میں جیل توڑنے اور فسادات پھیلانے کا الزام تھا جس کے پاداش میں انہیں اپنے درجنوں ساتھیوں سمیت 16 مئی کو سزائے موت سنائی گئی تھی اوراس پر عمل درآمد کا فیصلہ آج سنایا جانا تھا لیکن سزائے موت پر مفتی اعظم کی جانب سے حتمی فتویٰ عدالت کو موصول ہونے کے بعد عدالت نے معاملے پر سوچ بچار کے لیے سماعت ملتوی کردی، عدالت نے فیصلے میں کہا کہ وہ سابق صدر اور ان کے ساتھیوں کے بارے میں حتمی فیصلہ اب 16 جون کو الگ الگ سماعتوں میں سنائے گی۔

مصر میں قانون کے تحت اگر کوئی عدالت موت کی سزا سناتی ہے تو یہ فیصلہ مفتی اعظم کو بھیجا جاتا ہے جو حقائق کی روشنی میں حتمی فتویٰ دیتے ہیں۔

واضح رہے کہ محمد مرسی 2012 میں مصر کے صدر منتخب ہوئےتاہم ایک سال بعد ہی پورے ملک میں ان کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے جس کے بعد جولائی 2013 میں مصری افواج نے انہیں اقتدار سے بے دخل کردیا تھا۔
 

عکرمہ

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 27، 2012
پیغامات
658
ری ایکشن اسکور
1,869
پوائنٹ
157
ان افراد اور تنظیموں کے لیے اس میں عبر ونصائح ہے کہ اگر تم مغرب کے تراشیدہ سیاسی نظا م کے ذریعہ ملک کی بھاگ دوڑ سنبھال بھی لو گے تو تمہا را اقتدار اس وقت تک قائم ودائم رہ سکتا ہے جب تک تمہاری حکومت مغربی خطوط پر سرپٹ دوڑتی رہے گی،اگر تم نے اللہ کے نظام کو اس دھرتی پر نافذ کرنے کی بات کی تو یہ مغربی سورمے ایک دن بھی تمہیں اقتدار پر قابض نہیں دیکھ سکتے
 
Top