• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معلم لغۃ القرآن

عبد الرشید

رکن ادارہ محدث
شمولیت
مارچ 02، 2011
پیغامات
5,400
ری ایکشن اسکور
9,990
پوائنٹ
667
کتاب کا نام
معلم لغۃ القرآن
مصنف

سید اعجاز حیدر
ناشر
دار التذکیر

تبصرہ
اللہ تعالی کاکلام اور نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں ہیں اسی وجہ سے اسلام اور مسلمانوں سے عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں لہذا قرآن وسنت اور شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔ اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور سکھانا امت مسلمہ کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت عربی زبان سے ناواقف ہے جس کی وجہ سے وہ فرمان الٰہی اور فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے قاصر ہے ۔ حتی کہ تعلیم حاصل کرنے والے لوگوں کی اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں کے نصاب میں شامل اسلامیات کے اسباق کو بھی بذات خود پڑھنے پڑھانے سے قا صر ہے ۔جس کے لیے مختلف اہل علم اورعربی زبان کے ماہر اساتذہ نے نصابی کتب کی تفہیم وتشریح کے لیے کتب وگائیڈ تالیف کی ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب’’معلم لغۃ القرآن‘‘ محترم جناب سید اعجاز حیدر صاحب کی تصنیف ہے جس میں انہو ں قران مجید کوسمجھنے اور عربی زبان سیکھنے کے لیے آسان انداز میں 49 اسباق پیش کیے ہیں ۔ اور آخر میں مکمل نماز( تکبیر تحریمہ ، ثناء، تعوذ، تسمیہ، سورۃ فاتحہ، سورۃ اخلاص، رکوع، قومہ وسجدہ، کی تسبیحات، درودشریف، دعا ، سلام ، دعائے قنوت) اور سورہ بقرہ کی ابتدائی25 آیات کی لغوی صرفی ونحوی تحلیل پیش کی ہے ۔یہ کتاب قرآن کی زبان سیکھنے اور سکھانے کےلیے ایک جامع رہنما کتاب ہے ۔(م۔ا)
لنک
 
Last edited:
Top