• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معروف عالم دین شیخ محمد مقیم فیضی رحمہ اللہ جوار رحمت میں

عمر اثری

سینئر رکن
شمولیت
اکتوبر 29، 2015
پیغامات
4,404
ری ایکشن اسکور
1,132
پوائنٹ
412
ملک کے معروف عالم دین شیخ محمد مقیم فیضی رحمہ اللہ جوار رحمت میں
_____
انتہائی رنج وغم کے ساتھ یہ علم ہوا کہ آج بروز اتوار بتاریخ 2؍ اگست 2020ء، مطابق 11؍ ذو الحجة 1441ھ جماعت کے معتبر ومعروف عالم دین فضیلۃ الشیخ مولانا مقیم فیضیؔ -طویل علالت کے بعد- اپنے ہی گھر گلوبل پارک ممبرا میں رات 1؍ بج کر 20 منٹ پر اس دار فانی سے رخصت ہو کر جوار رحمت میں پہنچ گئے ۔

اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ۔
اللہ پاک سے دعا ہے کہ وہ شیخ مقیم فیضی رحمہ اللہ کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس عطا فرمائے ۔ اور تمام رشتہ داران ومتعلقین کو صبرِ جمیل کی توفیق عنایت فرمائے۔آمین

(اللَّهُمَّ اغْفِرْ لَهُ وَارْحَمْهُ وَاعْفُ عَنْهُ وَعَافِهِ وَأَكْرِمْ نُزُلَهُ وَوَسِّعْ مُدْخَلَهُ وَاغْسِلْهُ بِمَاءٍ وَثَلْجٍ وَبَرَدٍ وَنَقِّهِ مِنْ الْخَطَايَا كَمَا يُنَقَّى الثَّوْبُ الْأَبْيَضُ مِنْ الدَّنَسِ ، وَأَبْدِلْهُ دَارًا خَيْرًا مِنْ دَارِهِ ، وَأَهْلًا خَيْرًا مِنْ أَهْلِهِ ، وَزَوْجًا خَيْرًا مِنْ زَوْجِهِ ، وَقِهِ فِتْنَةَ الْقَبْرِ وَعَذَابَ النَّارِ)
ترجمہ: یا اللہ! اس کی مغفرت فرما ، اور اس پر رحم فرما، اس کو معاف فرما اور اس کو عافیت سے نواز، اور اس کی بہتر طریقہ سے مہمان نوازی فرما ،اور اس کی قبر کو کشادہ فرما، اور اس کو پانی ، اولے اور برف سے دھو دے ، اور اسے گناہوں سے اس طرح پاک کردے جیسے سفید کپڑے کو میل کچیل سے صاف کیا جاتا ہے اور اس کو اس کے گھر سے عمدہ مکان اور ٹھکانا عطا فرما دے ، اور اس کو عمدہ بیوی عطا فرما، اور اس کو عذاب قبر اور عذاب جہنم سے محفوظ فرما۔
آمین۔
آپ رحمہ اللہ ایک باکمال داعی و خطیب اور کئی دینی کتابوں کے مولف ومترجم تھے، زبان پر مہارت کے ساتھ آپ صاحب قلم بھی تھے، آپ نے اپنی عمر کا بیشتر حصہ دینی وعلمی، اور تنظیمی و جماعتی خدمات میں صرف کردیا۔ اور اپنی زبان وقلم سے جمعیت و جماعت کو بے انتہا فیض پہنچایا.
دعا ہے کہ رب اللہ تعالیٰ شیخ محترم رحمہ اللہ کی کوششوں کو قبول فرمائے، اور آپ کی چھوٹی بڑی لغزشوں کو معاف فرما کر جنت الفردوس میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے ۔اور جمعیت و جماعت کو بہتر نعم البدل عطاء فرمائے آمین

نماز جنازہ ان شـــــاء اللــــہ ظہر کی نماز سے قبل ٹھیک 12؍ بجے مسجد حسن، روئل گارڈن، متصل گلوبل پارک میں ادا کی جائے گی۔
شرکاء غم :
جملہ ذمہ داران مقامی جمعیت اہل حدیث مالیگاوں و صوبائی جمعیت اہل حدیث مہاراشٹر
(دفتر اہل حدیث منزل گولڈن نگر، مالیگاوں)
 

محمد نعیم یونس

خاص رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اپریل 27، 2013
پیغامات
26,582
ری ایکشن اسکور
6,748
پوائنٹ
1,207
انا لله وانا اليه راجعون
اللهم اغفرله وارحمه
 
شمولیت
ستمبر 21، 2015
پیغامات
2,697
ری ایکشن اسکور
760
پوائنٹ
290
إنا لله وإنا إليه راجعون

اللہ تعالی مغفرت فرمائے ، رحمت فرمائے اور جنت عطاء فرمائے
 
Top