• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

(( مطالعہ سیرت کی اہمیت وافادیت ))

شمولیت
نومبر 14، 2018
پیغامات
305
ری ایکشن اسکور
48
پوائنٹ
79
(( مطالعہ سیرت کی اہمیت وافادیت ))

حافظ محمد فیاض الیاس الأثری دارالمعارف لاہور

شریعت اسلامیہ میں رسول مقبول ﷺ کی سیرت طیبہ کی بہت اہمیت ہے۔ آپ کے سوانح عمری کی اہمیت کا اندازہ علامہ ابن جوزی کے اس قول سے لگایا جا سکتا ہے :

(( أَصْلُ الْأُصُولِ الْعِلْمُ، وَأَنْفَعُ الْعُلُومِ النَّظْرُ فِی سِیْرَۃِ الرَّسُول وَأَصْحَابِہِ ؛ اُولٰۤئِکَ الَّذِیْنَ ھَدَی اﷲُ فَبِھُدٰھُمُ اقْتَدِہْ)) الانعام:90/6،ابن الجوزی، صید الخاطر،ص:20

''کامیابی کا بنیادی اصول تو علم ہے ، مفید ترین علم رسول اﷲ ﷺ کی سیرت طیبہ اور آپ کے اصحاب کے حالات زندگی کا مطالعہ ہے، فرمانِ الٰہی ہے:یہی لوگ اﷲ کی طرف سے ہدایت یافتہ ہیں تم بھی انہی کے راستہ پر چلو۔''

فاتحِ خیبر سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے پوتے، جناب زین العابدین علی بن حسین کہا کرتے تھے:

((کُنَّا نُعَلَّمُ مَغَازِيَ النَّبِيِّوَسَرَیَاہُ کَمَا نُعَلَّمُ السُّوْرَۃُ مِنَ الْقُرْآنِ))ابوبکر البغدادی، الجامع لأخلاق الراوی:195/2،ابن کثیر، السیرۃ النبویۃ:355/2

''رسول اﷲ ﷺ کے غزوات و سرایا کی ہمیں یوں تعلیم دی جاتی تھی، جس طرح ہمیں قرآنی سورت سکھلانے کا اہتمام کیا جاتاتھا۔''

غزوات و سرایا پیغمبر اسلام ﷺ کی سیرت طیبہ کا اگرچہ اہم ترین حصہ ہے ، لیکن یہاں غزوات و سرایا سے مقصود آپ کی تمام سیرت طیبہ ہے ،کیونکہ تب لفظ ''مغازی'' غزوات سمیت آپ کی تمام سیرت پر بولا جاتا تھا۔

سیرت کی اہمیت و افادیت اوراس کی ضرورت کے حوالے سے یہی کافی ہے کہ دنیا و آخرت کی بھلائی اور رہنمائی اسی میں پنہاں اور مضمر ہے۔

ابن شہاب زہری کا قول ہے:

(( فِی عِلْمِ الْمَغَازِیْ عِلْمُ الْآخِرَۃ وَالدُّنْیَا ))ابن کثیر، السیرۃ النبویۃ:355/2، ابوبکر البغدادی، الجا مع لاخلاق الراوی:95/2

''دنیا و آخرت کے علوم کی معرفت علم مغازی پر ہی موقوف ہے،،

تفسیر قرآن ،تشریح حدیث ، تفہیم دین اور تبلیغ اسلام کے لیے سیرت النبی ﷺ کی غیر معمولی اہمیت کی حامل ہے

اصلاح عوام ،تربیت اولاد اور افراد سازی اور قیادت سازی کے لیے سیرت طیبہ کا شعوری اور ہمہ گیر مطالعہ بہت اہمیت و افادیت کا حامل ہے۔
 
Top