• الحمدللہ محدث فورم کو نئےسافٹ ویئر زین فورو 2.1.7 پر کامیابی سے منتقل کر لیا گیا ہے۔ شکایات و مسائل درج کروانے کے لئے یہاں کلک کریں۔
  • آئیے! مجلس التحقیق الاسلامی کے زیر اہتمام جاری عظیم الشان دعوتی واصلاحی ویب سائٹس کے ساتھ ماہانہ تعاون کریں اور انٹر نیٹ کے میدان میں اسلام کے عالمگیر پیغام کو عام کرنے میں محدث ٹیم کے دست وبازو بنیں ۔تفصیلات جاننے کے لئے یہاں کلک کریں۔

مغربی ممالک میں میت کے کفن و دفن کے معاملات

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
( تحریر از ابو حسن ، میاں سعید )
مغربی ممالک میں جہانپربہت حد تک سہولتیں میسرہیں وہیں پر بہت سی اقسام کے مشاکل گھڑے بھی منہ کھولے ہوئے ہیں جس میں سے ایک میت کے کفن و دفن کے اخراجات کا معاملہ ہے

ہماری اکثر مسلم کمیونٹی مساجد کے ساتھ جڑی ہوتی ہے اور لوگ مساجد کے قریب ہی رہنا پسند کرتے ہیں اور اسی طرح جینے کے ساتھ مرنا بھی جڑا ہوا ہے تو مسلم کمیونٹی کو قبرستان کی ضرورت بھی رہتی ہے اس کیلئے بعض مساجد قبرستان والوں کے ساتھ ڈائریکٹ معاملات کرلیتے ہیں جس سے قبر بنسبت دوسری جگہوں سے سستی مل جاتی ہے اور بعض جگہوں پر یہی معاملہ ماہوارقسطوں پر مشتمل ہوتا ہے اور لوگ اپنی زندگی میں ہی اپنی قبر خرید کر رکھ لیتے ہیں

مسلم میت کے لواحقین کو تین مرحلوں پر خرچ کی ضرورت درپیش ہوتی ہے


    • قبر کی جگہ
    • کفن کا سامان
    • قبر کھودنا اور بند کرنا
اور ان سب کیلئے جو ایک اندازاً رقم درکار ہوتی ہے وہ تقریبا (5 ہزار ڈالرز) 5 لاکھ روپے کی رقم ہے اور یہ بات میں کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کی کررہا ہوں مختلف ممالک میں اس سے کم و بیش رقم بھی ہوسکتی ہے


یہی معاملہ کرسچن کمیونٹی پر بہت بھاری ہے کچھ دو ہفتے قبل ایک غیرمسلم کولیگ کی والدہ انتقال کرگئی تو کچھ دن کے بعد جب وہ جاب پر آیا تو میں نے سرسری اس سے پوچھا کہ میں اپنی معلومات کیلئے کچھ جاننا چاہتا ہوں اگر تمہیں مناسب لگے تو جواب دے دینا وگرنہ رہنے دینا

ابوحسن : تمہاری والدہ کے تدفین پر کتنا خرچہ ہوا ؟

کولیگ : والدہ کی تدفین پر(35 ہزار ڈالرز ) 35 لاکھ روپے کا خرچہ ہوا ہے

ابوحسن : یہ خرچ کی رقم تو بہت زیادہ ہے بنسبت ہم لوگوں کے ؟ ہماری مسلم کمیونٹی میں تو تقریبا 5 لاکھ روپے کی رقم کا خرچ ہوتا ہے ( کیونکہ وہ ایک متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص تھا )

کولیگ : تم ٹھیک کہہ رہے ہو ، ہمارے یہاں تو فوتگی پر اہل خانہ اپنی اپنی جیبیں ٹٹول رہے ہوتے ہیں تدفین کی رقم اکٹھی کرنے کیلئے

ابوحسن : اب تو تمہارے کرسچن میں بھی ہندوں کی طرح میت کو جلا دیتے ہیں بجلی کی بھٹی میں اخراجات کم کرنے کیلئے

کولیگ : تم ٹھیک کہہ رہے ہو لیکن ہمارے چرچ والے اس کو مناسب نہیں سمجھتے وہ دفنانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں

ابوحسن : ہمارے لوگ تو یہاں کی وجہ سے تابوت کے ساتھ دفن کرتے ہیں وگرنہ ہم تو تابوت کے بغیر ہی دفن کرتے اور یہ تابوت بھی مفت کا ملتا ہے اور بعض لوگ اپنی خریدی ہوئی قبر بھی دوسروں فی سبیل اللہ دے دیتے ہیں

کولیگ : ہمارے ہاں تو تابوت ڈیڑھ لاکھ سے 60 لاکھ روپے تک کا ہوتا ہے

ابوحسن : میں تمہیں ایک دلچسپ واقعہ سناتا ہوں ،ہماری مسجد کے بیسمنٹ کا کام کرنے کچھ لوگ آئے تھے اور اس میں دو کرسچن باپ بیٹا بھی تھے اور باپ نے باتوں باتوں میں مسجد کے امام سے پوچھا کہ آپ کے یہاں کفن و دفن کی سہولت موجود ہے ؟

