• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معوذتین یعنی سورۃ الفلق وسورۃ الناس: ہر بیماری کا علاج

شمولیت
نومبر 07، 2013
پیغامات
76
ری ایکشن اسکور
55
پوائنٹ
47
السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاته
کیا یہ روایت صحیح ہے؟
22053183_10155044963380895_1931647178_n.jpg
 

اسحاق سلفی

فعال رکن
رکن انتظامیہ
شمولیت
اگست 25، 2014
پیغامات
6,372
ری ایکشن اسکور
2,564
پوائنٹ
791
السلام علیکم و رحمة اللہ وبرکاته
کیا یہ روایت صحیح ہے؟
وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
عن عروة، عن عائشة: " أن النبي صلى الله عليه وسلم كان إذا مرض قرأ على نفسه المعوذات ونفث "
(شعب الایمان)
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
أَنَّ عَائِشَةَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَخْبَرَتْهُ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا اشْتَكَى نَفَثَ عَلَى نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ، وَمَسَحَ عَنْهُ بِيَدِهِ، فَلَمَّا اشْتَكَى وَجَعَهُ الَّذِي تُوُفِّيَ فِيهِ، طَفِقْتُ أَنْفِثُ عَلَى نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ الَّتِي كَانَ يَنْفِثُ، وَأَمْسَحُ بِيَدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهُ»
صحیح البخاری ،کتاب المغازی )
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار پڑتے تو اپنے اوپر معوذتین (سورۃ الفلق اور سورۃ الناس) پڑھ کر دم کر لیا کرتے تھے اور اپنے جسم پر اپنے ہاتھ پھیر لیا کرتے تھے، پھر جب وہ مرض آپ کو لاحق ہوا جس میں آپ کی وفات ہوئی تو میں معوذتین پڑھ کر آپ پر دم کیا کرتی تھی اور ہاتھ پر دم کر کے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جسم پر پھیرا کرتی تھی۔
_______________
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَانَ إِذَا اشْتَكَى يَقْرَأُ عَلَى نَفْسِهِ بِالْمُعَوِّذَاتِ وَيَنْفُثُ، فَلَمَّا اشْتَدَّ وَجَعُهُ كُنْتُ أَقْرَأُ عَلَيْهِ وَأَمْسَحُ بِيَدِهِ رَجَاءَ بَرَكَتِهَا ".
ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے روایت کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب بیمار پڑتے تو معوذات کی سورتیں پڑھ کر اسے اپنے اوپر دم کرتے (اس طرح کہ ہوا کے ساتھ کچھ تھوک بھی نکلتا) پھر جب (مرض الموت میں) آپ کی تکلیف بڑھ گئی تو میں ان سورتوں کو پڑھ کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھوں سے برکت کی امید میں آپ کے جسد مبارک پر پھیرتی تھی۔
(صحيح البخاري فضائل القرآن)
ـــــــــــــــــــــــــــــ
ایک اور حدیث میں ہے:

عن أبي سعيد قال: "كان رسول الله - صلى الله عليه وسلم - يتعوَّذ من الجانِّ وعين الإنسان، حتى نزلَت المُعَوَّذَتَین ، فلما نزلَتا أخذَ بهما وتركَ ما سِواهما"؛ رواه الترمذي والنسائي وابن ماجه، وقال الترمذي: "حديثٌ حسن".

ترجمہؒ ابوسعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم(مختلف الفاظ کے ذریعہ) جنات اور انسان کے حسد سے (اللہ کی) پناہ مانگا کرتے تھے، لیکن جب یہ دونوں سورتیں (مُعَوَّذَتَین ) نازل ہوئیں تو انہوں نے انہی سورۃوں کو اپنا معمولِ زندگی بنایا اور باقی تمام اکفاظ چھوڑ دیئے۔ یہ حدیث ترمذی، نسائی اور ابن ماجہ میں ہے۔ اور امام ترمذی نے اسے صحیح قرار دیا ہے۔
ــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
اس سلسلہ میں مزید تفصیل کیلئے آپ یہ کتاب پڑھیں :
معوذتین فضائل و برکات
 
Top