• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معروف زمانہ متنازعہ فلم ”دی میسج“ عید پر سعودی سینما گھروں میں

رامش راقم

مبتدی
شمولیت
فروری 16، 2018
پیغامات
69
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
22
معروف زمانہ متنازعہ فلم ’دی میسج‘ جس پر سعودی عرب کے اتحادی کویت سمیت متعدد اسلامی ممالک نے پابندی عائد کر رکھی ہے، اسے اسلامی بادشاہت میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی گئی۔
مصطفیٰ عکاد کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’دی میسج‘ کو سعودی عرب میں رواں ماہ 14 جون کو عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کیا جائے گا۔
نشریاتی ادارے ’دی نیشنل‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ سعودی عرب کے سینسر بورڈ ’جنرل کمیشن فار آڈیو وژوئل میڈیا‘ (جی سی اے ایم) نے فلم کو ملک میں ریلیز کرنے کی اجازت دے دی۔
حیران کن بات یہ ہے کہ سعودی عرب ماضی میں اسی فلم پر پابندی عائد کر چکا ہے، ساتھ ہی اس فلم پر کویت سمیت متعدد اسلامی ممالک نے تاحال پابندی عائد کر رکھی ہے۔
’دی میسج‘ کو سعودی عرب کے 5 سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کیا جائے گا، جن میں سے ریاض کا ووکس سینما بھی شامل ہے۔
فلم کو 4 کے ویڈیو میں ریلیز کیا جائے گا، امکان ہے کہ فلم دیگر فلموں کے مقابلے میں اچھی کمائی کرے گی۔
خیال رہے کہ اس فلم کو 1976 میں بنایا گیا تھا، اس فلم میں ظہور اسلام کے وقت کی عکاسی کی گئی۔
فلم میں آخری نبی حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے احکامات اور ان کی جانب سے بتائے گئے طرز زندگی کو دکھایا گیا ہے۔
فلم میں اگرچہ حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا کردار ادا کرنے والے کو بھی نہیں دکھایا گیا، تاہم ان کے دیگر ساتھیوں اور صحابہ اکرام کو فلم میں دکھایا گیا ہے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
خبر مصدقہ ہے؟
سينما السعودية تعرض فيلم "الرسالة" لأول مرة منذ تصويره

قالت صحيفة "ديالاين" الهوليوودية إن دور العرض التابعة لـ"فوكس سينما" في الرياض ستعرض، خلال عطلة عيد الفطر، للمرة الأولى، فيلم "الرسالة" الذي أثار ضجة كبيرة بعدما أطلقه مخرجه الراحل مصطفى العقاد، عام 1976.

ووفقاً لما نقلت صحيفة "عكاظ" السعودية، الثلاثاء، أوضحت ديالاين أن الفيلم سمح به في السعودية، الأسبوع الماضي.
 

مظاہر امیر

مشہور رکن
شمولیت
جولائی 15، 2016
پیغامات
1,426
ری ایکشن اسکور
409
پوائنٹ
190
اسی طرح کی ایک ٹی وی سیریر "عمر" کے نام سے قطر ٹی وی سے دکھائی جاچکی ہے ، جس میں 6 قبل رسالت سے لے کر سیدنا عمر کی شہادت تک کے تمام واقعات اور تاریخ کو کو فلم بند کیا گیا ہے ۔ اس فلم میں حضور ﷺ کے علاوہ تمام اصحاب کو دکھایا گیا ہے۔
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
اہل عرب نے کچھ عرصہ سے الٹی چال اپنالی ہے
اب دیکھیں یہ سفر کس منزل تک پہنچاتا ہے ،
 

رامش راقم

مبتدی
شمولیت
فروری 16، 2018
پیغامات
69
ری ایکشن اسکور
8
پوائنٹ
22
اہل عرب نے کچھ عرصہ سے الٹی چال اپنالی ہے
اب دیکھیں یہ سفر کس منزل تک پہنچاتا ہے ،
ویسے محترم شیخ انبیاء اور صحابہ پر تو فلمیں اور ڈرامے بننا ناجائز ہے لیکن آئمہ کرام پر فلمیں اور ڈرامے بنانے کے بارے میں کیا احکام ہیں؟ کیونکہ کچھ ہی عرصہ قبل کویت نے امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ کی زندگی پر ٹی وی سیریز بنائی ہے اور اس سے کافی عرصہ قبل امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ پر بھی ٹی وی سیریز بنائی جاچکی ہے۔
 
Top