• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معروف فرانسیسی فلمی ڈائریکٹر خاتون کا قبول اسلام !!!

شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
معروف فرانسیسی فلمی ڈائریکٹر خاتون کا قبول اسلام !!!
#UrduNews​


10952094_319623671569193_9044998552266219036_n.jpg

قاہرہ (نیوز رپورٹ) فرانسیسی فلم ڈائریکٹر ایزابل میٹک نے فیس بک اکاؤنٹ پر اسلام قبول کرنے کے فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔ پیرس میں چارلی ہیبڈو پر ہونے والے حملہ کے چند دن بعد ہی انہوں نے یہ غیر متوقع اعلان کیا فیس بک پیج پر 11 جنوری کو دیئے گئے پیغام میں ایزابل میٹک نے کہا کہ انہوں نے اسلام کے پہلے ستون کو عبور کر لیا ہے اور اس عقیدہ کو قبول کر لیا ہے کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے اور محمدؐ اس کے پیغمبر ہیں۔ انہوں نے ان کے فیصلہ کو مراکشی اخباروں میں شائع کروانے پر مراکشی اداکار ہشام بہلول کا شکریہ ادا کیا۔ میٹک نے ایک اور پیغام میں لکھا کہ چارلی ہیبڈو کے دفتر میں ہونے والے قتل عام اور اس کے بعد رونما ہونے والے دیگر واقعات کے دوران میں انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے۔

میٹک نے کہا ان کا یہ احساس ہے کہ وہ محمدؐ کا مذاق اڑا رہے ہیں لیکن محمدؐ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتے۔ وہ ایک کردار کا مضحکہ اڑاتے ہوئے جس کا انہوں نے تصور کر لیا ہے کہ اسے ایک نام دے دیاجائے لیکن جس کا وہ مذاق اڑا رہے ہیں وہ ہمارے پیغمبرؐ نہیں ہیں۔ نو مسلم فرانسیسی ڈائریکٹر نے پیغمبر اسلامؐ کی ابتدائی زندگی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مشرکین مکہ تبلیغ اسلام کے لئے آپؐ کی دعوت کو قبول کرنے سے انکار کر رہے تھے۔ میٹک نے لکھا کہ اہل مکہ محمدؐ رسول اللہ کا مذاق اڑا رہے تھے اور انہوں نے آپؐ کو مذمم کہا جس کا جواب پیغمبر اسلامؐ نے مسکرا کر دیا یقیناًوہ مسکرا رہے تھے اور مسکرا کر کہا کہ وہ ’’مذمم‘‘ کا مذاق اڑا رہے ہیں میرا نہیں۔

https://www.facebook.com/jarrarofficial/photos/a.127810750750487.1073741828.127800260751536/319623671569193/?type=1&theater
 
Top