امام صاحب : ہاں جی یہ سہولت ہے یہانپر

کرسچن باپ : مکمل کتنا خرچہ آتا تدفین پر

امام صاحب : مکمل خرچہ 5 ہزار ڈالرز ہے تقریبا

کرسچن باپ : "حیرانگی سے" کیا بات کہہ رہے ہیں ؟ سچ کہہ رہے ہیں مذاق تو نہیں کررہے ؟

امام صاحب : جی میں سچ ہی کہہ رہا ہوں مذاق نہیں کررہا

کرسچن باپ : اے بیٹا ،میں مرجاؤں تو یہاں لے آنا بہت ہی کم خرچ ہوگا

کولیگ : " یہ واقع سن کر کولیگ ہنسنے لگا " یہ حقیقت ہے ہماری کمیونٹی اس مشکل سے بہت پریشان ہے

ابوحسن : اگر میں یہی بات اپنے پاکستان کے دوست و احباب کو بتاؤں کہ " تدفین پر(35 ہزار ڈالرز ) 35 لاکھ روپے کا خرچہ ہوتا ہے " تو جلدی لوگ مانیں گے بھی نہیں اور تعجب سے دیکھیں گے کہ ذہنی حالت تو ٹھیک ہے ؟

یہی بات امام صاحب سے ہورہی تھی تو کہنے لگے کہ ہمارے ہاں پاک و ہند میں بعض لوگوں کی تو پوری زندگی کی کمائی بھی 35 لاکھ روپے نہیں ہوتی

میں نے دل میں سوچا کہ فقط زندہ رہنا ہی نہیں بلکہ ان کرسچن لوگوں کیلئے مرنا بھی بہت مشاکل لیکر آتا ہے
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
کولیگ : تم ٹھیک کہہ رہے ہو لیکن ہمارے چرچ والے اس کو مناسب نہیں سمجھتے وہ دفنانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں
کولیگ : تم ٹھیک کہہ رہے ہو بعض کرسچن اب دفنانے کی بجائے بجلی کی بھٹی میں ہندؤوں کی طرح میت کو جلا دیتے ہیں لیکن جس چرچ میں اور میری فیملی جاتے ہیں وہ چرچ والے اس کو مناسب نہیں سمجھتے وہ دفنانے کو ہی ترجیح دیتے ہیں
(عمومی طور پر چرچ والوں کی تعلیمات بھی ایک دوسرے مختلف ہیں ،اگر افریقہ کے لوگوں پر مشتمل چرچ ہے تو گوری رنگت والوں کا داخلہ نہیں ،اگر گورے کے لوگوں پر مشتمل چرچ ہے تو افریقی اور کالی رنگت والوں کا داخلہ نہیں ،اسی طرح عقائد میں بھی کثرت کے ساتھ اختلاف ہے تو اس لحاظ سے تقریبا ہر چرچ کی الگ الگ تعلیمات ہیں)

ابوحسن : ہمارے لوگ تو یہاں کی وجہ سے تابوت کے ساتھ دفن کرتے ہیں وگرنہ ہم تو تابوت کے بغیر ہی دفن کرتے اور یہ تابوت بھی مفت میں ملتا ہے اور بعض لوگ اپنی خریدی ہوئی قبر بھی دوسروں کو فی سبیل اللہ دے دیتے ہیں
 

ابو حسن

رکن
شمولیت
اپریل 09، 2018
پیغامات
156
ری ایکشن اسکور
29
پوائنٹ
90
کولیگ : والدہ کی تدفین پر(35 ہزار ڈالرز ) 35 لاکھ روپے کا خرچہ ہوا ہے
آپ کی معلومات میں اضافہ کیلئے میں نے اس کولیگ سے مزید معلومات حاصل کیں ہیں

اب مسلم میت کے لواحقین کو تین مرحلوں پر خرچ کی ضرورت درپیش ہوتی ہے
  1. قبر کی جگہ (3 ہزار ڈالرز)
  2. کفن کا سامان ( 900 ڈالرز)
  3. قبر کھودنا اور بند کرنا ( 1200 ڈالرز)
اور ان سب کیلئے جو ایک اندازاً رقم درکار ہوتی ہے وہ تقریبا (5 ہزار ڈالرز) پاکستانی 5 لاکھ روپے کی رقم ہے اور یہ بات میں کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کی کررہا ہوں مختلف ممالک میں اس سے کم و بیش رقم بھی ہوسکتی ہے


اب کرسچن میت کے لواحقین کو تین مرحلوں پر خرچ کی ضرورت درپیش ہوتی ہے
  1. قبر کی جگہ + قبر کھودنا اور بند کرنا+ کتبہ (12 ہزار ڈالرز)
  2. تابوت ( 8 ہزار ڈالرز)
  3. چرچ کی خدمات + کفن ( 15ہزار ڈالرز)
اورچرچ کی خدمات میں میت کی دیکھ بھال کرنا اس میں مذہبی رسومات اور پھر چرچ کی گاڑی جس میں میت کو قبرستان تک لیکر جانا اور پھر وہاں دفن کرنے تک کی رسومات شامل ہیں ان سب کیلئے جو ایک اندازاً رقم خرچ ہوئی ہے وہ تقریبا (35 ہزار ڈالرز) 35 لاکھ روپے کی رقم ہے اور یہ بات میں کینیڈا کے شہر ٹورانٹو کی کررہا ہوں
 
Top