• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

معین اختر مرحوم نے توحید والی وہ باتیں بتائیں ہیں جو آج کوئی بریلوی مولوی نہیں بتا سکتا.......

dblagnt

رکن
شمولیت
نومبر 29، 2016
پیغامات
69
ری ایکشن اسکور
30
پوائنٹ
47
بہت اچھی سوچ تھی انکی.

الله انکی مغفرت فرماے اور جنّت نصیب کرے. آمین !
 

T.K.H

مشہور رکن
شمولیت
مارچ 05، 2013
پیغامات
1,121
ری ایکشن اسکور
330
پوائنٹ
156
آج کوئی بریلوی مولوی نہیں بتا سکتا
ہر منصف شخص جو پہلے سے بنائے ہوئے نظریات کو قرآن مجید سے کشید نہ کرے اور قرآن مجید کا وہی مدعا سمجھے جو وہ سمجھانا چاہتا ہے تو وہ بھی وہی بتائے گا جو علامہ معین اختر صاحب ؒنے فرمایا ہے۔اگر طبقۂ خاص دل و جان سے انبیاء و اولیاء اور دیگر نیک بزرگوں کو بھی مخلوقتسلیم کر لے تو آدھا نہیں بلکہ پورا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
فرمانِ باری تعالی ہے:

{إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا فَلَا خَوْفٌ عَلَيْهِمْ وَلَا هُمْ يَحْزَنُونَ}

بیشک جن لوگوں نے کہا : ہمارا پروردگار اللہ ہے، پھر اس پر ڈٹ گئے ، تو ان پر نہ خوف ہو گا اور نہ وہ غمگین ہوں گے۔[الأحقاف: 13]

ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں:

"یعنی: جو لا الہ الا اللہ کی گواہی پر ڈٹ گئے"

جس قدر آپ یہ کلمہ کہنے میں سچے ہوں گے اپنے دل کو اسی مقدار میں غیر اللہ سے پاک صاف کر لیں گے؛ یہی وجہ ہے کہ جو شخص بھی اس کلمے کو سچے دل سے کہتا ہے وہ اللہ کے سوا کسی سے محبت نہیں کرتا، وہ صرف اسی سے امید لگاتا ہے، وہ اسی سے ڈرتا ہے، اسی پر توکل کرتا ہے، اس کے دل میں نفس یا خواہش پرستی کے معمولی اثرات بھی باقی نہیں رہتے۔

لا الہ الا اللہ مال و جان کے تحفظ کا باعث ہے، آپ ﷺ کا فرمان ہے:

(جس شخص نے لا الہ الا اللہ کہہ دیا اور اللہ کے سوا جن کی عبادت کی جاتی ہے ان کا انکار کر دیا تو اس کا مال اور جان محفوظ ہو گئی، اور اب اس کام معاملہ اللہ تعالی کے ساتھ ہے) مسلم
 
شمولیت
اگست 11، 2013
پیغامات
17,117
ری ایکشن اسکور
6,783
پوائنٹ
1,069
اللہ تعالی کے حکم سے گناہوں کے رجسٹر کلمہ توحید کے مقابلے میں ہلکے ہو جائیں گے:

( ایک شخص کو لایا جائے گا اور اس کے سامنے اللہ تعالی [اس کے گناہوں کے]ننانوے رجسٹر کھولے گا جن میں سے ہر رجسٹر تا حد نگاہ ہوگا ۔پھر کاغذ کا ایک ٹکڑا نکالا جائے گا جس میں لکھا ہوگا " أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ "[یعنی: میں اس بات کی گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود بر حق نہیں اور یہ کہ محمد-ﷺ-اس کے بندے اور رسول ہیں] پھر ان رجسٹروں کو ایک پلڑے میں رکھا جائے گا ان کا پلڑا اوپر ہو جائے گا اور کاغذ کے اس پرزے والا پلڑا جھک جائے گا)احمد
 
Top